31/01/2026
*إِنَّا للهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون*
روچڈیل سوگ میں ڈوبا ہوا ہے
تحریر مسعود نقوی روچڈیل
بدلا نہ تیرے بعد بھی موضوع گفتگو۔ ۔تو جا چکا ہے پہر بی میری محفلون مین ہے۔
آج روچڈیل کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ ایک ایسی ہستی نے ہم سے رخصت لے لی جس کی نمونیاں محبت، خلوص اور ایمان کی روشنی سے پورا شہر منور تھا۔ عباس مہدی صاحب کے انتقال کی خبر نے ہر دل کو غم کے سمندر میں ڈبو دیا ہے۔ وہ نہ صرف ایک خاندان کے سربراہ تھے بلکہ پورے معاشرے کے لیے محبت اور اخوت کا استعارہ تھے۔
ایک عاجز، پرہیزگار، اور مہمان نواز بھائی
عباس مہدی صاحب انتہائی عاجز، پرہیزگار، مہمان نواز اور ہردل عزیز انسان تھے۔ ان کا وجود ہر ملاقات میں سکون اور ہر مجلس میں رونق کا باعث تھا۔ ان کی میزبانی کا جلال اور خلوص دل کو چھو لیتا تھا۔ وہ ہر کسی کو اپنے گھر خوش آمدید کہتے، بلا امتیاز محبت سے گلے لگاتے۔
امام جعفر صادق علیہ السلام کے نذرو نیاز کے انعقاد کا سلسلہ
اپنے گھر مین محرم کی مجلس اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے نذرو نیاز کا اہتمام کیا کرتے تھےا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر ہر سال اس مقدس اجتماع کو انتہائی پاکیزہ اور خلوص دل کے ساتھ منعقد کرتے۔ ہر کسی کو دعوت دیتے، ہر دل کو اپنی مخلصانہ محبت سے سیراب کرتے۔ ان کا یہ عمل محض ایک رسم نہیں بلکہ عشقِ اہل بیتؑ کا زندہ ثبوت تھا۔ ان کا گھر محبتِ حسینؑ کا مرکز، اخوت کا گہوارہ اور روحانیت کا مسکن تھا۔
آلِ رسولؑ کا سچا پیروکار
عباس مہدی صاحب آلِ رسولؑ کے سچے پیروکار تھے۔ ان کی زندگی، ان کا اخلاق، ان کی محبتیں سب رسول اللہﷺ اور ان کے پاک خاندان کی سیرت کا عکس تھیں۔ انہوں نے اپنی حیاتِ مستعار کو خدمتِ خلق اور اشاعتِ محبتِ اہل بیتؑ کے لیے وقف کر رکھا تھا۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو نورِ محمدﷺ و آلِ محمدؑ سے منور فرمائے، اور انہیں روزِ محشر شفاعتِ محمدﷺ و آلِ محمدؑ سے سرفراز کرے۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
عباس بھائی کی جدائی کا غم ناقابل برداشت ہے۔ میری پوری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے سوگوار خاندان اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ پاک ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
ہمیشہ یاد رہیں گے عباس مہدی صاحب۔
خدا آپ کو غریق رحمت کرے۔