PS. Zia Ul Masih, Christian Apologist.

PS. Zia Ul Masih, Christian Apologist. KYN Ministry is running
Free Solomonn Primary School ۔ Free Solomon Bible School۔
Christian Apologetics in Islamic context.

Welcome to the professional page of Christian Apologetics Ministries, led by Pastor Zia Ul Masih, a Christian Apologist, Debater, and Bible teacher based in the United Kingdom 🇬🇧 from Pakistan 🇵🇰 Pastor Zia Ul Masih, Christian Apologist, Bible teacher, social worker, humanitarian is the Founder and national chairman of Knowing your Neighbors Ministries. Bible teaching
comparative studies

10 Pastors are under this umbrela , working in different rural areas.

07/09/2026
01/09/2026

معروف اداکارہ فضیلہ قاضی نے معاشرتی استحکام اور قومی ترقّی میں عدل و انصاف کی بنیادی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی پائیداری اور بقا کا دارومدار قانون کی بالادستی اور مساوات پر ہوتا ہے۔ انہوں نے عالمی و مغربی برادری کے نظام کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ قوموں کے عروج و زوال کو محض سطحی پیمانوں سے نہیں ناپا جا سکتا، بلکہ وہاں کے مستحکم قانونی اور عدالتی نظام ان کی پائیداری کی اہم وجہ ہیں۔فضیلہ قاضی نے اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بنیادی ناانصافی، عدم مساوات اور انصاف کی عدم فراہمی ہی وہ بنیادی عوامل ہیں جو معاشروں کو تنزلی کی طرف دھکیلتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی پیش رفت اور پائیدار ترقّی کے لیے آئین و قانون کے یکساں نفاذ اور شفاف نظامِ عدل کا قیام وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

31/08/2026

🔥🏥 پمز ہسپتال کی آگ اور ایک مسیحی نرس کی رحم دلی ✝️❤️
مسیحی قوم، اپنے پاسٹر اور یسوع مسیح کی تعلیم کے علم فخر کو بلند کر دیا۔

جب آگ کے شعلے سامنے ہوں، دھواں راستہ روک رہا ہو اور اپنی جان خطرے میں نظر آئے، تب انسان کے اندر موجود کردار سامنے آتا ہے۔ اور مذہبی تعلیم کی عکاسی ہوتی ہے

پمز ہسپتال کی نرسری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے واقعے میں مسیحی نرس رضیہ نورین ، شفقت اور رحم کی مجسم تصویر ،کی بہادری اور بچوں کے لیے تڑپ ایک ایسا منظر پیش کرتی ہے جسے محض ایک خبر سمجھ کر گزر جانا مشکل ہے۔ 🏥🔥👶

اطلاعات کے مطابق خطرناک صورتحال کے باوجود رضیہ نورین بچوں کو بچانے کے لیے اندر گئیں اور ایک بچے کو اٹھا کر باہر لائیں۔ بعد میں بچوں کے پریشان والدین سے رو رو کر غم سانجھ کرتی رہی😢❤️

✝️ مگر ایک مسیحی کے لیے رحم اور محبت محض جذبات نہیں، انجیل کی بنیادی تعلیم ہیں۔

📖 یسوع مسیح نے فرمایا:

"جیسی میں نے تم سے محبت رکھی، تم بھی ایک دوسرے سے محبت رکھو۔"
📍 یوحنا 13:34

اور پھر محبت کی بلند ترین مثال بیان کرتے ہوئے فرمایا:

"اس سے زیادہ محبت کوئی شخص نہیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لیے دے۔"
📍 یوحنا 15:13

❤️‍🩹 یعنی مسیحی ایمان صرف محبت کا دعویٰ نہیں کرتا، بلکہ ایسی محبت کی دعوت دیتا ہے جو ضرورت پڑنے پر دوسرے انسان کی خاطر اپنی سلامتی بھی خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہو۔

☪️📖 دلچسپ بات یہ ہے کہ قرآن بھی حضرت عیسیٰؑ کے پیروکاروں کے دلوں میں "شفقت اور رحمت" کا ذکر کرتا ہے:

وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً

"اور جن لوگوں نے اس [عیسیٰ] کی پیروی کی، ہم نے ان کے دلوں میں شفقت اور رحمت رکھ دی۔"
📍 القرآن، الحدید 57:27

یہاں قرآن دو غیر معمولی الفاظ استعمال کرتا ہے:

❤️ رَأْفَة = گہری شفقت، نرمی اور مہربانی
🤲 رَحْمَة = رحم، محبت اور دوسرے کے دکھ کا احساس

قرآن ایک اور مقام پر مسیحیوں کے بارے میں کہتا ہے:

"اور ایمان والوں کے ساتھ محبت میں سب سے زیادہ قریب تم ان لوگوں کو پاؤ گے جو کہتے ہیں: ہم نصاریٰ ہیں۔"
📍 المائدہ 5:82

📜 اور صحیح مسلم کی ایک روایت میں بھی ایک قابلِ توجہ بات ملتی ہے۔

رومی مسیحیوں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے حضرت عمرو بن العاصؓ کہتے ہیں:

وَأَرْحَمُهُمْ لِمِسْكِينٍ وَيَتِيمٍ وَضَعِيفٍ

یعنی:

"وہ مسکین، یتیم اور کمزور کے لیے بہت زیادہ رحم کرنے والے ہیں۔"
📚 صحیح مسلم، کتاب الفتن، حدیث 2898

⚠️ علمی وضاحت: یہ آخری الفاظ نبی اسلام ﷺ کا براہِ راست فرمان نہیں، بلکہ نبی ﷺ کی رومیوں سے متعلق ایک پیش گوئی سن کر حضرت عمرو بن العاصؓ کا رومیوں کی صفات کے بارے میں بیان ہیں۔

🔥✝️ رضیہ نورین نے شاید اس دن کوئی مذہبی تقریر نہیں کی، لیکن ان کا عمل خود ایک پیغام بن گیا۔

ایک ننھی جان خطرے میں تھی۔
ایک نرس نے خطرہ دیکھا۔
اور پھر اپنے خوف سے زیادہ اس بچے کی زندگی کو اہم سمجھا۔ 👶❤️

مسیحی ایمان میں محبت صرف زبان سے کہنے کا نام نہیں:

✝️ محبت خدمت کرتی ہے۔
❤️ محبت رحم کرتی ہے۔
🤲 محبت مصیبت زدہ کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔
🔥 اور کبھی کبھی محبت جلتی ہوئی عمارت کے اندر بھی چلی جاتی ہے۔

نرس رضیہ نورین کی بہادری اور انسان دوستی کو سلام۔ 🫡✝️❤️

𝐙𝐔𝐌 | Christian Apologetics

🎓 بڑی خوشخبری! اردو چرچ ایپ پر مکمل آئیلٹسILTS  کورس — بالکل مفت! 🇬🇧پاکستان کے مسیحی طلبہ کے لیے، خاص طور پر دیہاتوں اور...
30/08/2026

🎓 بڑی خوشخبری! اردو چرچ ایپ پر مکمل آئیلٹسILTS کورس — بالکل مفت! 🇬🇧

پاکستان کے مسیحی طلبہ کے لیے، خاص طور پر دیہاتوں اور مستحق خاندانوں کے ہونہار بچوں کے لیے، جو مہنگی اکیڈمیوں کی فیس نہیں دے سکتے — اب آئیلٹس کی مکمل تیاری آپ کے اپنے موبائل پر! 📱

📚 85 مکمل اسباق — ریڈنگ، رائٹنگ، لسننگ اور سپیکنگ — اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں، ماڈل جوابات اور مشقی سوالات کے ساتھ۔ بیرونِ ملک تعلیم اور روزگار کا خواب اب ہر گاؤں، ہر گھر کی پہنچ میں ہے۔

🎁 یہ اردو چرچ ایپ کی طرف سے تعلیم کا ایک عظیم تحفہ ہے — خدا کی محبت کے ساتھ، ہر طالب علم کے لیے۔

🙏 آپ سے گزارش ہے: یہ موقع کسی ایک طالب علم تک ضرور پہنچائیں — آپ کا ایک شیئر کسی کی زندگی بدل سکتا ہے!

⬇️ اردو چرچ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور IELTS پر کلک کریں

27/08/2026

🇵🇰
"پاکستان میں لوگ اسلام چھوڑ رہے ہیں" معروف اسلامی عالم جاوید احمد غامدی

معروف اسلامی اسکالر جاوید احمد غامدی نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہب بیزاری اور الحاد کے رجحان کے بارے میں ایک گفتگو کے دوران نہایت اہم بات کہی ہے۔

غامدی صاحب کے مطابق:

«’’مذہب بیزاری کی جو حالت آپ آسٹریلیا کی بیان کر رہے ہیں، وہ آسٹریلیا سے زیادہ اس وقت پاکستان میں واقع ہو چکی ہے۔ لوگ ماحول کی وجہ سے یہاں اظہار کم کرتے ہیں۔‘‘»

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے دانشوروں، سیاست دانوں، صحافیوں اور علما سے ملاقاتوں کی بنیاد پر یہ ان کا ذاتی اندازہ ہے، کوئی باقاعدہ قومی سروے نہیں، کہ:

🔹 پاکستان کے نمایاں دانشوروں میں تقریباً 80 فیصد مذہب چھوڑ چکے ہیں۔
🔹 صحافیوں میں تقریباً 60 سے 65 فیصد تک ایسا رجحان پایا جاتا ہے۔
🔹 غامدی صاحب کے مطابق بعض علما بھی الحاد کی طرف جا چکے ہیں۔
🔹 بالخصوص بالائی سماجی طبقے کے نوجوانوں اور بچوں میں مذہب سے دوری کا رجحان زیادہ دکھائی دیتا ہے۔

📚 غامدی صاحب کہتے ہیں کہ کئی اساتذہ ان سے اعتراف کرتے ہیں:

«’’ہم ان سوالوں کے لیے تیار نہیں تھے جو اب ہمارے طلبہ ہم سے کرتے ہیں۔‘‘»

ان کے نزدیک اس صورتِ حال کا جواب مار پیٹ، دباؤ، سزا یا تحکم نہیں بلکہ علم اور دلیل ہے۔ وہ والدین، اساتذہ اور علما کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر وہ اپنے دین کو برحق سمجھتے ہیں تو نئی نسل کے سامنے اسے دلیل اور علم کے ساتھ پیش کریں۔

ان کا بنیادی نکتہ نہایت قابلِ غور ہے:

«’’اب صرف علم کی زبان دنیا میں سنی جائے گی، تحکم کی زبان اس دور کی زبان نہیں ہے۔‘‘»

⚠️ یہ بحث صرف غامدی صاحب تک محدود نہیں۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹی وی پر بعض اسلامی علما کی گفتگو میں Gen Z کے تقریباً 4,00000 نوجوانوں کے ملحد ہونے کا دعویٰ بھی سامنے آ چکا ہے۔

🔎 اصل سوال شاید اعداد سے بھی بڑا ہے:
پاکستان کی نئی نسل مذہب سے متعلق ایسے کون سے سوالات اٹھا رہی ہے جن کا روایتی مذہبی نظام تسلی بخش جواب دینے میں مشکل محسوس کر رہا ہے؟
قران کی تراجم میں علمی خیانتیں، 14 لاکھ حدیثیں، پھر صرف 16 ہزار کے قریب کو صحیح قرار دے دینا ۔
مگر اس میں بھی ضعیف اور من گھڑت کے الزامات، ضعیف میں فیصدی ضعف کی شرح نکالنا، اگر نبی اسلام کی شان میں حدیث ہو تو ہر صورت قبول کا اصول، الرجال کا جنجال، مدرسوں اور گھروں بچوں کو مار مار کر نماز پڑھوانا، کسی کو مذہب پر سوال کرنے کی شدید حوصلہ شکنی وغیرہ وغیرہ۔۔

𝐙𝐔𝐌 | Christian Apologetics

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PS. Zia Ul Masih, Christian Apologist. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to PS. Zia Ul Masih, Christian Apologist.:

Shortcuts

Share