18/04/2026
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
*تمام غلطیوں کے عناصر*
*_تمام غلطیوں کی اساس تین چیزیں ہیں:_*
١۔ `تکبر:` اسی نے ابلیس کو راندۂ درگاہِ ربانی بنایا۔
۲۔ `حرص:` اس نے آدم علیہ السلام کو جنت سے نکلوایا۔
٣۔ `حسد:` اس نے آدم کے ایک بیٹے کو دوسرے کو قتل کرنے پر اکسایا۔
*جو ان تینوں کے شر سے بچالیا گیا وہ شر سے بچا لیا گیا، کفر تکبر کی نوع سے ہے، گناہ حرص کی نسل اور ظلم و عدوان حسد کا نتیجہ ہے۔*
*امام ابن قیم رحمہ اللہ | الفوائد*