Baba jaan

Call Directions Website Contact the place of worship

Baba  jaan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Baba jaan, Religious organisation, Gulshan/e-gaus Pak Sarkar Nagar Bhadrak, Bhadrakh.

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
حضرت سیدنانسیم اختر قادری رزاقی مد ظلہ العالی..
حضرت سیرناوسیم اختر قادری رزاقی جلالی مد ظلہ العالی..

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُAssalamu alaikum rahmatullahi bara...
04/10/2026

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
Assalamu alaikum rahmatullahi barakatuh

03/10/2026

🌿🌿🌿🌿🌿🌿🇮🇳🌿🌿🌿🌿🌿🌿

اے غزل میں ترے عشق میں کیا تھا اور کیا سے کیا ہو گیا
آ گیا جب ترے شہر میں میں ترے شہر کا ہو گیا

ان سنا کر دیا میں نے جب ایک لمحے کی آواز کو
کہہ کے پاگل مجھے چل دیا پھر نہ لوٹا ہوا ہو گیا

آشیاں جل گیا جب مرا یوں دلاسے دئے خود بہ خود
رنج کرنے سے کیا فائدہ جو ہوا سو ہوا ہو گیا

آئنے کے مقابل تھا میں اور میرے مقابل تھا وہ
کون مجرم ہے اس بات کا فیصلہ ہونا تھا ہو گیا

حوصلہ پست ہو جائے گا ان پرندوں سے یہ مت کہو
کون سا آسماں چھو لیا کیا کرشمہ نیا ہو گیا
🌿🌿🌿🌿☘️☘️☘️☘️🇮🇳🌿🌿🌿🌿🌿

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ Assalamu alaikum rahmatullahi bar...
01/10/2026

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
Assalamu alaikum rahmatullahi barakatuh

حضرت سیدنانسیم اختر قادری رزاقی مد ظلہ العالی..
حضرت سیرناوسیم اختر قادری رزاقی جلالی مد ظلہ العالی..
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🇮🇳🌿🌿🌿🌿
اس سے زیادہ کیا کہوں مولیٰ کی شان میں
پیدا ہوئے ہیں آپ خدا کے مکان میں

جب سے پڑھا قصیدہ ہے مولیٰ کی شان کا
طاقت سی آ گئی ہے مرے جسم و جان میں

مشکل کشا ہیں آتے ہیں مشکل کشائی کو
ان کو پکارے کوئی کسی بھی زبان میں

کرنے لگے طواف فرشتے مکان کا
میں ذکر کر رہا تھا علی کا مکان میں
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🇮🇳🌹🌹🌹🌹🌹

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُAssalamu alaikum rahmatullahi bara...
28/09/2026

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
Assalamu alaikum rahmatullahi barakatuh

حضرت سیدنانسیم اختر قادری رزاقی مد ظلہ العالی..
حضرت سیرناوسیم اختر قادری رزاقی جلالی مد ظلہ العالی..
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🇮🇳🌹🌹🌹🌹🌹
تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو
جو ملے خواب میں وہ دولت ہو

میں تمہارے ہی دم سے زندہ ہوں
مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو

تم ہو خوشبو کے خواب کی خوشبو
اور اتنی ہی بے مروت ہو

تم ہو پہلو میں پر قرار نہیں
یعنی ایسا ہے جیسے فرقت ہو

تم ہو انگڑائی رنگ و نکہت کی
کیسے انگڑائی سے شکایت ہو

کس طرح چھوڑ دوں تمہیں جاناں
تم مری زندگی کی عادت ہو

کس لئے دیکھتی ہو آئینہ
تم تو خود سے بھی خوبصورت ہو

داستاں ختم ہونے والی ہے
تم مری آخری محبت ہو
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🇮🇳🌹🌹🌹🌹🌹

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُAssalamu alaikum rahmatullahi bara...
27/09/2026

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
Assalamu alaikum rahmatullahi barakatuh

حضرت سیدنانسیم اختر قادری رزاقی مد ظلہ العالی..
حضرت سیرناوسیم اختر قادری رزاقی جلالی مد ظلہ العالی..
💎💎💎💎💎💎💎💎🇮🇳💎💎💎💎💎

وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا

ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گا
کیا خبر تھی کہ رگ جاں میں اتر جائے گا

وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہے
ایک جھونکا ہے جو آئے گا گزر جائے گا

وہ جب آئے گا تو پھر اس کی رفاقت کے لیے
موسم گل مرے آنگن میں ٹھہر جائے گا

آخرش وہ بھی کہیں ریت پہ بیٹھی ہوگی
تیرا یہ پیار بھی دریا ہے اتر جائے گا

مجھ کو تہذیب کے برزخ کا بنایا وارث
جرم یہ بھی مرے اجداد کے سر جائے گا
💎💎💎💎💎💎💎💎🇮🇳💎💎💎💎💎💎💎

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُAssalamu alaikum rahmatullahi bara...
26/09/2026

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
Assalamu alaikum rahmatullahi barakatuh

حضرت سیدنانسیم اختر قادری رزاقی مد ظلہ العالی..
حضرت سیرناوسیم اختر قادری رزاقی جلالی مد ظلہ العالی..
🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🇮🇳🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️
دولت جہاں کی مجھ کو تو میرے خدا نہ دے
پوری ہوں بس ضرورتیں اس کے سوا نہ دے

تیری رضا میں خوش رہوں توفیق اتنی دے
پانی بھلے نہ دے مجھے بے شک ہوا نہ دے

دنیا کی سب ملامتیں مجھ کو قبول ہیں
لیکن نظر سے اپنی تو مجھ کو گرا نہ دے

آئیں نہ عیب میرے جہاں سے نظر مجھے
مسند پہ ایسی مجھ کو تو مولیٰ بٹھا نہ دے

اوقات بھول جاؤں میں اپنی جہاں پہنچ
ہرگز مرے خدا مجھے وہ مرتبہ نہ دے

بیگانہ ہو نہ جاؤں تری یاد سے کہیں
شہرت ہے نام جس کا مجھے وہ بلا نہ دے

اس بار بخش دے مرے مولیٰ ظفراللہ کو تو
قید حصار ذات کی پھر سے سزا نہ دے
🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🇮🇳🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُAssalamu alaikum rahmatullahi bara...
21/09/2026

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
Assalamu alaikum rahmatullahi barakatuh

حضرت سیدنانسیم اختر قادری رزاقی مد ظلہ العالی..
حضرت سیرناوسیم اختر قادری رزاقی جلالی مد ظلہ العالی..
🌧️🌧️🌧️🌧️🌧️🌨️⛈️🌩️🇮🇳🌩️⛈️🌨️🌧️🌩️⛈️
اے اندھیرے روشنی کی زد میں آنا چھوڑ دے
آفتاب وقت پر انگلی اٹھانا چھوڑ دے

خود بخود محفوظ ہو جائے گی تیری آبرو
مغربی تہذیب سے خود کو سجانا چھوڑ دے

نسل نو میں حق پرستی کی صفت آ جائے گی
لقمۂ تر اپنے بچوں کو کھلانا چھوڑ دے

موج طوفاں سے نپٹنا خوب آتا ہے مجھے
میری کشتی کو بھنور آنکھیں دکھانا چھوڑ دے

قابلیت ہے اگر تجھ میں تو کچھ بن کر بتا
طنز کی تلوار دنیا پر چلانا چھوڑ دے

اے امیر شہر گھر میں روشنی کے واسطے
خون مفلس کا چراغوں میں جلانا چھوڑ دے

بول کر آتا نہیں انسان پر وقت زوال
میرے خستہ حال پر تو مسکرانا چھوڑ دے
⛈️⛈️⛈️🌩️🌧️🌨️🌧️🌩️⛈️🇮🇳🌨️🌧️🌧️🌩️⛈️

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُAssalamu alaikum rahmatullahi bara...
20/09/2026

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
Assalamu alaikum rahmatullahi barakatuh

حضرت سیدنانسیم اختر قادری رزاقی مد ظلہ العالی..
حضرت سیرناوسیم اختر قادری رزاقی جلالی مد ظلہ
العالی..
🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂🇮🇳🍂🍂🍂🍂🍂🍂

مری صورت میں مرا یار ہے اللہ اللہ
مرے دل میں مرا دل دار ہے اللہ اللہ

کیا ہی تصویر بنی ہے یہ اہا ہا ہا ہا
اس میں آپی وہ نمودار ہے اللہ اللہ

شکل آدم کے سوا اور نہ بھایا نقشہ
سارے عالم میں یہ اظہار ہے اللہ اللہ

میرا جسم اور مری جاں ہے وہی جاں بالکل
میں کہوں کیا کہ میں ہوں یار ہے اللہ اللہ

مستیٔ ہر دو جہاں ہے دل آدم سے عیاں
یہی بے ہوش تو ہشیار ہے اللہ اللہ

جس کو نسبت ہو پیمبر کی وہی ہو آگاہ
میری باتوں میں جو اسرار ہے اللہ اللہ

خاکہ مرشد کا ہوا میں تو ہوا یار عیاں
یہ عجب فیض کا دربار ہے اللہ اللہ

قصہ قرنوں میں نہ طے ہوتا وہ دم بھر میں ہوا
فضل مرشد کا یہ اظہار ہے اللہ اللہ

شہ ظفراللہ نہ کوئی اور نہ خادم نہ صفی
شکل احمد کا یہ اظہار ہے اللہ اللہ
🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂🇮🇳🍂🍂🍂🍂🍂

Address

Gulshan/e-gaus Pak Sarkar Nagar Bhadrak
Bhadrakh
756100

Telephone

9777184841

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baba jaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Baba jaan:

Shortcuts

Share