دارالعلوم فيضان تاج الشريعه

دارالعلوم فيضان تاج الشريعه علم دین کی خوش بو سے زمانہ معطر ہوجائے۔

21/08/2026
14/08/2026

عیدوں کی عید مبارک!

08/08/2026

سلسلۂ ایمان افروز تاریخی واقعات کا چھٹا رسالہ مجدد اعظم اعلی حضرت امام اہل سنت شاہ امام احمد رضا خان قادری قدس کے عرس کی مناسبت سے آج ہی حاضر ہے۔
یہ رسالہ "حدیبیہ کی یاد ابھی باقی ہے"، امیر المؤمنین حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس ایمان افروز واقعے پر مشتمل ہے، جس میں آپ نے ایک ضرورت مند خاتون کی مدد صرف اس لیے نہیں فرمائی کہ وہ ایک غریب خاتون تھی، بلکہ اس لیے کہ وہ ایسے وفادار صحابی کی بیٹی تھی، جسے بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں حاضری اور صلحِ حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل ہوا تھا۔
یہ رسالہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اسلام اپنے محسنین کو کبھی فراموش نہیں کرتا، اور جو خاندان دین، مسلمانوں اور بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لیے قربانیاں دیتے ہیں، ان کے اہل و عیال کی خبر گیری پوری امت کی ذمہ داری ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسوۂ حسنہ پر چلنے، اپنے محسنین کی قدر کرنے، ان کے اہل و عیال کے حقوق ادا کرنے اور وفا و قدردانی کے اس عظیم اسلامی جذبے کو اپنی اجتماعی زندگی میں زندہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

https://archive.org/details/hudaibiya-ki-yaad-abhi-baqi-hai

https://t.me/KitabonKiDunya/2178

11/05/2026
الحمد للہ!دارالعلوم ترقی کی راہ پر گامزن InshaAllah! kal Darul Uloom ki Shahe Jeelan hostel ka lagbhag 4200 square feet ...
28/04/2026

الحمد للہ!
دارالعلوم ترقی کی راہ پر گامزن
InshaAllah! kal Darul Uloom ki Shahe Jeelan hostel ka lagbhag 4200 square feet ka linter padega

*لفظ "بریلوی" اور حضور مفتئ اعظم ہند* :مفتئ اعظم ہند کے نام سے ایک تحریر عام کی گئی، متعدد وجوہ کے سبب عبارت کی صحت مشکو...
27/04/2026

*لفظ "بریلوی" اور حضور مفتئ اعظم ہند* :

مفتئ اعظم ہند کے نام سے ایک تحریر عام کی گئی، متعدد وجوہ کے سبب عبارت کی صحت مشکوک ہے. جو شرعی ثبوت میں ناکامی ہے.
(١) کسی بات کے اثبات میں "قال بعض الناس" کہا جائے. کہ لوگ ایسا کہتے ہیں. یعنی قائل مجہول و مستور ہو. ایسی دلیل کو مخدوش اور مشکوک سمجھ کر رد کر دیا جاتا ہے. یہی شکل اور صورت "ایک صاحب کے استفسار" کا ہے. اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ یہ تاجدار اہلسنت کا فرمان ہے. اس میں اپنی مطلب براری کا واضح نشان ہے. اور اس پر وضع و سقم کا بھرپور فیضان ہے.
(۲) حضور مفتئ اعظم ہند علیہ الرحمۃ کے بیشمار فتاوے اور رسالے مطبوع ہیں. کہیں بھی "یہ استفسار" موجود نہیں ہے کہ اتنے شد و مد کے ساتھ لفظ بریلوی کے استعمال کا انکار کیا جائے. اس واقعہ کے راوی صرف اور صرف ایک فرد ہیں. علمائے اہلسنت کی اتنی عظیم اکثریت اس حکم سے لاعلم اور نابلد ہے.
(٣) تاجدارِ اہلسنت حضور مفتئ اعظم ہند علیہ الرحمۃ جس سے منع فرمائیں اور علمائے اہلسنت اس کی خلاف ورزی کریں. یہ ناممکن، ممتنع اور محال ہے. آپ کا حکم آفاق کی وسعتوں، اور سمندروں کی دوش پر سوار پوری دنیا کو آگاہ کر دیتا ہے.
(٤) شارح بخاری حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی صاحب تاجدار اہلسنت کی آغوش رحمت و تربیت میں رہے. انہوں نے لفظ بریلوی سے کسی کو منع نہیں فرمایا. شارح بخاری فرماتے کہ لفظ بریلوی وہابیوں کی طرف سے دیا ہوا لقب ہے اس کے باوجود وہ اپنے فتاوی میں لکھتے کہ یہ اہلسنت کا علامتی نشان ہے.
مزید برآں جو شخص مسلک اعلٰیحضرت کو استحسان اور حسب ضرورت اس کے استعمال کو اہم اور ضروری سمجھے گا، وہ لفظ بریلوی کے استعمال کو مستحسن جانے گا، حضرت علامہ حافظ عبد الرؤف صاحب علیہ الرحمۃ بھی برسوں سرکار مفتئ اعظم ہند علیہ الرحمۃ کے مدرسہ میں مدرس رہے. انھیں آپ کا قرب حاصل رہا. حضور مفتئ اعظم ہند علیہ الرحمۃ نے آپ ہی کے توسط سے فتاوے رضویہ علمائے مبارکپور کے حوالہ فرمایا اور یہیں سے اس کی اشاعت ہوئی. حضرت حافظ عبد الرؤف صاحب علیہ الرحمۃ نے باقاعدہ اہلسنت کی تعریف میں سنی، حنفی، کے ساتھ "بریلوی" کا اضافہ فرمایا.
ایک لولی اور لنگڑی شہادت پر حضور مفتئ اعظم ہند کا یہ قول ہے، کیونکر ثابت ہوگا. کیا اکابرین اہلسنت مثلاً حضرت حجۃ الاسلام، حضرت صدر الشریعہ، حضرت صرر الافاضل، حضرت اشرفی میاں، حضرت محدث اعظم ہند ، حضرت مبلغ اسلام، حضرت برہان ملت علیہم الرحمہ والرضوان. اور ان جیسے سیکڑوں علمائے اہلسنت فکررسا، اور مستقبل بیں نہیں. کسی نے بھی اہلسنت کو بریلوی لکھنے سے منع نہیں فرمایا. اور انھوں نے لعنت کے طوق "بریلویت" سے اہلسنت کی گلوخلاصی نہیں کیا.

محترم محمد شعیب رضا قادری مکرانوی کی وال سے

Address

Bareilly
243122

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دارالعلوم فيضان تاج الشريعه posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to دارالعلوم فيضان تاج الشريعه:

Shortcuts

Share