DEEN KI DAWAT

DEEN KI DAWAT Servent of Allah 🤍
Dreaming of Jannah 🩷
Faith Over Fear 🤗
Alhamdulillah Always 🥰
Greatful For Blessings 💝

مُجددِ دعوت و تبلیغ، حضرت جی مولانا سعد صاحب دامت برکاتہم 💗✨اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت جی کی دعاؤں اور رہنمائی سے ہمیشہ فیضیا...
14/08/2026

مُجددِ دعوت و تبلیغ، حضرت جی مولانا سعد صاحب دامت برکاتہم 💗✨
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت جی کی دعاؤں اور رہنمائی سے ہمیشہ فیضیاب فرمائے۔ 🤲🏻❤️

♥️
11/08/2026

♥️

افریقہ کے لیجنڈ کرکٹر ہاشم آملہ نے چالیس دن کی تبلیغ مکمل کرکے تاریخ رقم کردی ہاشم آملہ نے افریقہ کے صوبے لیمپوپو میں چا...
11/08/2026

افریقہ کے لیجنڈ کرکٹر ہاشم آملہ نے چالیس دن کی تبلیغ مکمل کرکے تاریخ رقم کردی ہاشم آملہ نے افریقہ کے صوبے لیمپوپو میں چالیس دن تبلیغ کے دوران 800 سے زائد مرد و خواتین کو کلمہ پڑھا کر اسلام میں داخل کرنے کا دعویٰ کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری دن ہاشم آملہ نے ہزاروں کی تعداد میں قرآن مجید تقسیم کیے جبکہ علاقے میں ایک بڑی مسجد کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جہاں لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس رہے تھے وہاں ہاشم آملہ نے ایک کنواں مکمل کروایا جبکہ دوسرے کنویں پر بھی کام جاری ہے اس کے علاوہ علاقے کے لوگوں کو قرآن مجید سکھانے اور دینی و دنیاوی تعلیم دینے کے لیے تین اساتذہ بھی مقرر کیے گئے ہیں جن کی تنخواہیں ہاشم آملہ خود ادا کریں گے

11/08/2026

TABLIEG KA KAAM ♥️

کیمرہ والا موبائل اور حضرت جی مولانا سعد صاحب پر اعتراض اور اس کا علمی جوابCamera Wala Mobile Aur Hazrat Ji Maulana Saad...
11/08/2026

کیمرہ والا موبائل اور حضرت جی مولانا سعد صاحب پر اعتراض اور اس کا علمی جواب

Camera Wala Mobile Aur Hazrat Ji Maulana Saad Sahab Par Aitraaz aur Uska Elmi Jawab

Camera Phone and the Objection Against Hazrat Ji Maulana Saad Sahab and Its Scholarly Answer

ایک بھائی نے مجھ سے بڑے پیار اور خلوص کے ساتھ ایک سوال کیا۔ انہوں نے کہا:“آپ نے لکھا کہ مفتی مسرور صاحب کو جموں و کشمیر ...
11/08/2026

ایک بھائی نے مجھ سے بڑے پیار اور خلوص کے ساتھ ایک سوال کیا۔ انہوں نے کہا:

“آپ نے لکھا کہ مفتی مسرور صاحب کو جموں و کشمیر کا امیر بنایا گیا، جبکہ یہاں پہلے ہی ایک امیر موجود ہے؟”

میں نے انہیں عرض کیا کہ اس بات کو سمجھنے کے لیے پہلے پس منظر سمجھنا ضروری ہے۔

پرویز صاحب نے مرکز نظام الدین، بنگلہ والی مسجد سے انحراف کیا اور اُس شوریٰ کے ساتھ جڑ گئے جو مرکز کے ساتھ اختلاف کے بعد الگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد جموں و کشمیر میں دعوت و تبلیغ کے امارت کے نظام کا مسئلہ پیدا ہوا۔

پھر انہوں نے کہا کہ وادی کے بڑے بڑے علماء نے کہا ہے کہ ہم پرویز صاحب کو امیر مانتے ہیں، اس کا کیا جواب ہے؟

میں نے عرض کیا کہ امارتِ دعوت و تبلیغ کا یہ معاملہ تبلیغ والوں کا باہمی اور انتظامی معاملہ ہے، اس میں باہر سے کوئی مداخلت نہیں کر سکتا۔

مثال کے طور پر اگر کسی دارالعلوم میں کسی مہتمم کو ہٹانا یا نیا مہتمم مقرر کرنا ہو تو کیا وہ معاملہ مرکز نظام الدین لے جایا جائے گا؟ انہوں نے کہا: نہیں۔

میں نے کہا: بالکل اسی طرح یہاں امیر کون ہوگا، اس کا فیصلہ بھی دعوت و تبلیغ کے اپنے نظم اور مرکز کے اصول کے مطابق ہوگا۔

الحمدللہ، وہ بھائی اس بات کو سمجھ گئے۔

پھر انہوں نے ایک اور بات کہی کہ “دارالعلوم نے تو مولانا سعد صاحب کو گمراہ کہا ہے۔” اس کے بعد انہوں نے کچھ علماء حضرات کے نام بھی لیے جو بار بار یہ بات دہراتے ہیں۔ میں ان حضرات کے نام یہاں لینا مناسب نہیں سمجھتا؛ سمجھنے والے سمجھ گئے ہوں گے۔

میں نے اس بھائی سے کہا:

“کیا آپ نے وہ تحریریں یا فتویٰ خود پڑھا ہے؟”

انہوں نے کہا: نہیں۔

میں نے کہا: “پھر مجھے وہ فتویٰ دکھا دیجیے جس میں دارالعلوم نے صراحتاً یہ لکھا ہو کہ نعوذ باللہ مولانا سعد صاحب گمراہ ہیں۔”

بہت طویل گفتگو کے بعد انہوں نے کہا: “پھر میں کیا کروں؟”

میں نے کہا: استخارہ کرو، اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ جو حق ہے وہ تم پر واضح فرما دے اور حق کو حق سمجھ کر اس پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے ایک بہت اہم سوال کیا:

“کیا دعوت و تبلیغ الگ چیز ہے اور مولانا رحمت اللہ صاحب، مفتی نذیر صاحب، مفتی ایوب صاحب، مفتی اشرف صاحب وغیرہ الگ ہیں؟”

میں نے عرض کیا:

نہیں، یہ تمام حضرات بھی دین ہی کی محنت کر رہے ہیں، لیکن دین کی خدمت کے میدان الگ الگ ہیں۔

کسی کا میدان تدریس ہے، کسی کا فتویٰ، کسی کا تصنیف و تحقیق، اور کسی کا دعوت و تبلیغ۔ میدان الگ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دین الگ الگ ہے۔

البتہ ان بزرگ علماء کی تائید ہمیشہ دعوت و تبلیغ کی محنت کے ساتھ رہی ہے۔ اس لیے کسی ایک اختلاف کی وجہ سے یہ سمجھنا درست نہیں کہ علماء اور دعوت و تبلیغ ایک دوسرے سے الگ یا متصادم ہیں۔

میری گزارش صرف اتنی ہے کہ کسی عالم کے بارے میں کوئی بات سنیں تو پہلے اصل تحریر اور اصل حوالہ دیکھیں۔ سوشل میڈیا کی باتوں اور سنی سنائی باتوں کو فتویٰ نہ بنائیں۔

اور جہاں تک امارت اور نظم کا تعلق ہے، جس جماعت کا اپنا مرکز، اپنا نظم اور اپنے اصول ہوں، اس کے داخلی معاملات کا فیصلہ بھی اسی نظم کے مطابق ہونا چاہیے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو حق بات سمجھنے، تحقیق کرنے، علماء کا ادب رکھنے اور دین کی محنت کو اختلافات سے بالاتر ہو کر سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Nisar Ahmad ✍️

11/08/2026

Deen ka Kaam ♥️

11/08/2026

Tashkeel By Molana Muzaffar jameel sab ♥️🥰
Mashallah Allah qabool farmaye ♥️💯

حضرت جی مولانا سعد صاحب دامت برکاتہم کی تائید میں حضرت مفتی محمد زروالی خان صاحب رحمہ اللہ کا فتویٰ"شورائیت ایک جمہوری ن...
08/08/2026

حضرت جی مولانا سعد صاحب دامت برکاتہم کی تائید میں حضرت مفتی محمد زروالی خان صاحب رحمہ اللہ کا فتویٰ

"شورائیت ایک جمہوری نظام ہے، شریعتِ اسلامیہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں"

حضرت مفتی محمد زروالی خان صاحب رحمہ اللہ نے مولانا محمد سعد صاحب دامت برکاتہم کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کے ازالے، باہمی اتفاق و اتحاد، اور امت میں محبت و تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

Kargujari Aalemi Mashwara Kargujari 2026 Total Jamat Markaz Nizamudin🌴🌴🌴🌴🌏عالمی مرکز بنگلہ والی مسجد بستی نظام الدین نیو...
05/08/2026

Kargujari Aalemi Mashwara Kargujari 2026 Total Jamat Markaz Nizamudin🌴🌴🌴🌴

🌏عالمی مرکز بنگلہ والی مسجد بستی نظام الدین نیو دہلی الھند

🌏عالمی مشورہ 2026
مکمل کارگزاری

🌏Aalmi Markaz Bangle Wali Masjid Basti Nizamuddin New Dehli India 🇮🇳

🌏Aalmi Mashwara 2026

Complete Kargozare

*https://t.me/shubhaatkaizala/6632*

〽️〽️〽️〽️〽️〽️〽️markaznizamuddin

Address

Baramula

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DEEN KI DAWAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to DEEN KI DAWAT:

Shortcuts

Share