24/09/2024
آج مؤرخه 24 ستمبر 2024ء مطابق 19 ربیع الاول 1446ھ , کو اساتید مدرسة القرآن آیة الله یوسف میر گنڈ بڈگام کی معیت میں انجمن شرعی شیعیاں شریعت آباد یوسف آباد بڈگام سے وابسته ایک وفد نے قاری بشارت حسین کے گھر, واقع سایه هامه, جاکر موصوف کو, ایران کلچرل هاؤس کی جانب سے منعقده آل انڈیا مسابقۂ قرأت قرآن کریم میں رتبه دوم کسب کرنے پر مبارکباد پیش کی - وفد کے اراکین میں مدیر مدرسةالقرآن , حجت الاسلام جناب مولانا امجد علی صاحب, استاد ذی وقار حجت الاسلام جناب آغا سید محسن صاحب, انجمن شرعی کے صف اول کے کارکنان جناب سید طاهر علی صفوی صاحب اور سید باقر موسوی صاحب کے علاوه ناظم المکاتب, استاد محترم جناب مولانا نثار احمد حره صاحب بھی بنفس نفیس شامل تھے-
اس موقع پر حجت الاسلام جناب آغا سید محسن رضوی صاحب نے قاری موصوف کے نام رئیس انجمن شرعی حجت الاسلام والمسلمین جناب آغا سید محمد هادی الموسوی الصفوی القمی (حفظه الله) کا پیغام سنایا اور ناظم اعلی مولانا نثار احمد حره صاحب نے قاری بشارت حسین ڈار صاحب کی فن قرأت میں اب تک کی کامیابیوں پر مفصل روےشنی ڈالی-
آخر پر قاری صاحب کو رئیس محترم کی جانب سے اجراء کرده ایک تشویقی سند سے بھی نوازا گیا -