Majlis-e-ilmi Jammu & Kashmir

Majlis-e-ilmi Jammu & Kashmir Majlis e Ilmi is a Socity of highly educated people for promotion of knowledge,Reseach & Moral Values

27/08/2026
الحمد للہ ۔ خدا کے فضل و کرم سے مجلس علمی کے مؤسس کی تازہ تصنیف وحدت الوجود اور وحدت  الشہود مرکزی پبلیکیشنز نئی دہلی سے...
20/08/2026

الحمد للہ ۔ خدا کے فضل و کرم سے مجلس علمی کے مؤسس کی تازہ تصنیف وحدت الوجود اور وحدت الشہود مرکزی پبلیکیشنز نئی دہلی سے طبعہ ہو کر منصہ شہود پر آگئی اور اب شائقین اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے لیے ہم سے رابتہ کر کے کتاب کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موضوع کو سمجھنے کے لیے اس کتاب میں نہایت سلیس زبان استعمال کی گئی ہے تاکہ قارئین اس کو ٹھیک طرح سے سمجھ سکیں اور اس موضوع میں جو غلو کیا جاتا ہے امت اس غلو سے محفوظ رہے اور سادہ انداز میں اس موضوع سے ضروریات تک واقفیت حاصل کر سکیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر معاملہ میں ہمیں غلو اور تفرقہ بازی سے بچائے اور امت مسلمہ کی صحیح رہبری فرمایے ۔ آمین ۔

شعبہ نشر و اشاعت
مجلس علمی جموں و کشمیر ۔
رابطہ نمبرات ۔
6005582597 / 8899220855

مجلس علمی جموں و کشمیر کی نشر و اشاعت میں ایک اور تصنیف کا اضافہ ۔ ان شاءاللہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔
12/08/2026

مجلس علمی جموں و کشمیر کی نشر و اشاعت میں ایک اور تصنیف کا اضافہ ۔ ان شاءاللہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

الحمد للہ ۔ مجلس علمی جموں و کشمیر کی طرف سے مؤسس کی ایک نئی تصنیف " وحدت الوجود اور وحدت الشہود" ان شاءاللہ بہت جلد قارئین کے ہاتھوں میں ہوگی ۔
Salik Bilal Shakeel Shifayi جی ایم عطار پرے Majid Kirmani

26/07/2026

Founder Majlis-e-ilmi Jammu & Kashmir

The books authored by Aasi Ghulam Nabi Wani Sahab and published by Majlis-e-Ilmi Jammu & Kashmir are available at the Ch...
23/07/2026

The books authored by Aasi Ghulam Nabi Wani Sahab and published by Majlis-e-Ilmi Jammu & Kashmir are available at the Chinar Book Festival, SKICC.
Those interested in obtaining these books may visit Stall No. 141 (Book Readers Club) and purchase them.
Scholars, students, teachers, and book lovers are warmly encouraged to take advantage of this valuable literary opportunity and enrich their personal libraries with quality academic and literary works.

Venue: Chinar Book Festival, SKICC
Stall No.: 141 (Book Readers Club)

Majlis-e-ilmi Jammu & Kashmir
Skicc Srinagar Rahi Najaat Baramulla - RNB

12/07/2026

ڈاکٹر شکیل شفائی صاحب وادی لولاب کے علمی و دعوتی دورے پر ۔

12/07/2026

مؤسس مجلس علمی جموں و کشمیر 🌹

داعی توحید حضرت مولانا عبد الولی شاہ صاحب رحمہ اللہ۔ Rahi Najaat Baramulla - RNB
04/07/2026

داعی توحید
حضرت مولانا عبد الولی شاہ صاحب رحمہ اللہ۔
Rahi Najaat Baramulla - RNB

مولانا عبد الولی شاہ صاحب ؒ بارھمولہ
"خلیفہ اجل حکیم الامت مجدد ملت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی صاحب نور اللہ مرقدہ"

ماخوذ از ماہنامہ راہ نجات"داعئی توحید نمبر"

مولانا ؒ کے وا لد صاحب کا اسم گرامی سید یاسین شاہ ؒ تھا ۔مولانا کی پیدائش کے وقت وہ دیو بگ ٹنگمرگ میں رہتے تھے ۔کیونکہ انھوں نے وہاں ہی شادی کر لی تھی ۔بچپن میں ہی والد صاحب کا سایہ سر سے اٹھ گیا ۔پھر چچا نے آبائی گاؤں ناران تھل لایا ۔ابتدائی بچپن ناران تھل میں گزارااس کے بعد علاقہ ویری ناگ کے ایک گاؤں قمر وار میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجے گئے ۔وہاں پر ایک رشتہ دار کے پاس رہ کر اس وقت کی مروجہ تعلیم کے مطابق گلستان ،بوستان اور دیگر بنیادی کتابیں پڑھیں ۔اس کے بعد سرینگر میں مولوی رسول صاحب کے مدرسہ میں داخلہ لینا چاہا۔لیکن مولانا کے ایک رشتہ دار میر مقبو ل صا حب کے والد صاحب نے وہاں پر تعلیم حاصل کرنے سے روک لیا میر واعظ خاندان (کلان)والوں کے ساتھ میر صاحب کے والدکو فکری اختلاف تھا ۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مولوی صاحب ؒ امرتسر تشریف لے چلے۔وہاں ان دنوں مدرسہ نعمانیہ میں مفتی اعظم امرتسر مولوی غلام مصطفےٰ صاحب مسندِ درس سنبھالے ہوئے تھے ۔ان کے معاون مولانا محمد حسن صاحب تھے جو حضرت تھانویؒ کے اجل خلفاء میں سے تھے ۔یہاں سے فارغ ہونے کے بعد حسن پور ضلع مراد آباد چلے گئے جہاں ایک نواب کے مدرسہ میں ایک پیرانہ سال عالم دین مولانا ولی احمد صاحبؒ پڑھاتے تھے ۔وہ اکابرین دیوبند میں شمار ہوتے تھے ۔ساتھ ہی حضرت تھانوی کے خلفاء میں سے تھے ۔ظاہری تعلیم کے ساتھ ساتھ مولانا نے یہاں رہ کر باطنی فیوض بھی حاصل کئے ۔اپنے اس استاد سے مولانا نے منطق، فلسفہ اور کئی دیگر علوم حاصل کئے۔ تمام ضروری علوم حاصل کرنے کے بعد دہلی میں مولانا کفایت اﷲ صاحب کے مدرسہ میں۱۳۳۹ ھ میں داخلہ لیا اور وہیں سے اپنی سند فراغت حاصل کی اور ادھر ہیے آپ کی دستار بندی ہوئی۔فارٖ التحصیل ہونیکے بعد امرتسر میں بحیثیت استاد تعینات ہوئے ۔چند سال استاد رہنے کے بعد واپس کشمیرتشریف لائے اور اپنی جگہ مولوی عبد الکبیر صاحب کو تعینات کروایا ۔
کشمیر میں کچھ عرصہ گزارنے کے بعد پھر بغرض بیعت واپس ہندوستان تشریف لے چلے ۔اور اپنے سابقہ استادوں کی وساطت سے جو حضرت تھانوی ؒ کے اجل خلفاء بھی تھے حضرت تھانوی تک رسائی حاصل کی اور انھوں نے آپ کو اپنی بیعت سے نوازا ۔پھر کشمیر روانہ کیا ۔جہاں آپ نے اپنا دعوتی مشن شروع کیا ۔آپ کو اس بات کا شدید احساس ہوا کہ کشمیری مسلمان صحیح عقیدۂ توحید سے عاری ہیں اور یہی ان کی غلامی کا اصل سبب ہے ۔کوئی سیاسی داؤ پیچ ان کی اصل بیماری کا علاج نہیں ہے۔ جب تک یہ قوم عقائد کے اعتبار سے صحیح ڈگر پر نہیں آئے گی تب تک کوئی علاج کارگر نہیں ہو سکتا ۔لہٰذا آپ نے اپنی تحریک توحید کا آغاز کیا ۔ جس سے بارھمولہ اور اس کے اطراف و جوانب میں ایک زلزلہ آگیا ۔ایک مٹھی بھر جماعت آپ کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہوگئی ۔آپ کے خلاف کئی مقدمے دائر کئے گئے ۔آپ کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی ۔لیکن خدا نے ہر موقعہ پر آپ کی حفاظت فرمائی ۔ آپ وظیفہ شیئاًِ ﷲ کے عدم جواز کے قائل تھے ۔آخر مولانا انور شاہ صاحب ؒ دیوبند سے بحیثیت ثالث تشریف لائے اور فیصلہ سنایا کہ وظیفہ شیئاًِ ﷲ مساجد میں پڑھنا ممنوع ہے ۔یہ فیصلہ مصدقہ عدالت ہے ۔ آپکی انتھک کوشش کی وجہ سے آخر کار سارا قصبہ بجز چند افراد کے آپکافدوی بن گیا ۔ کشمیر میں تحریکِ توحید کو پروان چڑھانے میں میر واعظ خاندان کلان نے آپکی اخلاقی مدد کی ۔ آپنے جرأتِ رندانہ سے کا م لے کر اپنے مخالفوں کو خاموش کیا ۔ پرآشوب حالات میں زندگی گذار کر ۱۹۷۸ء میں بروزِ سنیچر ۱۱فروری اﷲ کو پیارے ہوگئے۔(انا ﷲ و انا الیہِ راجعون)

بحوالہ ماہنامہ راہ نجات "داعئی توحید نمبر"
از الحاج غلام نبی آسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(سرپرست ادارہ راہ نجات ۔
و موسس مجلس علمی
جموں و کشمیر ۔)

03/07/2026

Founder Majlis-e-ilmi Jammu & Kashmir & Patron Rahi Najaat Baramulla - RNB .

Address

Fatehgarh
Baramula
193101

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Majlis-e-ilmi Jammu & Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Majlis-e-ilmi Jammu & Kashmir:

Shortcuts

Share