Islamic Youth Federation - Jharkhand

Islamic Youth Federation - Jharkhand IYF works to spread Islamic teachings in the light of Quran and Sunnah, basically among students and

اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) چترپور کے زیرِ اہتمام مورخہ 07 دسمبر، بروز اتوار کو سیرت النبی ﷺ کوئز کمپیٹیشن کا کامیاب انعقا...
16/12/2025

اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) چترپور کے زیرِ اہتمام مورخہ 07 دسمبر، بروز اتوار کو سیرت النبی ﷺ کوئز کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں چترپور اور گرد و نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 طلبہ و طالبات نے نہایت جوش و خروش اور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔

اس علمی و فکری مسابقے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطالعے کا ذوق بیدار کرنا اور انہیں نبی کریم ﷺ کی مبارک تعلیمات پر عمل کی ترغیب دینا تھا۔

اسی سلسلے میں مورخہ 14 دسمبر، بروز اتوار کو Macos Public School میں تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

📢 اہم اعلاناسلامک یوتھ فیڈریشن IYF چترپورالحمدللہ!اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF چترپور کی جانب سے طلبہ و طالبات میں سیرتِ رسول...
16/11/2025

📢 اہم اعلان
اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF چترپور

الحمدللہ!
اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF چترپور کی جانب سے طلبہ و طالبات میں سیرتِ رسول ﷺ کے مطالعے کو فروغ دینے اور محبتِ رسول ﷺ کو دلوں میں تازہ کرنے کے لیے
سیرت النبی ﷺ کوئز کمپیٹیشن
کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

🌟 سیرت النبی ﷺ وہ روشن راستہ ہے جو انسان کو ایمان، اخلاق، کردار اور کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لیے کامل نمونہ اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ اسی عظیم مقصد کے تحت یہ مقابلہ رکھا جا رہا ہے تاکہ طلبہ و طالبات رسول اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ سے واقف ہو کر اپنی زندگیوں کو سنوار سکیں۔

🗓 تاریخ: 07 دسمبر 2025
📍 مقام: (Macos Public School, Chitarpur)

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
📞 (7903954448,9128227055)

اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF)
سیرت کے پیغام کو عام کرنا ہمارا مقصد

27/06/2025

✨✨ Here is a Glimpse of Summer Islamic Classes which was organised by Islamic Youth Federation (IYF) - Hazaribagh(JH), for both boys and girls of class 6th to 10th, The classes took place on 10th of June till 12th of June 2025, In which approximately 80 students participated and on the basis of classes a Quiz Competition was organised on 14th of June 2025, Results of which was declared on 15th of June 2025 with a public lecture delivered by Brother Ammar Ahsan Falahi regarding the role of muslim youth in the current scenario followed by a Prize Distribution Ceremony ✨✨

اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF، چترپور کی جانب سے سمر اسلامک کلاسز کا کامیاب انعقادچترپور، جھارکھنڈ (25–31 مئی 2025):اسلامک یوت...
26/06/2025

اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF، چترپور کی جانب سے سمر اسلامک کلاسز کا کامیاب انعقاد

چترپور، جھارکھنڈ (25–31 مئی 2025):
اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) چترپور کی جانب سے 25 سے 31 مئی تک بچوں کے لیے سمر اسلامک کلاسز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس ایک ہفتے پر محیط پروگرام میں بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر لیکچرز، متنوع سرگرمیوں اور کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کیے گئے۔

کلاسز کے دوران بچوں نے سیرت النبی ﷺ، سیرت صحابہ،بنیادی عبادات، اخلاقیات، اسلامک ہیروز، مسلم شخصیات، ہمارے نصب العین جیسے موضوعات پر خصوصی تربیت حاصل کی۔ سرگرمیوں میں تحریری مشق، کوئز، گروپ کوئز، اور تعلیمی گیمز شامل تھے، جنہوں نے بچوں کی دلچسپی اور سیکھنے کے جذبے کو مزید تقویت دی۔

پروگرام کے اختتام پر 5 جون کو کوئز کمپیٹیشن منعقد کیا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اس مقابلے کی تقسیمِ انعامات گزشتہ اتوار، ایک مختصر مگر پُرمسرت تقریب کے ذریعے انصار مسجد میں کی گئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد برادر شہنواز نے سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں بچوں کو نہایت مؤثر انداز میں نصیحتیں کیں۔

الحمدللہ، کلاسز میں بچوں کی حاضری قابلِ تحسین رہی، اور ان کے تاثرات سے واضح ہوا کہ نئی سرگرمیوں اور دلچسپ اندازِ تعلیم نے انہیں دین سے قریب کیا اور علم دین کی طرف رغبت بڑھائی۔

اسلامک یوتھ فیڈریشن مستقبل میں بھی اس طرح کے تعلیمی و تربیتی پروگرامز کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔

Summer Islamic Classes              DAY:-03                SeniorTopic________         1.Mobile Addiction             Ac...
31/05/2025

Summer Islamic Classes

DAY:-03

Senior

Topic________

1.Mobile Addiction


Activity

Drawing Competition

Junior

Topic ______

1. Seeratun Nabi(SAW)
2. Ibadat


Activity

See & Write

Total No.Of Students:-75

Summer Islamic Classes              DAY:-02                SeniorTopic________         1.Tazkiya e Nafs 2.Seerat e Ibrah...
28/05/2025

Summer Islamic Classes

DAY:-02

Senior

Topic________

1.Tazkiya e Nafs
2.Seerat e Ibrahim
3.Ibadat


Activity

EXTEMPORE(PICK AND SPEAK)

Junior

Topic ______

1.Namaz Ki Ehmiyat
2.Muslim Shaksiyat


Activity

EXTEMPORE (PICK AND SPEAK)

Total No.Of Students:-75

Summer Islamic Classes              DAY:-01                SeniorTopic________         1.Our Purpose2.Fikre Aakhirat    ...
25/05/2025

Summer Islamic Classes

DAY:-01

Senior

Topic________

1.Our Purpose
2.Fikre Aakhirat

Activity

Group Quiz Competition

Junior

Topic ______

1.Mobile Addiction
2.Imaniyat


Activity

Group Quiz Competition

Total No. Of Students:-75

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته*خودی و معاشرے کی بہتر تعمیر میں تعلیم وتربیت کا اہم کردار ھے..**آئی. وائی. ایف ( چترپور)...
25/05/2025

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

*خودی و معاشرے کی بہتر تعمیر میں تعلیم وتربیت کا اہم کردار ھے..*

*آئی. وائی. ایف ( چترپور)*

ہمارا معاشرہ اولاد کی تربیت سے زیادہ انکی جسمانی نشوونما انکی تعلیمی اخراجات پرتوجہ دیتی ھے, والدین کے لیے بچے مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہے, اولاد کی تربیت صالح ہو تو ایک نعمت ہے، وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے, والدین کا اپنے بچوں سے غافل ہونا درحقیقت اک خیانت ھے اور پھر ہمارے اسکولس کا نظام ایسا ھے کہ ہمارے اساتذہ کے پاس بچوں کو بنیادی تہذیب، اخلاق، معاشرتی اقدار سمجھانے اورسکھانے کے لیے کوئی وقت نہیں ہوتا کیونکہ انہیں کم وقت میں زیادہ نصاب ہماری نسل نو میں جیسے بھی مکمل کرنا ہوتا ہے۔ تربیت کرنے کا کسی کے پاس وقت نہیں!!!!
(الا ماشاء الله)
ایسے میں آپ کے پاس بہترین موقع ھے کہ آپ اپنے بچوں کو *آئی وائی ایف* بھیج کر فائدہ اٹھائیں کیونکہ *IYF* کی شاخ *کاروانِ عقاب* کے ذریعہ پچھلے کئ سالوں سے اسلامی تربیت پر خاص متوجہ ہیں اور بچوں کی شخصیت کو پروان چڑھانے میں اہم رول ادا کررہے ہیں..

آپ اپنے بچوں کو کاروانِ عقاب سے جوڑ کر زندگی کے اصل مقصد کے جانب گامزن کرسکتے ہیں اور اِس سے خاص موقع کیا ہو جہاں *اسلامک یوتھ فیڈریشن(IYF) ہر سال کی طرح امسال بھی 25 مئ سے ایک ہفتہ سمر کلاسز* کا اہتمام کرنے جارہی ھے... الحمداللہ
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اس ایک ہفتہ اسلامی کلاسز کو کامیاب کرے...آمین

اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF چترپور (جھارکھنڈ) کی جانب سے 27 ویں شب کو خطابِ عام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں مفتی صلاح الدی...
30/03/2025

اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF چترپور (جھارکھنڈ) کی جانب سے 27 ویں شب کو خطابِ عام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں مفتی صلاح الدین مظاہری کے درس قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ درس میں مولانا نے کہا موت تو برحق ہے خواہ بستر مرگ پر ہو یا میدان جنگ پے لیکن ہمیں طے کرنا ہے کہ ہم کس موت کو پسند کرتے ہیں۔ آگے اللہ تعالی کی مدد کے تعلق سے بتایا گیا کہ جب اللہ مدد پر ہو تو کوئی طاقت تم پر غالب نہیں آسکتی اس کو مثالوں سے واضح کیا گیا۔ پھر اس کے بعد ملک کی موجودہ صورتحال اور ہماری ذمداریاں کے موضوع پر برادر اسماعیل حامدی کی بہت جامع گفتگو ہوئی۔ موصوف نے وقف کے تعلق سے کہا کہ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ ہے اور اس میں دوسرے کی دخل اندازی برداشت نہیں کی جاۓ گی۔ اس وقت ملی قائدین کے طرف سے جو باتیں مضبوطی کے ساتھ آنی چاہیے وہ نہیں آ رہی ہیں بلکہ دوسرے لوگوں کی طرف سے آ رہی ہیں جبکہ ساری باتیں ہماری طرف سے آنی چاہیے۔ موصوف نے آگے کہا کہ ہم نے اس ملک میں ایک مسجد کا سودا کیا تو آج کئ مسجدوں کا معاملہ آگیا ہے۔ اس وجہ سے ہمیں شعائر اللہ کے معاملے میں کسی طرح کا کوئی سودا نہیں کرنا چاہیۓ۔ اس کے بعد مفتی صلاح الدین مظاہری صاحب کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

مکرمیالسلام علیکم و رحمة الله و بركاته امید ہے کہ بخیر و عافیت ہوں گے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF چ...
27/03/2025

مکرمی

السلام علیکم و رحمة الله و بركاته

امید ہے کہ بخیر و عافیت ہوں گے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF چترپور کی جانب سے 27 ویں شب یعنی آج ہی کی رات جامع مسجد چترپور میں بوقت 11:30 شب پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مولانا اسماعیل حامدی فلاحی صاحب(دہلی) اور مفتی صلاح الدین مظاہری صاحب امام و خطیب جامع مسجد چترپور تشریف فرما ہوں گے۔ جس میں آپ کی شرکت ہمارے لۓ باعثِ سعادت ہوگی۔

والسلام
سکریٹری IYF چترپور

اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF چترپور کی جانب سے 23 ویں شب کو ہونے والے اجتماعی مطالعہ قرآن کی کچھ جھلکیاں
26/03/2025

اسلامک یوتھ فیڈریشن IYF چترپور کی جانب سے 23 ویں شب کو ہونے والے اجتماعی مطالعہ قرآن کی کچھ جھلکیاں

25/03/2025

Address

Islamia Chowk, Near Jama Masjid
Chitarpur

Telephone

7301937946

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Youth Federation - Jharkhand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Islamic Youth Federation - Jharkhand:

Share