06/09/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج وابرن اسلامک سینٹر کے لیے باعثِ عزت اور حوصلہ
افزا لمحہ تھا کہ ہمیں مولانا محمد اسلم زاہد صاحب سینئر نائب صدر جمعیت علمائے برطانیہ، اور عثمانیہ مسجد کے صدر ملک ارشد صاحب کی زیارت اور رفاقت نصیب ہوئی۔انہوں نے ہمارے ساتھ نمازِ ظہر ادا کی اور حالیہ افسوسناک واقعے کے بارے میں نہایت درد مندانہ، حکیمانہ اور امن و یکجہتی پر مبنی پیغام دیا۔
مولانا صاحب نے واضح فرمایا کہ:“کسی بھی فرد کی جانب سے عبادت گاہ کو نشانہ بنانا، قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنا، یا نفرت انگیز حرکتیں کرنا — یہ انسانیت، اخلاق اور ہر مذہب کی بنیادی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ایسے اقدامات معاشرے میں نفرت نہیں بلکہ مزید اتحاد اور بیداری پیدا کرتے ہیں۔”
انہوں نے اس واقعے پر گہرا افسوس ظاہر کیا جس میں ایک فرد نے قرآنِ کریم کو جلانے کی کوشش کی اور اس کے صفحات میں سور کا گوشت رکھنے کی ناپاک حرکت کی۔ الحمدللہ، وہ اپنے مقصد میں مکمل ناکام رہا، اور ہماری کمیونٹی نے صبر، حکمت اور اتحاد کے ساتھ اس صورتحال کا سامنا کیا۔ڈبلیو آئی سی میں مولانا صاحب کی آمد، ان کی ہمدردی، اور یو کے اسلامک مشن کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر دل سے شکر گزار ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری مساجد، ہمارے علاقے اور پوری کمیونٹی کو امن، حفاظت اور خیر عطا فرمائے۔
آمین۔
راجہ جمیل اختر
وابرن اسلامک سینٹر
شفیلڈ