سنی دارالافتاء بلیا Sdi Ballia

سنی دارالافتاء بلیا Sdi Ballia سنی دارالافتاء بلیا Sunni Darul Ifta Ballia
सुन्नी दारुल इफ्ता की शुरुवात बलिया के सुन्नी उलमा की मदद से की गई है

https://youtu.be/KUFeYJRXXec
17/03/2021

https://youtu.be/KUFeYJRXXec

™Hafiz Warish Qadri Official™Presents.....👇Tittle Name :- लानती वसीम रिज़वी को मुह तोड़ जवाब By Hafiz Warish Qadri Al Husaini....Voice By:- Hafiz Warish Qadri...

*🏦بینکوں(bank,lic) میں اپنی جمع کی ہوئی رقوم سے زیادہ منافع لینا کیسا ہے؟💶* *______________(🥬🥗🥬)____________**📁مزید معـل...
05/03/2021

*🏦بینکوں(bank,lic) میں اپنی جمع کی ہوئی رقوم سے زیادہ منافع لینا کیسا ہے؟💶*
*______________(🥬🥗🥬)____________*
*📁مزید معـلــومـات کے لیے ٹیـلــی گــرام چینـل کو جـوئن کریں👇🏻*
*https://t.me/SunniDarulIftaBallia
*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
*کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں جو، ایل" آیٔ" سی"(LiC) رکھتے ہیں کیا وہ رکھنا جائز ہے؟ پورا ہونے کے بعد جو پیسے آتے ہیں اس میں انٹرسٹ {منافع }لکھا ہوتا ہے قرآن و حدیث کے مطابق جواب عنایت فرمائے نوازش ہوگی؟*
*🧲ســـــــــــــــائل🧲*
*محمد امجد رضا رضوی شانتی نگر بھیونڈی مہاراشٹرہ*
*______________(🥬🥗🥬)____________*
*و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

*الجواب بعون الملک العزیز الوہاب*

*جس طرح ان بینکوں کا منافع کہ جن میں مسلمانوں کی شرکت نہیں یا جو دارالاسلام کی نہیں محض کفارومشرکین کی ہیں یا دارالحرب کی ہیں یا حربیوں کی ہیں ان میں جمع شدہ رقم پر جو بڑھوتری یعنی نفع ملتا ہے وہ جائز ہے اسی طرح ایل ،آیٸ، سی،(LiC) چلانے والی کمپنیاں حربیوں کی ہوں اور وہ جمع شدہ رقم پر انٹرسٹ {منافع} دیتی ہیں اگر ان میں مسلمانوں کی شرکت نہیں اور نہ ہی دارالاسلام کی ہیں صرف کفار کی ہیں تو ان سے ملنے والا انٹرسٹ { منافع }جائز و درست ہے نیز کسی کے انٹرسٹ {سود} لکھ دینے سے انٹرسٹ {سود} نہیں شریعت جس کو انٹرسٹ {سود }کہے وہ انٹرسٹ {سود}ہے*

*🎁کہ احادیث مبارکہ میں*

*لا ربا بین المسلم والحربی*

*یعنی "مسلمان اور حربی کے درمیان سود نہیں*

*اور مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ*
*بحوالہ مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں*

*” ڈاکخانہ یا حربی کفار کے کسی بینک سے جو زیادہ ملتا ہے سود نہیں*
*” فان الربوا لا یجری الا فی مال المعصوم و مال حربی لیس بمعصوم* “
*اس کے لینے میں کوئی حرج نہیں کہ کافر کا مال بے غرر و بد عہدی اس کی رضا سے مل رہا ہے جو خلاف قانون بھی نہیں “*

*📚فتاوی فقیہ ملت ج ٢ ص ٢١٠*

*اب رہی ہندوستان کی بات تو ہندوستان دارالاسلام ہے مگر یہاں کے کفار حربی ہیں*

*جیسا کہ مفتی جلال الدین احمد امجدی بحوالہ اعلی حضرت رحمة اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں*

*الھند بحمدہٖ تعالی دارالاسلام لبقا ٕ کثیر من شعائر الاسلام*

*اور رئیس الفقہا ٕ ملا جیون استاد شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں*

*ان ہم الا حربی و ما یعقلھا الا العالمون*

*🛡️واللہ تعالی اعلم بالصواب🛡️*
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*
*غلام تاج الشریعہ*
*فقیر وارث قادری الحسینی*
*صاحـب قبلہ مدظلہ العـالیٰ والنورانی*
*سنی دارالافتاء ضلع بلیا ، یوپی*

*رابطہ؛📞 ـــــــــــــــ8005229990ــــــ⇧⇧*

ماشاءاللہ بہت عمدہ مفصل جواب

*✅الجواب صحیح*
*حضرت مفتی مولانا سونو علی خان صاحـب قبلہ مدظلہ العـالیٰ والنورانی, اعظم گڑھ, یوپی*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🔹 سنی دارالافتاء بلیا؛🔹*
*رابطہ؛📞....Telegram Join This Link..⇩⇩*
*https://t.me/SunniDarulIftaBallia*
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛منتظمین سنی دارالافتاء بلیا*,
*فقیر وارث قادری الحسینی, بلیا یوپی انڈیا؛*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
* 👇🏻
*🥏+918005229990🥏*

सुन्नी दारुल इफ्ता बलिया Sunni Darul Ifta Ballia इसमें आप सभी अपना मसाइल को बताए सवाल को बताए और जवाब पाए दोस्तो दलील के साथ 👍

*🪙شیئر مارکیٹ میں پیسہ لگانا کیسا ہے💵؟**______________(🥬🥗🥬)____________**📁مزید معـلــومـات کے لیے ٹیـلــی گــرام چینـل ک...
28/02/2021

*🪙شیئر مارکیٹ میں پیسہ لگانا کیسا ہے💵؟*
*______________(🥬🥗🥬)____________*
*📁مزید معـلــومـات کے لیے ٹیـلــی گــرام چینـل کو جـوئن کریں👇🏻*
*https://t.me/SunniDarulIftaBallia*
*______________(🥬🥗🥬)____________*
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں شیئر مارکیٹ میں پیسہ لگاتے ہیں کیا شیئر مارکیٹ میں پیسہ لگانا جائز ہے اور اگر جائز ہے تو قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا؟*
*🏖️ســــــــــــائل🏖️*
*محمد امجد علی رضوی شانتی نگر بھیونڈی مہاراشٹرا*
*______________(🥬🥗🥬)____________*
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب*

*صورت مسئولہ میں شیئر بازار میں پیسہ لگانا ناجائز و گناہ ہے*

*جیسا کہ سراج الفقہا کی دینی مجالس میں کہ شیئر بازار کے بارے میں اجمالی حکم یہ ہے کہ شیئر بازار میں حصہ لینا اور اس میں روپے جمع کرنا ناجائز گناہ ہے اس میں کچھ صورتیں جائز ہوتی ہیں اور وہ “ایکویٹی شیئرز ہیں” جنھیں اردو زبان میں مساواتی حصص کہا جاتا ہے مگر ان کے ساتھ ناجائز وسودی کاروبار یعنی پریفرینس شیئرز یا ترجیحی حصص کو اس طرح لازم کردیا گیا ہے کہ پریفرینس شیئرز کا سود ادا کئے بغیر ایکویٹی شیئرز کا نفع تقسیم ہی نہیں ہوتا اور سب کو شیئر کی سودکاری میں لازماً ملوث ہونا پڑتا ہے اس لئے شیئر بازار میں حصہ لینا ناجائز گناہ ہے*

*لہٰـــــــــــــذا*
*شیئر بازار سے مسلمان بچیں یہ ہندوستان میں شیئر بازار کا قانون ہے اور جس ملک اس کے یہ قوانین جاری ہو وہاں بھی یہی حکم ہے*

*📚((سراج الفقہا کی دینی مجالس کتاب البیوع صفحہ ۱۱۱))*

*📚اور فتایٰ مرکز تربیت افتاء میں ہے کہ*
*شیئر بازار کا کاروبار کرنا جائز نہیں کہ اس میں اپنے حصہ کا روپیہ دوسرے کے ہاتھ خریدا بیچا جاتا ہےاور یہ دونوں باتیں حرام ہیں*
*📚اور فتاوٰی رضویہ شریف میں ہےاپنے روپے کا حصہ دوسرے کے ہاتھ خریدنا بیچنا حرام ہے*
*((جلد 8 صفحہ 371 کتاب الشرکة))*

*مزید تفصیل تحقیق اور مکمل تشفی کیلئے محقق مسائل جدیدہ مفتی نظام الدین صاحب قبلہ رضوی کی کتاب »شیئر بازار کے مسائل« کا مطالعہ کریں*

*📚((فتاوٰی مرکز تربیت افتاء جلد 2 صفحہ 239))*

*🛡️واللہ اعلم باالصواب🛡️*
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*
*غلام تاج الشریعہ*
*فقیر وارث قادری الحسینی*
*صاحـب قبلہ مدظلہ العـالیٰ والنورانی*
*سنی دارالافتاء ضلع بلیا ، یوپی*

*https://wa.me/+918005229990*
*رابطہ؛📞 ـــــــــــــــــــــ⇧⇧*

ماشاءاللہ بہت عمدہ مفصل جواب

*✅الجواب صحیح*
*حضرت مفتی مولانا سونو علی خان صاحـب قبلہ مدظلہ العـالیٰ والنورانی, اعظم گڑھ, یوپی*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🔹 سنی دارالافتاء بلیا؛🔹*
*رابطہ؛📞....Telegram Join This Link..⇩⇩*
*https://t.me/SunniDarulIftaBallia*
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛منتظمین سنی دارالافتاء بلیا*,
*فقیر وارث قادری الحسینی, بلیا یوپی پی انڈیا؛*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

सुन्नी दारुल इफ्ता बलिया Sunni Darul Ifta Ballia इसमें आप सभी अपना मसाइल को बताए सवाल को बताए और जवाब पाए दोस्तो दलील के साथ 👍

*♦️کیا خارجہ مسجد میں دکان بنا سکتے ہیں؟♦️**______________(🥬🥦🥬)____________**📁مزید معـلــومـات کے لیے ٹیـلــی گــرام چین...
27/02/2021

*♦️کیا خارجہ مسجد میں دکان بنا سکتے ہیں؟♦️*
*______________(🥬🥦🥬)____________*
*📁مزید معـلــومـات کے لیے ٹیـلــی گــرام چینـل کو جـوئن کریں👇🏻*
*https://t.me/SunniDarulIftaBallia*

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

*کیافرماتےہیں علماءکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک قدیم مسجد بنی ہوئی ہے مسجد سے ملحق شمال کی طرف مسجد میں داخل ہونےکادروازہ ہے*
*دروازہ کے اندر وضوخانہ اورچپل وغیرہ اتارنے کی جگہ ہےاب مسجد کی جدید تعمیر ہو رہی جسکی وجہ سے وضو خانہ اور داخل ہونے کادروازہ دوسری سمت بنا رہے ہیں قدیم دروازہ اور وضوخانہ ہےجسکےاوپرامام صاحب کاحجرہ ہے. قدیم دروازے اور وضوگاہ کی جگہ دکان بناکرکرایہ پر دینا چاہتے ہیں ایک مفتی صاحب نےفرمایا ناجائز ہے دوسرے مفتی نے فرمایاجائزہے مدلل جواب عنایت فرمائیں کہ صحیح کیاہے*

*🏅محمد شبیراحمد صدیقی🏅*

*_____________(🥬🥗🥬)____________*

*🧿وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*✍🏻الجواب بعون الملک الوہاب*

*سائل کے سوال سے یہ بات واضح ہے کہ جو شمال کی جانب مسجد سے متصل داخل ہونے کا دروازہ اور اندر وضو خانہ چپل اتارنے کی جگہ مسجد نہیں ہے کیونکہ مسجد میں چپل اتارنا یا وضو خانہ بنانا جائز و درست نہیں ہے بلکہ وہ خارج مسجد ہے لہذا ایسی جگہوں میں تبدیلی کرنا یعنی دوکان وغیرہ بنانا مصلحت مسجد و من وجہ ضرورت مسجد سے ہے جو کہ جائز ہے*

*جـــــــــــیسا کہ*
*🏅مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ*

*اگر صحن مسجد سے مراد وہ جگہ ہے جو فرش مسجد کے بعد جوتے وغیرہ اتارنے کے لیے ہے یا بیکار پڑی ہے اور اس غرض سے ہے کہ اگر کبھی مسجد بڑھانے کی ضرورت ہو یا غسل خانہ وغیرہ ضروریات مسجد کے لیے کام میں لائی جائے گی تو اس کے نیچے دکانیں بنانا جاٸز ہے کہ یہ حقیقة مسجد نہیں ہے بلکہ وہ ایسی ہی اغراض کے لئے ہے*

*اب رہی یہ بات کہ دروازے اور وضو خانے وغیرہ کو مسجد کی دوسری سمت لے جانا اگر ایسی جگہ میں ہے کہ نہ وہ مسجد ہے اور نہ ہی نماز پڑھنے کے لئے متعین ہے بلکہ فنائے مسجد خالی جگہ یعنی خارج مسجد میں ہے تو وضو خانہ و غسل خانہ کے منتقل کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں وہ بھی بنانا جائز ہے*

*جیسا کہ فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے*

*مسجد کے لیے دی گئی زمین کا وہ حصہ جو ابھی نماز پڑھنے کے لئے متعین نہیں ہوا تھا اس پر نل گاڑنا اور امام کے لئے کمرہ بنانا جائز ہے*

*📚فتاوی فقیہ ملت جلد دوم نمبر١٤٨*

*لہذا وضو خانہ و چپل اتارنے کی جگہ یہ خارج مسجد اور مصلحت مسجد کے لیے ہے ان جگہوں پر دکانیں بنانا اور وضو خانے کو اس جگہ سے دوسری جگہ خارج مسجد میں منتقل کرنا جاٸز و درست ہے*

*🛡️واللہ اعلم بالصواب🛡️*

*🌹ھٰذا ما ظھر لی والعلم بالحق عند اللہ تعالی🌹*
*_____________(🥬🥦🥬)___________*

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*
*غلام تاج الشریعہ*
*فقیر وارث قادری الحسینی*
*صاحـب قبلہ مدظلہ العـالیٰ والنورانی*
*سنی دارالافتاء ضلع بلیا ، یوپی*

*https://wa.me/+918005229990*
*رابطہ؛📞 ـــــــــــــــــــــ⇧⇧*

ماشاءاللہ بہت عمدہ مفصل جواب

*✅الجواب صحیح*
*حضرت مفتی مولانا سونو علی خان صاحـب قبلہ مدظلہ العـالیٰ والنورانی, اعظم گڑھ, یوپی*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🔹 سنی دارالافتاء بلیا؛🔹*
*رابطہ؛📞....Telegram Join This Link..⇩⇩*
*https://t.me/SunniDarulIftaBallia*
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛منتظمین سنی دارالافتاء بلیا*,
*فقیر وارث قادری الحسینی, بلیا یوپی انڈیا؛*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

25/02/2021

*🔹دودھ میں پانی ملا کر بیچنا کیسا🔹*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
سوال۔کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ دودھ میں پانی ملا کر بیچنا جائز ہے یا نہیں۔
المستفتی۔ حافظ مشتاق عالم
راجستھان
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب*
دھوکا اور فریب کسی کے ساتھ جائز نہیں ہے خواہ مسلم ہو یا کافر دودھ میں پانی ملا کر بیچنے میں خریدار کے لیے دھوکا اور فریب ہے ہاں اگر ملاوٹ کو ظاہر کردیا تو جائز ہے_

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
ولا تاکلوا اموالکم بینکم بالباطل

ترجمہ_- اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ ( سورہ بقرہ ، آیت ١٨٨)

حدیث شریف میں ہے--
عن صفوان بن سلیم ان ابا ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنه مربناحیة الحرۃ فإذا انسان یحمل لبنا یبیعه فنظر الیه ابوھریرۃ فإذا ھو قد خلطه بالماء فقال له ابوھریرۃ کیف بک اذ قیل لک یوم القیامة خلص الماء من اللبن

ترجمہ------ صفوان ابن سلیم سے مروی ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بستی کے ایک طرف سے گزرے۔وہاں ایک انسان دودھ بیچ رہا تھا حضرت ابو ہریرہ نے اسے دیکھا کہ اس نے دودھ میں پانی ملایا۔ حضرت ابو ہریرہ نے اس سے فرمایا۔ قیامت کے دن تمھارا کیا حال ہوگا جب اللہ تبارک وتعالیٰ تم سے فرمائے گا کہ پانی کو دودھ سے الگ کرو __( الترغیب والترہیب ، جلد دوم ،صفحہ ٥٧٣)

بہار شریعت میں ہے --
اچھے صاف گیہوں میں خاک دھول ملا کر بیچنا ناجائز ہے اگرچہ وہاں ملانے کی عادت ہو اسی طرح دودھ میں پانی ملا کر بیچنا ناجائز ہے۔ *( جلد ٣ ،صفحہ ٤٨٠)*

*📗(تحقیقی فتاوی طلبا جامعہ صمدیہ ، جلد دوم ، کتاب الحظر والاباحة ، صفحہ ٣٧٥)*

*🕋واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم🕋*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*
* غلام تاج الشریعہ*
* فقیر وارث قادری الحسینی*
*صاحـب قبلہ مدظلہ العـالیٰ والنورانی*
* ، سنی دارالافتاء ضلع بلیا ، یوپی*

*https://wa.me/+918005229990*
*رابطہ؛📞 ـــــــــــــــــــــ⇧⇧*

ماشاءاللہ بہت عمدہ مفصل جواب

*✅الجواب صحیح*
*حضرت مفتی مولانا سونو علی خان غفرلہ* **
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🔹 سنی دارالافتاء بلیا؛🔹*
*رابطہ؛📞..........Telegram join this link 👇..⇩⇩*
*https://t.me/SunniDarulIftaBallia
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛منتظمین سنی دارالافتاء بلیا,
فقیر وارث قادری الحسینی, بلیا یوپی انڈیا؛*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

24/02/2021

Assalamu Alaikum W Rahmatullah

Address

Ballia
277001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سنی دارالافتاء بلیا Sdi Ballia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share