laboring for Christ مسیح کے لیے مزدوری

laboring for Christ مسیح کے لیے مزدوری Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from laboring for Christ مسیح کے لیے مزدوری, Religious organisation, SM2 5PT, London.

07/12/2024

لوقا:19 باب۔دوسرا حصہ۔۔اشرفیوں کی تمثیل کا مطلب۔۔۔

Guest of Honor ...May the Lamb that was slain receive the reward of his sufferingیہ کوٹیشن یا ۔۔محاورہ مشہور مشنری۔۔Mara...
23/11/2024

Guest of Honor ...

May the Lamb that was slain receive the reward of his suffering
یہ کوٹیشن یا ۔۔محاورہ مشہور مشنری۔۔Maravian Brothers کی ھے۔۔۔۔
اور اس کوٹیشن کے پیچھے اک خاص بات یہ تھی کے انکی اچھی خدمت کے بدلے لوگ انکی عزت نہ کریں۔۔بلکے خداوند کی عزت اور ستائش کریں۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا۔۔۔۔اس برے Lam کو عزت اور جلال لینے دو جس نے ھماری خاطر کوڑے کھاے۔۔ جس نے ھمارے لیے بے عزتی سہی۔۔۔جس کے منہ پر ھمارے لیے تھوکا گیا۔۔۔۔۔۔
سارا عزت اور جلال اسکا ھے۔۔۔۔

یوحنا نبی یوحنا رسول کی انجیل میں کہتا ھے کے ۔۔
30 ضرُور ہے کہ وہ بڑھے اور مَیں گھٹُوں۔۔۔۔
اعمال 14 باب میں
۔پالوس اور برنباس کو لوگوں نے خدا بنانا چاہا۔
مگر انہوں نے اپنے کپڑے پھاڑے اور لوگوں کو کہاں کے ھم تمھاری طرح انسان ھیں۔۔

خدا کا کلام خدا کی خدمت آسان نہیں ھے ۔
1پطرس 2 باب کے مطابق۔
مسیح کا پیغام جو اصل کلام ھے۔۔۔۔ وہ نا فرمانوں کے لیے ٹھوکر کا باعث بھی ھے۔۔۔
گلتیوں 5 باب 11 کے مطابق۔
خدا کا کلام ٹھوکر کا باعث بنتا ھے۔۔۔
آج ھم لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کلام کرتے ھیں۔۔۔
چرچز کو کلام سکھانے کی بجاے اک تھیٹر کی شکل دے دی ھے۔۔۔جہاں جو چاہتا ھے آکر پرفارم کر کے چلا جاتا ھے۔۔
یاد رکھیے لفظ ریاکار۔۔۔لفظ تھیٹر سے ھی نکلا ھے جس کا مطلب ھے سٹیج ایکٹر۔۔۔۔
آج اپکو سٹیجز پر بہت سے لوگ ایکٹنگ اور پرفارم کرتے نظر آئینگے۔۔۔۔
وہ وھی میٹھا کلام پیش کرنگے جو لوگ سننا چاھتے ھیں۔۔۔۔

خدا کا بندہ حزقیل اور خدا کا بندہ یرمیا۔۔۔ان جھوٹے پادریوں اور سٹیج ایکٹر ز کے بارے میں کچھ یو لکھتا ھے۔۔۔۔
یرمیا۔6 باب 14 ایت۔۔
۔ ‏11 اور وہ میری بِنتِ قَوم کے زخم کو یُوں ہی سلامتی سلامتی کہہ کر اچّھا کرتے ہیں حالانکہ سلامتی نہیں ہے۔۔۔۔۔
یعنی لوگوں کو جھوٹے دلاسے اور جھوٹی تعریف کر کے خوش کرنا۔۔۔

حزقیل کہتا ھے۔

س سبب سے کہ اُنہوں نے میرے لوگوں کو یہ کہ کر ورغلایا ہے کہ سلامتی ہے حالانکہ سلامتی نہیں۔ جب کوئی دِیوار بناتا ہے تو وہ اُس پر کچّی کہگِل کرتے ہیں

یہاں کچی کہگل، سے مراد ھے۔۔۔غلط فاونڈیشن۔۔

پالوس کہتا ھے کے وقت سے پہلے کسی کو بے وجہ ایوارڈ یا ریوارڈ مت دو۔۔
کرنتھیوں کی کلیسیا میں اس مسلے کو حل کرتے ھوے پالوس بتاتا ھے کے۔۔۔۔
1 کرنتھیوں 4 با ب اسکی 5 ایت۔۔
پس جب تک خُداوند نہ آئے وقت سے پہلے کِسی بات کا فَیصلہ نہ کرو۔ وُہی تارِیکی کی پوشِیدہ باتیں رَوشن کر دے گا اور دِلوں کے منصُوبے ظاہِر کر دے گا اور اُس وقت ہر ایک کی تعرِیف خُدا کی طرف سے ہو۔۔۔۔

ابھی خداوند آیا بھی نہیں اور ھم ایوارڈ بانٹ رھے ھیں۔۔۔

جسطرح۔حزقیل کہتا ھے کے یہ غلط نبی ( پادری) بنیاد پر سفیدی پھیرتے ھیں۔۔۔
پالوس کہتا ھے کے۔۔۔
خدا کے دن سب کچھ ظاہر ھو جاے گا۔۔
پالوس ا کرنتھیوں 3 باب اسکی۔۔10 سے14 ایت۔
کیونکہ سِوا اُس نیو کے جو پڑی ہُوئی ہے اور وہ یِسُوعؔ مسِیح ہے کوئی شخص دُوسری نہیں رکھ سکتا۔ ‏12 اور اگر کوئی اُس نیو پر سونا یا چاندی یا بیش قِیمت پتّھروں یا لکڑی یا گھاس یا بُھوسے کا ردا رکھّے۔ ‏13 تو اُس کا کام ظاہِر ہو جائے گا کیونکہ جو دِن آگ کے ساتھ ظاہِر ہو گا وہ اُس کام کو بتا دے گا اور وہ آگ خُود ہر ایک کا کام آزما لے گی کہ کَیسا ہے۔ ‏14 جِس کا کام اُس پر بنا ہُؤا باقی رہے گا وہ اَجر

انجیل کی خوشخبری، اور سچی انجیل کو پرکھنے کی آنکھ رکھیں۔۔
پالوس کہتا ھے روحانی شخص سب کچھ پرکھ لیتا ھے۔۔

مکاشفہ کی کتاب 5 باب۔اسکی 11 سے 15 ایت۔
ور وہ بُلند آواز سے کہتے تھے کہ
ذبح کِیا ہُؤا برّہ ہی
قُدرت اور دَولت اور حِکمت اور طاقت اور
عِزّت اور تمجِید اور حَمد کے لائِق ہے۔
‏13 پِھر مَیں نے آسمان اور زمِین اور زمِین کے نِیچے کی اور سمُندر کی سب مخلُوقات کو یعنی سب چِیزوں کو جو اُن میں ہیں یہ کہتے سُنا کہ
جو تخت پر بَیٹھا ہے اُس کی اور بَرّہ کی
حَمد اور عِزّت اور تمجِید اور سَلطنت
۔۔

جو لوگ برے کے تخت کے آگے کھڑے ہیں۔۔۔جو لوگ بے عیب بزرگ ھیں، جو فرشتے خدا کی حضوری میں ھیں۔وہ اس وقت رتبہ میں ھم سے اوپر ھیں۔۔
جب وہ سارا عزت اور جلال برے کو دے دھے ھیں تو ھم کیوں نہیں دے سکتے۔۔۔۔
رسولوں نے اپنی خدمت آدمیوں کو خوش کرنے کے لیے نہیں کی۔۔۔پالوس رسول گلتیوں 1 باب 10 ایت۔میں کیا خوب بیان کرتا ھے۔
‏10 اب مَیں آدمِیوں کو دوست بناتا ہُوں یا خُدا کو؟ کیا آدمِیوں کو خُوش کرنا چاہتا ہُوں؟ اگر اب تک آدمِیوں کو خُوش کرتا رہتا تو مسِیح کا بندہ نہ ہوتا۔
پَولُس
خدا کا کلام جو نبیوں کے ذریعے آیا۔۔۔وہ لوگوں کو خوش کرنے کو نہیں تھا۔جبکے خدا کو خوش کرنے کو تھا۔۔۔

خداوند مجھے اور اپکو جھوٹے استادوں اور جھوٹی تعلیم سے بچاے رکھے۔۔ ۔اور لوگوں کی بجاے خدا کی حمد اور تعریف کی توفیق دے۔۔۔

میرا نام وسیم ھے۔اور مَیں خدا کا اک چھوٹا خادم ھو۔۔۔۔

لوقا 9 باب ۔تفسیری کلام۔۔27 سے 36 ایت۔۔پانچواں حصہ۔۔۔Luke9:27-36 Part 5
11/08/2024

لوقا 9 باب ۔تفسیری کلام۔۔27 سے 36 ایت۔۔پانچواں حصہ۔۔۔
Luke9:27-36 Part 5

Address

SM2 5PT
London
SW25PT

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when laboring for Christ مسیح کے لیے مزدوری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to laboring for Christ مسیح کے لیے مزدوری:

Share