شباب الإسلام بجامو و كشمير

شباب الإسلام بجامو و كشمير شرک و بدعت کے خلاف جہاد

"اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی حفاظت کی ذمہ داری نہیں لی بلکہ قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے. اب جسے اپنی حفاظت مقصود ہے، ...
27/06/2023

"اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی حفاظت کی ذمہ داری نہیں لی بلکہ قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے. اب جسے اپنی حفاظت مقصود ہے، جسے اپنے آپ کو بچانا ہے اسے چاہیے کہ وہ قرآن کے قلعہ میں آجائے، قرآن حکیم سے جُڑ جائے."
الشيخ جلال الدین القاسمي حفظه الله
(تفسير القرآن ٢٠١٨ء پارہ ١٤ ٹائم 6منٹ 30 سیکنڈ)

05/02/2023

Yeh to Shoro hote hi khatam hogaya😝

08/04/2020

Sheikh Albani رحمه الله pay jhoot ka jawaab to Muftee Ashraf Deobandi

08/04/2020

Suhail Devbandi ki jahalat ka jawaab. 07/04/2020
🌺اویس سلفی صاحب🌺

03/04/2020

# # "میڈیا کا تبلیغی جماعت کے خلاف پروپیگنڈا"؛ تحریر: ڈاکٹر عبد الحمید بٹ المدنی # #:
بعض بھائیوں کی جذبات پر مبنی تحریریں نظروں سے گذریں، اس لئے اس بارےمیں چند اھم امور کی طرف اشارہ کرنا مناسب ھے:
نمبر ایک: تبلیغی جماعت والے ھمارےدینی بھائی ہیں، ان کے خلاف کفار کے بیانات کو قطعی برداشت نہیں کرتے ھے اس کی سخت مذمت کرتے ہیں؛ اگر مسلمان تبلیغی جماعت کے خلاف بیانات پر خوش ھوتا ھے وہ کم ازکم بڑے گناہ کا مرتکب ہوا ھے اسے فورا توبہ کرنی چاھئے؛ کیونکہ مسلمانوں کے مقابلے میں کفار کا ساتھ دینے والا اگر کافروں کو نا پسند کرتا ھے لیکن ان کی مسلمانوں کی مخالفت پر خوش ھوتا ھے تو کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوتا ھے؛ اور اگر اسے خوشی کے ساتھ ساتھ کفار سے محبت بھی ھو تو دائرہ اسلام سے خارج ھو جاتاھے!
نمبر دو: تبلیغی جماعت کا تعلق دیوبندیوں سے ہے؛ جو دیوبندی عقیدہ میں أبو جعفر المنصور الماتريدي رحمه الله کے نقشہ قدم پر چلتے ہیں اور فروع (فقہی مسائل) میں امام ابو حنیفہ رحمه الله کو مانتے ہیں؛ عقیدہ میں بھت ساری غلطیاں ان کے ہاں پائی جاتی ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ھے؛ لیکن یہ بات جاننا بھت ضروری ھے کہ اگر کسے سے کوئی باطل قول سرزد ھوتا ھے اس کا ھرگز یہ مطلب نہیں کہ کہنے والا گنہگار ہو جب اس نے حق کو طلب کرنے کوشش کی ہو، جب اس نے اجتھاد (کوشش) کی لیکن اجتھاد میں غلطی ھوئی وہ اللہ کے ہاں گنہگار نہیں ھے؛ لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ جو اللہ تعالی کے ہاں گنہگار نہیں ھے اس کی بات بھی درست ھو، یا ھم کہیں کہ اس کی بات سنت کے موافق ھے؛ لہذا بات اور بات کہنے والے میں فرق کرنا ضروری ھے؛ اور ھم پر واجب ہے کہ ھم اس کی مخالفت کریں جو قرآن و سنت سے موافقت نہ رکھتا ھو چاھے کہنے والا کوئی بھی ھو اور ان کی تعداد زیادہ بھی کیوں نہ ھو، اور ہم جب کہنے والے کی نیت درست پاتے ہیں اور اس کی کوشش حق تلاش کرنے میں رھی ھو اس وقت اسے معذور سمجھتے ہیں، اسی طرح کا ھمارا معاملہ ماتریدیہ سے ہے ان کی غلطیوں کی وجہ سے ھم انہیں بعض مسائل میں اھل سنت (جن کو عقیدہ میں غلطی نہ ہو) میں سے نہیں مانتے ہیں لیکن مسلمان مانتے ہیں لیکن عقیدہ میں ان کی غلطیوں کو ظاھر کرتے ہیں جو کہ ھر داعی مبلغ کا فریضہ ھے؛ لہذا ھم ماتریدیوں کو بھائی مانتے ہیں، جن میں سے تبلیغی جماعت کے لوگ ھے جن کا تعلق دیوبندی مسلک سے ھے؛ یہ سب دیوبندی ھمارے دینی بھائی ہیں چاھئے وہ ھمیں گالیاں دیں! انگریزوںکی اولاد کہیں!! اس کا جواب وہ اللہ تعالی کے ہاں دینگے مگر ھم ان کے مقابلے میں کفار کا ساتھ کبھی نہیں دینگے، یہی ھمارا عقیدہ ھے یہی عقیدہ ھم نے اسلاف سے پایا ھے، اور غلطیوں کی نشاندہی کرنا ھمارا مشن ھے جس کی وجہ سے ھمیں بھت گالیاں سننے کو ملی ہیں؛ بس یہ نصیب کی بات ھے، کسی کے نصیب میں گالیاں بکنا کسی کے نصیب میں حق بیان کرنا، نصیب اپنا اپنا، لیکن ھم تبلیغی بھائیوں کے دکھ اور انکے خلاف میڈیا کا بنایا ہوا پروپیگنڈا سے پہنچی تکلیف میں برابر شریک ہیں، اور اپنے بھائیوں سے التماس کرتے کہ علم اور اھل علم کی طرف رجوع کریں، اور حکومت کی طرف سے اس وائرس سے احتیاط برتنے پر اٹھائے ہوئے اقدامات کی پابندی کریں، اللہ تعالی ھم سب کو صحیح دین سمجھنے اور سمجھانے اور اس پر چلنے کی توفیق دے، آمين. والعلم عند الله تعالى.

Address

Anantnag

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شباب الإسلام بجامو و كشمير posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share