Astana Aliya Naqeebiya Chanam Sharif

Astana Aliya Naqeebiya Chanam Sharif آستانہ عالیہ نقیبیہ چنام شریف راولپنڈی. Chanam Sharif
Rawalpindi, Punjab
https://maps.app.goo.gl/uMtUA

16/08/2026
کہتے ہیں کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ہوا ،ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے پوچھا”کس قدر ویران گاؤں ہے،.۔.؟“طوطے ...
10/08/2026

کہتے ہیں کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ہوا ،
ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے پوچھا
”کس قدر ویران گاؤں ہے،.۔.؟
“طوطے نے کہا لگتا ہے یہاں کسی الو کا گزر ہوا ھے“
جس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے ،
عین اس وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا،
اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ہوکر بولا،
تم لوگ اس گاؤں میں مسافرلگتے ہو،
آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ،
میرے ساتھ کھانا کھاؤ،
اُلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نہ کرسکا اور انہوں نے اُلو کی دعوت قبول کرلی،
کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ہونے کی اجازت چاہی،
تو اُلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا ..
تم کہاں جا رہی ہو
طوطی پرشان ہو کر بولی یہ کوئی پوچنے کی بات ہے ،
میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رہی ہوں۔۔۔،
الو یہ سن کر ہنسا..
اور کہا ..
یہ تم کیا کہ رہی ہوتم تو میری بیوی ہو.
اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی،
دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھی تواُلو نے طوطے کے کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا
”ایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں،
قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ہوگا“
اُلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ہوئے ،
،قاضی نے دلائل کی روشنی میں اُلو کےحق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کردی،
طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اُلو نے اسے آواز دی ،
”بھائی اکیلئے کہاں جاتے ہواپنی بیوی کو تو ساتھ لیتے جاؤ“
طوطے نے حیرانی سے اُلو کی طرف دیکھا اور بولا ”اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو،
یہ اب میری بیوی کہاں ہے ،
عدالت نے تو اسےتمہاری بیوی قرار دے دیا ہے“
اُلو نے طوطے کی بات سن کر نرمی سے بولا،
نہیں دوست طوطی میری نہیں تمہاری ہی بیوی ہے-
میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ بستیاں الو ویران نہیں کرتے.
بستیاں تب ویران ہوتی ہیں جب ان سے انصاف اٹھ جاتا ہے

سوئے طیبہ یہ سمجھ کر ہیں زمانے جاتے یہ وہ روضہ ہے جہاں دل نہیں توڑے جاتے یہ ہے آقاﷺْ کی عنایت وہ کرم کرتے ہیں ورنہ ہم جی...
04/08/2026

سوئے طیبہ یہ سمجھ کر ہیں زمانے جاتے
یہ وہ روضہ ہے جہاں دل نہیں توڑے جاتے

یہ ہے آقاﷺْ کی عنایت وہ کرم کرتے ہیں
ورنہ ہم جیسے کہاں در پے بلائے جاتے

بھول جاتے تھے صحابہ غم و الام اپنے
دیکھ لیتے تھے جو سرکار ﷺْ کو آتے جاتے

رتبے سرکار کیا خلق سے جانے جاتے
سب پے اسرارِالہی نہیں کھولے جاتے

نور کی حد میں فقط نور ہی جا سکتا ہے
صرف اگر ہوتے بشرتو عرش پے کیسے جاتے

جسم کے ساتھ اٹھائے گئے جب کہ عیسیٰ
نورِکامل کیوں نہ شبِ اسریٰ بدن سے جاتے

چشمِ باطن سے مدینے کے نظارے دیکھو
صرف آنکھوں سے یہ منظر دیکھے نہیں جاتے.

صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم 🌹🌸

تاجدارِ حرم ! ہو نگاہ ِ کرمہو کرم ! ہو نگاہ کرمقسمت میں مری چین سے جینا لکھ دےڈوبے نہ کبھی میرا سفینہ لکھ دےجنت بھی گوار...
31/07/2026

تاجدارِ حرم ! ہو نگاہ ِ کرم
ہو کرم ! ہو نگاہ کرم

قسمت میں مری چین سے جینا لکھ دے
ڈوبے نہ کبھی میرا سفینہ لکھ دے
جنت بھی گوارا ہے مگر میرے لیے
اے کاتب تقدیر ! مدینہ لکھ دے
تاجدارِ حرم ! ہو نگاہ ِ کرم
ہو کرم ! ہو نگاہ کرم ۔

چشم رحمت بکشاء سوئے مننداز نظر
اے قرشی لقب ، ہاشمی و مطلبی
تاجدار حرم ۔تاجدار حرم

کیا تم سے کہوں ۔اے رب کے کنور
تم جانت ہو من کی بتیاں
در فرقت اے امی لقب
کاٹے نہ کٹک ہیں ابرتیاں
توری سدھ بدھ سب بسری
کب تک رہے گی بے خبری
داغ بکگن دزدیدہ نظر
کبھی سن بھی تو لو ہمری بتیاں
تاجدار حرمﷺ
نگاہ کرم ----------- ہو نگاہِ کرم
ہم غریبوں کے دل بھی دن سنور جائیں گے
والی بے کساں
حامی بے کساں
کیا کہے گا جہاں
آپ کے در سے خالی اگر جائیں گے
تاجدار حرم
ہو نگاہ کرم

کوئی اپنا نہیں ،غم کے مارے ہیں ہم
آپ کے در پہ فریاد لائے ہیں ہم
ہو نگاہ کرم
ہو نگاہ کر م
ورنہ چو کھٹ پر آپ کا نام
لے لے کر مرجائیں گے

خوف طوفان ہے
بجلیوں کا ہے ڈر
سخت مشکل ہے آقا
کدھر جائیں گے ہم
آپ ہی نہ لیں گے
گر ہماری خبر
تاجدار حرم
ہو نگاہ کرم

کہنا صبا حضور سے
کہتا ہے اک غلام
بس اک نظر ہو
اک نظر کا سلام
یا مصطفیﷺ ٖ
یا مجتبی ﷺ
ارحم لنا
بے چارلنا
دست ہما
داماں توئی
پرساں توئی
من عاصیم
من عاجزم
من بے کسم
حال مرا
یا شافعی روز جزا
پرساں توئی
اے مشکل زم مرفشاں
پیکے نسیم صبح دم
اے چارہ گر انساں نفس
اے مول سے بیمار ہم
اے قاسم فرخندہ پے
تجھ کو اسی گل کی قسم
ان الدیارَ الصباء
بلغ السلام روضہ تر
فی النبیﷺ المحترم
مہ کشاں آؤ !مدینے چلیں
مدینے چلیں
اسی مہینے چلیں
حج کے مہینے چلیں
چلو مدینے چلیں
دکھ رنج و الم سب چھٹتے ہیں
حسنین کے صدقے سب بٹتے ہیں

تجلیوں کی عجب فضا ہے مدینے میں
نمازِ عشق ادا کریں گے مدینے میں
غم حیات نہ خوب قضا مدینے میں
ادھر ادھر نہ بھٹکتے پھرو خدا کے لیے
براہ راست ہے راہ ِ خدا مدینے میں
مہ کشا آؤ مدینے چلو
دست ساقی کوثر سے پینے چلیں
یاد رکھو اگر !
اٹھ گئی اک نظر
جتنے خالی ہیں
سب جام بھر جائیں گے
تاجدار حرم
نگاہ کرم

#اُچی رَمز فَقِیری وَالِی

🌹 محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ 🌹حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ رحمت، محبت، ہدایت اور انسانیت کے ...
31/07/2026

🌹 محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ 🌹

حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ رحمت، محبت، ہدایت اور انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم ترین انعام ہے۔

اسی خوشی میں آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو دعوتِ عام ہے کہ 10 ربیع الاول شریف کو چنام شریف میں منعقد ہونے والی محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ میں شرکت فرمائیں، درود و سلام کی سعادت حاصل کریں اور عشقِ رسول ﷺ کی بہاروں میں شامل ہوں۔

تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے شرکت کی پُرزور اپیل ہے۔ 🌹🤲

محترم بھائی صوفی  نعمان پٹواری نقیبی  صاحب کے والد صاحب صوفی محمد خان صاحب نقیبی رحمۃ اللہ علیہ کے  صاحبزادے اور صوفی مح...
05/05/2026

محترم بھائی صوفی نعمان پٹواری نقیبی صاحب کے والد صاحب صوفی محمد خان صاحب نقیبی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور صوفی محمد خالد مرحوم کے بھائی صوفی ظفر اقبال صاحب نقیبی موہڑہ دھیال والے رضاے الٰہی سے پردہ فرما گہے ہیں انکی صلوتہ جنازہ آج دوپہر 3 بجے موھڑہ دھیال میں ادا کی جاے گی

Address

37 Tavistock Place
London Colney
WC1H9SE

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astana Aliya Naqeebiya Chanam Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Astana Aliya Naqeebiya Chanam Sharif:

Shortcuts

Share