Hussaini Welfare Workers

Hussaini Welfare Workers فرمان معصوم ص "جس دن لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئ کہ انسانوں سے محبت خدا تک لے جاتی ہے اس دن زمین ہر امن قائم ہوجاۓ گا"

حجتہ السلام والمسلمین علامہ آغافیاض حسین خان حفاظ کرام میں تقریب تقسیم انعامات میں شریک ہمراہ حجتہ السلام والمسلمین علام...
19/05/2026

حجتہ السلام والمسلمین علامہ آغافیاض حسین خان حفاظ کرام میں تقریب تقسیم انعامات میں شریک ہمراہ حجتہ السلام والمسلمین علامہ سیدافتخارنقوی صاحب

چوک اعظم: امام رضا کمپلیکس چوک اعظم ضلع لیہ کے  زیر اہتمام حفاظ کرام کی تکریم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا ’’تقریب ت...
19/05/2026

چوک اعظم:
امام رضا کمپلیکس چوک اعظم ضلع لیہ کے زیر اہتمام حفاظ کرام کی تکریم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا ’’تقریب تکریم حافظان قرآن کریم ‘‘اہتمام کیا گیا جس کی صدارت رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے کی۔ ’’تقریب تکریم حافظان قرآن کریم ‘‘ میں ضلع لیہ سے نامور علماء کرام، مدارس دینیہ کے پرنسپل حضرات، سیاسی اور مذہبی شخصیات سمیت wF-AID کے اسلامک شعبہ کے انچارج جناب دانش رضوان صاحب ۔ ناظم تعلیمات جامعہ امام خمینی مولانا خادم حسین نقوی .انجمن سماجی بہبود میانوالی کے مسئول مولانا موسی رضا، حجتہ السلام علامہ آغافیاض حسین خان آف کراچی ، میانوالی، رحیم یار خان، راجن پور اور مظفر گڑھ کے حفاظ کرام کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں ضلع لیہ سے سابق ایم پی اے رائے غلام عباس بھٹی ۔دینی مدارس کے پرنسپل حضرات مولانا محمد مجتبی سہو ، مونس خان جسکانی۔ مولانا قاری گلزار حسین اور علماء کرام جناب مولانا عمار یاسر نجفی ۔مولانا شجر عباس نجفی ۔ مولانا مشتاق حسین عرفانی ۔مولانا غلام رسول بھٹہ ۔مولانا جہانزیب علی ، پروفیسر آصف بھٹی صاحب ، حاجی حسنین چنڈی صاحب ، منیر حسین صاحب ، تصور حسین صاحب ، سردار اجمل خان دریشک ، ماسٹر حاجی سجاد حسین ، حاجی افضل حسین اور سردار قیوم خان سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔
تقریب کو دو نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا ، پہلی نشست میں امام رضا کمپلیکس کے نوجوان قاری محمد تقی اور شاہزیب علی اور بھکر سے معزز مہمان مولانا قاری عدنان صاحب ، ملتان سے قاری منتظر مہدی صاحب اور کلور کوٹ سے حافظ فیصل صاحب نے خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن کی محفل سجائی جس کی نظامت کے فرائض برادر کامران نے انجام دئیے جبکہ مدرسہ ہذا کے طلاب نے منقبت ، اسمائے حسنی اور گروہ کی صورت میں تلاوت کر کے محفل کی برکات میں اضافہ کیا ۔ دوسری نشست میں استاد العلماء علامہ سید افتخار حسین نقوی حفظہ اللہ ؛ مولانا تصور عباس پرنسپل امام رضا کمپلیکس؛ مولانا فیاض حسین سرگانی صاحب نے قرآن اور حفظ ہی عظمت اور اہمیت پر خطاب کیا۔ اس نشست کی نظامت کے فرائض امام رضا کمپلیکس کے شعبہ تبلیغات کے انچارج مولانا غلام قاسم ناوڑہ نے انجام دئیے ۔ پروگرام کے آخر میں استاد العلماء کے ہاتھوں طلاب میں انعامات تقسیم کیے ۔ساتھ پروگرام میں شریک سابق ایم پی اے رائے غلام عباس بھٹی نے حفظ مکمل کرنے والے طلاب کو فی کس 10 ہزار روپے انعام دیا ۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی ان لوگوں کے مال و رزق میں برکت عطا فرمائے جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔۔

اے میرے دوست ذرا دیکھ میں جھکا تو نہیں میرا سر بھی تو پڑا ہے میری دستار کے ساتھ۔" #لبیک خامنہ ای
20/03/2026

اے میرے دوست ذرا دیکھ میں جھکا تو نہیں
میرا سر بھی تو پڑا ہے میری دستار کے ساتھ۔"
#لبیک خامنہ ای

السلام علیکُم تحفہ یاعلی مددتمام محبانِ اھلبیتؑ کو مطلع کیاجاتاہے نمازعیدالفطر کا مرکزی اجتماع انشاءاللہ ٹھیک8:15بجے باا...
20/03/2026

السلام علیکُم تحفہ یاعلی مدد
تمام محبانِ اھلبیتؑ کو مطلع کیاجاتاہے نمازعیدالفطر کا مرکزی اجتماع انشاءاللہ ٹھیک8:15بجے بااقتداءحجتہ الالسلام والمسلمین آقائی
"مولانا مرتضٰے حسن خان صاحب" منعقدہوگا۔ شرکت کی استدعا ہے۔
بمقام جامع مسجدمحمدوآل محمدﷺ کندھی بائی پاس کروڑ لعل عیسن

ماہ رمضان میں مستحق اور غرباء لوگوں کو عیدکی خوشیوں میں شریک کرنےکےلیے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ آغافیاض حسین خان صاح...
18/03/2026

ماہ رمضان میں مستحق اور غرباء لوگوں کو عیدکی خوشیوں میں شریک کرنےکےلیے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ آغافیاض حسین خان صاحب نے راشن بیگ تقسیم کیے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں غرباء و مساکین بھی عیدکی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔۔
#تقسیم راشن بیگ
#رمضان المبارک

21رمضان یوم شہادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔۔۔ #یوم علی ع
10/03/2026

21رمضان یوم شہادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔۔۔
#یوم علی ع

"آج گھر میں نماز پڑھ لیجیےآج مسجد نہ جاٸیے بابا ع". . .  #یوم علی 21رمضان
10/03/2026

"آج گھر میں نماز پڑھ لیجیے
آج مسجد نہ جاٸیے بابا ع". . .
#یوم علی 21رمضان

انشاءاللہ آج رات بستی مورانی شرقی میں نمازباجماعت،افطاری اور مجلس عزاء منعقد ہوگی تمام مومنین سے شرکت کی التماس ہے۔۔۔
10/03/2026

انشاءاللہ آج رات بستی مورانی شرقی میں نمازباجماعت،افطاری اور مجلس عزاء منعقد ہوگی تمام مومنین سے شرکت کی التماس ہے۔۔۔

آج اعمال شب قدر میں اپنی دعاوں میں یادرکھیے۔۔۔
08/03/2026

آج اعمال شب قدر میں اپنی دعاوں میں یادرکھیے۔۔۔

Address

Lahore
Banjara Hills

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hussaini Welfare Workers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share