Deen & Dunya دین اور دنیا

Deen & Dunya دین اور دنیا 📖 Seeking Allah’s pleasure through knowledge, faith, and righteous deeds. Join us on the path of guidance! 🌙✨
"

Sharing Islamic reminders, Quranic wisdom, and prophetic teachings to inspire and uplift.

قرآنِ کریم، اسلامی تصوف، اور اخلاقیات  کی روشنی میں انسانی نفس کی ترقی، تربیت اور کیفیات کی بنیاد پر نفس کی تین بنیادی ق...
08/08/2026

قرآنِ کریم، اسلامی تصوف، اور اخلاقیات کی روشنی میں انسانی نفس کی ترقی، تربیت اور کیفیات کی بنیاد پر نفس کی تین بنیادی قسمیں (یا تین کیفیات) بیان کی گئی ہیں:

1. نفسِ امارہ (برائی پر اُکسانے والا نفس)
یہ نفس کی ابتدائی اور خام حالت ہے، جس میں انسان اپنی خواہشات، جذبات اور حیوانی تقاضوں کا غلام ہوتا ہے۔ یہ نفس انسان کو برائی، سرکشی اور نافرمانی کی طرف رغبت دلاتا ہے۔
قرآنی حوالہ:
إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ (سورۃ یوسف: 53)"بیشک نفس تو برائی کا بہت زیادہ حکم دینے والا ہے۔"
خصائص و علامات:
خواہشاتِ نفسانی اور سرکشی کا غلبہ۔اچھے اور برے کی تمیز کے بغیر فوری تسکین کی تلاش۔گناہ کرنے کے بعد پشیمانی یا ندامت کا احساس نہ ہونا۔
اصلاح کا طریقہ:
مجاہدہ، ضبطِ نفس، عبادات کی پابندی اور اپنی خواہشات پر شرعی و اخلاقی حدود عائد کرنا۔

2. نفسِ لوامہ (ملامت کرنے والا نفس)
یہ نفس کی وہ حالت ہے جہاں انسان کے اندر ضمیر (Conscience) بیدار ہو جاتا ہے۔ جب انسان سے کوئی غلطی یا گناہ سرزد ہوتا ہے تو اس کا نفس اندر سے اسے ملامت کرتا ہے اور توبہ کی طرف مائل کرتا ہے۔
قرآنی حوالہ:
وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ (سورۃ القیامۃ: 2)"اور میں ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں۔"
خصائص و علامات:
گناہ اور نیکی کے درمیان کشمکش۔غلطی پر ندامت، شرمندگی اور استغفار کا جذبہ۔خود احتسابی (Self-criticism) کا فعال ہونا۔اصلاح کا طریقہ:
کثرتِ استغفار، نیک لوگوں کی صحبت اور مسلسل خود احتسابی تاکہ انسان گناہ سے یکسر نکل کر سکون پائے۔

3. نفسِ مطمئنہ (اطمینان پا جانے والا نفس)
یہ نفس کا اعلیٰ ترین اور تزکیہ شدہ مقام ہے۔ اس مرحلے پر انسان کی خواہشات اللہ تعالی کی رضا کے تابع ہو جاتی ہیں۔ گناہ کی رغبت ختم ہو جاتی ہے اور دل کو کامل اطمینان، سکون اور یقین حاصل ہوتا ہے۔
قرآنی حوالہ:
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ۝ ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً (سورۃ الفجر: 27-28)"اے اطمینان والی روح! اپنے رب کی طرف لوٹ جا، اس حال میں کہ تو اس سے راضی ہو اور وہ تجھ سے راضی ہو۔"
خصائص و علامات:
اللہ کی رضا اور تقدیر پر کامل اطمینان۔تمام حالات (خوشی و غمی) میں صبر اور شکر۔نیکی اور اطاعت میں لذت اور سکون محسوس ہونا

🤲 کربلا کی ہواؤں کا صدقہ ، اللہ تعالیٰ حسين ابن علی کے خون کا صدقہ، ہماری زندگی پردہ پوشی والی کرے اور موت ايمان والی کر...
26/06/2026

🤲 کربلا کی ہواؤں کا صدقہ ، اللہ تعالیٰ حسين ابن علی کے خون کا صدقہ، ہماری زندگی پردہ پوشی والی کرے اور موت ايمان والی کرے، اور اللہ تعالیٰ ہميں ہر فتنے سے محفوظ رکھے، اور ہماری اُولادوں کو بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُولاد کا وفادار رکھے ۔

امين اللهم امين 🤲

‏"صلت عليك منابرٌ ومآذنٌ‏وخلائقُ الدُنيا وهاماتُ القِمَم.." ﷺصَلُّوا عَلىٰ مَنْ سَمَا الأفلَاكَ مَنزِلةًوَخير مَنْ أرس...
07/06/2026

‏"صلت عليك منابرٌ ومآذنٌ
‏وخلائقُ الدُنيا وهاماتُ القِمَم.." ﷺ
صَلُّوا عَلىٰ مَنْ سَمَا الأفلَاكَ مَنزِلةً
وَخير مَنْ أرسَلَ الرحمٰنُ فِي الأُمَمِ


آپ ﷺ پر منبروں اور میناروں سے درود بھیجا جاتا ہے،
دنیا کی بے شمار مخلوق اور بلند و بالا چوٹیاں بھی آپ ﷺ پر سلام پیش کرتی ہیں۔

درود و سلام بھیجو اُس ہستی ﷺ پر جس کا مقام آسمانوں سے بھی بلند ہے،
اور جو تمام امتوں میں اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے رسولوں میں سب سے افضل اور بہترین ہیں۔

ﷺ اللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلَىٰ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ۔

یہ اشعار حضورِ اکرم ﷺ کی عظمت، رفعتِ شان اور آپ ﷺ سے محبت کا اظہار ہیں۔ پوری کائنات، اس کے ذی روح و بے جان مظاہر، سب آپ ﷺ کی محت میں ڈوبے ہیں۔

جمعۃ المبارک!حضرت امام زبیر بن بکار حضرت الحسن سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:...
05/06/2026

جمعۃ المبارک!

حضرت امام زبیر بن بکار حضرت الحسن سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"روح القدس کے کلام سے یہ ہے کہ زمین کو ہرگز یہ اجازت نہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے جسدِ اطہر کو کھائے" -
(الدر المنثور: امام سیوطی: ج ۱: از تفسیر سورۃ البقرہ: آیت نمبر ۸۷)

حضرت بکر بن عبدللہ المزنی سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"میری حیات بهی تمہارے لئے بہتر ہے کہ تم حدیثیں بیان کرتے ہو اور تمہارے لئے حدیثیں (دین کے احکام) بیان کیے جاتے ہیں، اور میری وفات بھی تمہارے لئے بہتر ہے کہ تمہارے اعمال مجھ پر پیش کیے جاتے ہیں، تمہارا جو نیک عمل دیکھتا ہوں اس پر الله کا شکر ادا کرتا ہوں، اور اگر برے اعمال پاتا ہوں تو تمہارے لئے اللہ سے مغفرت کی دعا کرتا ہوں" -
(الخصائص الكبرٰى: امام سیوطی: ج ۲: ص ۴۹۱)

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وسلّم نے ارشاد فرمایا:
"بے شک تمہارے دنوں میں سب سے افضل جمعہ کا دن ہے - اسی دن حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام پیدا کئے گئے، اسی دن ان کی روح قبض کی گئی، اسی دن صور پھو نکا جائے گا اور اسی دن سب بے ہوش ہو نگے - پس اس دن کثرت سے مجھ پر درود بھیجا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جا تا ہے"
صحابہ کرام علیھم الرضوان نے عرض کیا:
"یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وسلّم! اُس وقت ہمارا درود آ پ پر کس طرح پیش کیا جائے گا جبکہ آپ مٹی ہو چکے ہوں گے"؟
تو ارشاد فر مایا:
"بے شک اللہ تعالی نے انبیاء علیھم السلام کے جسموں کو زمین پر حرام کر دیا ہے" -
(السنن امام ابوداود: ج۱: رقم ۱۰۴۷
السنن الصغری امام بیہقی: ج ۱: رقم ۶۰۵
السنن امام ابن ماجہ: ج ۲: رقم ۱۶۳۶)

حضرت ابو ھریرہ رضی الہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وسلّم نے فرمایا:
"حضرت عیسیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام میری قبر پر آئیں گے وہ پکاریں گے یا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وسلّم تو میں انہیں جواب دونگا" -
(مجمع الزوائد: امام ہیثمی: ج ۸: رقم ۱۳۸۱۳)

حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"حضرت ابن مریم ایک عادل منصف امیر کی حثیت سے اتریں گئے، وہ فج میں حج یا عمرہ کے ارادہ سے داخل ہوں گے، وہ میری قبر کے پاس آئیں گے، مجھے سلام کریں گیے، میں انہیں سلام کا جواب دوں گا"
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں:
"اے بھتیجو! اگر تم دیکھو تو کہو ابو ھریرہ آپ کو سلام کہہ رہیں ہیں" -
(المستدرک الحاکم: امام حاکم: ج ۲ رقم ۴۱۶۲)

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"انبیائے کرام علیھم السلام اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں" -
(المسند امام ابو یعلیٰ: ج ۶ رقم ۳۴۲۵)

حضرت ابو الدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"جمعہ کی دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو یہ یوم مشہود ہے، اس دن فرشتے حاضر ہوتے ہیں، جب کوئی شخص مجھ پر درود بھیجتا ہے، تو اس کے فارغ ہونے تک اس کا درود مجھ پر پیش کر دیا جاتا ہے"
حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:
"یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کیا وصال کی بعد بھی"؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"ہاں وصال کی بعد بھی، اللہ تعالیٰ نے زمین کے لیے انبیائے کرام کے جسموں کو کھانا حرام کر دیا ہے، اللہ کے نبی زندہ ہوتے ہیں اور ان کو رزق دیا جاتا ہے" -
(السنن امام ابن ماجہ: ج ۲: رقم ۱۶۳۷)

حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"ایسا نہیں کہ کوئ مجھے سلام کرے اور اللہ تعالی مجھے میری روح واپس لوٹا دی ہوئی ہے یہاں تک کہ میں ہر سلام کرنے والے کو اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں" -
(السنن امام ابوداود: ج ۲: رقم ۲۰۴۱)

چاند بھی ماند ہے میرے نبی کریم ﷺ کے سامنے،جن کے حسنِ مبارک کی ایک جھلک پر زمانے قربان ہیں۔صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وآلہ و...
05/06/2026

چاند بھی ماند ہے میرے نبی کریم ﷺ کے سامنے،
جن کے حسنِ مبارک کی ایک جھلک پر زمانے قربان ہیں۔
صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وآلہ وَسَلَّمَ 🌹❤️❤️

مدینہ منورہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ دِلوں کا سکون اور کائنات کا وہ واحد خطہ ہے جس کی خاک میں پنہاں ہونے کی تڑپ ہر مسلمان ک...
04/06/2026

مدینہ منورہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ دِلوں کا سکون اور کائنات کا وہ واحد خطہ ہے جس کی خاک میں پنہاں ہونے کی تڑپ ہر مسلمان کے دل میں دھڑکتی ہے۔ یہ وہ پاکیزہ مٹی ہے جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ آرام فرما ہیں اور اسی شہرِ جاناں کا تاریخی قبرستان "جنت البقیع" ہے، جہاں ہزاروں صحابہ کرام، اہل بیت اور صالحین ابدی نیند سو رہے ہیں۔
سفرِآخرت کے لیے اس دِیارِ مقدس کا انتخاب دراصل تاجدارِ مدینہ ﷺ کی شفاعت اور ان کے پڑوس میں اٹھنے کی وہ لازوال خواہش ہے، جس کے سامنے دنیا کی تمام تر رعنائیاں ہیچ معلوم ہوتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہر عاشقِ رسول کی راتوں کی دعاؤں کا حاصل اور زندگی کی سب سے بڑی تمنا یہی ہوتی ہے کہ جینا مدینے کی گلیوں میں ہو اور موت آئے تو اسی بستی کی آغوش نصیب ہو جائے۔

حضرت مولانا جلال الدین رومی نے کیا خوب فرمایا!گفت طوبی من رآنیہ مصطفیٰوالزی یصری لمن وجھی رایٔ"مصطفیٰﷺ نے فرمایا۔۔ خوش خ...
29/05/2026

حضرت مولانا جلال الدین رومی نے کیا خوب فرمایا!

گفت طوبی من رآنیہ مصطفیٰ
والزی یصری لمن وجھی رایٔ

"مصطفیٰﷺ نے فرمایا۔۔ خوش خبری ہے اس کے لیٔے جس نے مجھے دیکھا، اور جو اس کو دیکھے جس نے میرا چہرہ دیکھا"

چون چراغی نور شمعی راکشید
ہر ہر دہپدان رایقین آں شمع دید

"چراغ نے شمع کی روشنی حاصل کر لی، جس نے اسے دیکھا یقینا اس نے شمع کو دیکھا"

ہم چنیی تا صد چراغ ار نقل شد
دیندن آخر لقایٔ اصل شد

"اسی طرح آگر وہ سو چراغوں میی منتقل ہویٔ تو
آخری کا دیکھنا بھی اصل ملاقت تھی"

خواہ از نور پسین بستان تو آ
ہیچ فرقی نیست خواہ از شمع دان

"خواہ آخری روشنی سے تو وہ لے، کویٔ فرق نہیی خواہ از نور لیسپیی فرقے مداں

"خواہ پہلے والے سے تو دل و جان سے روشنی لے، خواہ آخری روشنی سے کویٔ فرق نہیی نہ سمجھے"

خواہ بین نور از چراغ آخرین
خواہ بین نورش زشمع غابرین

"خواہ روشنی آخری چراغ کی دیکھے، خواہ اس کی روسنی گزرے ہوؤ کی سمجھ"
عشق یہی ہے کے یار یار کو بھی چاہا جائے اور جو یار کو مل کر اۓ اسے دیکھ کر بھی یار کے دیدار کی لذت حاصل ہو۔

عین الحق یہ فرمان ہے
مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ

محمد ﷺ نوروں اور سائے کی اصل ہیں،اور تمام مخلوقات کی بنیاد اُن کے ازلی مقامِ قرب سے ہے۔آپ ﷺ کا نور تمام انوار میں سب سے ...
27/05/2026

محمد ﷺ نوروں اور سائے کی اصل ہیں،
اور تمام مخلوقات کی بنیاد اُن کے ازلی مقامِ قرب سے ہے۔

آپ ﷺ کا نور تمام انوار میں سب سے پہلا ہے،
جب اللہ تعالیٰ نے عالمِ اوّل میں اپنے اسماء و صفات کے ظہور کا ارادہ فرمایا۔

تمام موجودات نے اپنے وجود کی دولت آپ ﷺ ہی سے حاصل کی،
اور بغیر کسی کمی کے اُنہیں آپ ﷺ ہی سے فیض و مدد ملتی رہی۔

انبیاء و رسل علیہم السلام آپ ﷺ ہی کے فیض سے نمودار ہوئے،
جیسے فرشتے اور نورانی جلوے ایک دوسرے کے بعد ظاہر ہوتے ہیں۔

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، ...
26/05/2026

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لاَ شَریک لَكَ
مناسک حج شروع، اللہ ہم سب کو بھی سعادت عطافرما۔آمین.......

*آپ کو جمعہ مبارک ہو
22/05/2026

*آپ کو جمعہ مبارک ہو

Address

Manchester
OL41SF

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deen & Dunya دین اور دنیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share