Khanqah Fathiyyah Gulhar Sharif

Khanqah Fathiyyah Gulhar Sharif Khanqah Fathiyyah Gulhar Sharif

٢٦ربیع الاول ۱۴۴۸ھ  بمطابق  8 ستمبر  2026 ، بروز  منگل ،بعد از نماز ظہر، جامع مسجد قبلہ حضرت صاحب گلہار شریف برمنگھم میں...
08/09/2026

٢٦ربیع الاول ۱۴۴۸ھ
بمطابق 8 ستمبر
2026 ، بروز منگل ،بعد از نماز ظہر،
جامع مسجد قبلہ حضرت صاحب گلہار شریف برمنگھم میں احباب سے ملاقات

ماشاءاللہ تبارک الرحمٰن 🌹 بعد نماز ظہر06:09:2026
06/09/2026

ماشاءاللہ تبارک الرحمٰن 🌹
بعد نماز ظہر
06:09:2026

٢٣ربیع الاول ۱۴۴۸ھ  بمطابق  5  ستمبر  2026 ، بروز  ہفتہ،بعد از نماز ظہر، جامع مسجد قبلہ حضرت صاحب گلہار شریف برمنگھم میں...
05/09/2026

٢٣ربیع الاول ۱۴۴۸ھ
بمطابق 5 ستمبر
2026 ، بروز ہفتہ،بعد از نماز ظہر،
جامع مسجد قبلہ حضرت صاحب گلہار شریف برمنگھم میں احباب سے ملاقات

جمعه مبارکه 04 اگست 2026جامع مسجد قبله حضرت صاحب گلہار شریف برمنگھم
04/09/2026

جمعه مبارکه
04 اگست 2026
جامع مسجد قبله حضرت صاحب گلہار شریف برمنگھم

04/09/2026

یا رب!!!!

إِلٰهِي أَنْتَ مَقْصُودِي وَرِضَاكَ مَطْلُوبِي🤲🏻
01/09/2026

إِلٰهِي أَنْتَ مَقْصُودِي وَرِضَاكَ مَطْلُوبِي🤲🏻

نبی اکرم ﷺ کا پہلا جمعہ                نبی اکرم ﷺ نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے وقت مدینہ منورہ کے قریب بنو عمروبن...
28/08/2026

نبی اکرم ﷺ کا پہلا جمعہ

نبی اکرم ﷺ نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے وقت مدینہ منورہ کے قریب بنو عمروبن عوف کی بستی قبا میں چند روز کے لیے قیام فرمایا۔ قُبا سے روانہ ہونے سے ایک روز قبل جمعرات کے دن آپ ﷺ نے مسجد قبا کی بنیاد رکھی۔ یہ اسلام کی پہلی مسجد ہے، جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی۔ جمعہ کے دن صبح کو نبی اکرم ﷺ قُبا سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئے۔ جب بنو سالم بن عوف کی آبادی میں پہونچے تو جمعہ کا وقت ہوگیا، تو آپ ﷺ نے بطنِ وادی میں اُس مقام پر جمعہ پڑھایا جہاں اب مسجد (مسجد جمعہ) بنی ہوئی ہے۔ یہ نبی اکرم ﷺ کا پہلا جمعہ ہے
(تفسیر قرطبی)۔

جمعہ کے دن کی اہمیت:

یہودیوں نے ہفتہ کا دن پسند کیا جس میں مخلوق کی پیدائش شروع بھی نہیں ہوئی تھی، نصاری نے اتوار کو اختیار کیا، جس میں مخلوق کی پیدائش کی ابتدا ہوئی تھی۔ اور اِس امت کے لیے اللہ تعالیٰ نے جمعہ کو پسند فرمایا، جس دن اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پورا کیا تھا۔ صحیح بخاری کی حدیث میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہم دنیا میں آنے کے اعتبار سے تو سب سے پیچھے ہیں؛ لیکن قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے۔مسلم کی روایت میں اتنا اور بھی ہے کہ قیامت کے دن تمام مخلوق میں سب سے پہلے فیصلہ ہمارے بارے میں ہوگا
(تفسیر ابن کثیر)

جمعہ کے دن کی اہمیت :

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جمعہ کا دن سارے دنوں کا سردار ہے، اللہ تعالیٰ کے نزدیک جمعہ کا دن سارے دنوں میں سب سے زیادہ عظمت والا ہے۔ یہ دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک عید الاضحی اور عید الفطر کے دن سے بھی زیادہ مرتبہ والا ہے۔ اس دن کی پانچ باتیں خاص ہیں :

(۱) اس دن اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا۔

(۲) اِسی دن اُن کو زمین پر اتارا۔

(۳) اِسی دن اُن کو موت دی۔

(۴) اِس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ بندہ اس میں جو چیز بھی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ضرور عطا فرماتے ہیں؛ بشرطیکہ کسی حرام چیز کا سوال نہ کرے۔

(۵) اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔ تمام مقرب فرشتے ، آسمان، زمین، ہوائیں، پہاڑ، سمندر سب جمعہ کے دن سے گھبراتے ہیں کہ کہیں قیامت قائم نہ ہوجائے؛ اس لیے کہ قیامت، جمعہ کے دن ہی آئے گی (ابن ماجہ)۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: سورج کے طلوع وغروب والے دنوں میں کوئی بھی دن جمعہ کے دن سے افضل نہیں ،یعنی جمعہ کا دن تمام دنوں سے افضل ہے (صحیح ابن حبان)۔

رسول اللہ ﷺ نے ایک مرتبہ جمعہ کے دن ارشاد فرمایا :مسلمانو! اللہ تعالیٰ نے اِس دن کو تمہارے لیے عید کا دن بنایا ہے؛ لہٰذا اِس دن غسل کیا کرو اور مسواک کیا کرو (طبرانی، مجمع الزوائد)۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جمعہ کا دن ہفتہ کی عید ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام کی سورہٴ بروج میں﴿وشاھد ومشہود﴾ کے ذریعہ قسم کھائی ہے۔ شاہد سے مراد جمعہ کا دن ہے یعنی اِس دن جس نے جو بھی عمل کیا ہوگا،یہ جمعہ کا دن قیامت کے دن اُس کی گواہی دے گا۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ کے نزدیک سب سے افضل نماز‘ جمعہ کے دن فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنا ہے (طبرانی ، بزاز)۔

جہنم کی آگ روزانہ دہکائی جاتی ہے؛ مگر جمعہ کے دن اس کی عظمت اور خاص اہمیت وفضیلت کی وجہ سے جہنم کی آگ نہیں دہکائی جاتی ۔ (زاد المعاد ۱ / ۳۸۷)۔

جمعہ کے دن قبولیت والی گھڑی کی تعیین :

رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا :اس میں ایک گھڑی ایسی ہے، جس میں کوئی مسلمان نماز پڑھے، اور اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو عنایت فرمادیتا ہے اور ہاتھ کے اشارے سے آپ ﷺ نے واضح فرمایا کہ وہ ساعت مختصر سی ہے (بخاری)۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: وہ گھڑی خطبہ شروع ہونے سے لے کر نماز کے ختم ہونے تک کا درمیانی وقت ہے (مسلم)۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ مسلمان بندہ جو مانگتا ہے، اللہ اُس کو ضرور عطا فرمادیتے ہیں۔ اور وہ گھڑی عصر کے بعد ہوتی ہے (مسند احمد)۔مذکورہ حدیث شریف اوردیگر احادیث کی روشنی میں جمعہ کے دن قبولیت والی گھڑی کے متعلق علماء نے دو وقتوں کی تحدید کی ہے: (۱) دونوں خطبوں کا درمیانی وقت، جب امام منبر پر کچھ لمحات کے لیے بیٹھتا ہے۔ (۲) غروبِ آفتاب سے کچھ وقت قبل۔

نماز ِجمعہ کی فضیلت:

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: پانچوں نمازیں، جمعہ کی نماز پچھلے جمعہ تک اور رمضان کے روزے پچھلے رمضان تک درمیانی اوقات کے گناہوں کے لیے کفارہ ہیں؛ جب کہ اِن اعمال کو کرنے والا بڑے گناہوں سے بچے (مسلم)

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر جمعہ کی نماز کے لیے آتا ہے، خوب دھیان سے خطبہ سنتا ہے اور خطبہ کے دوران خاموش رہتا ہے تو اس جمعہ سے گزشتہ جمعہ تک ، اور مزید تین دن کے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں (مسلم)

حديث شريف أَخْبَرَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي نَ...
26/08/2026

حديث شريف
أَخْبَرَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ مُعَاوِيَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَى حَلْقَةٍ - يَعْنِي مِنْ أَصْحَابِهِ - فَقَالَ : " مَا أَجْلَسَكُمْ ؟ ". قَالُوا : جَلَسْنَا نَدْعُو اللَّهَ، وَنَحْمَدُهُ عَلَى مَا هَدَانَا لِدِينِهِ
(( وَمَنَّ عَلَيْنَا بِكَ ))
قَالَ : " آللَّهِ، مَا أَجْلَسَكُمْ إِلَّا ذَلِكَ ؟ ". قَالُوا : آللَّهِ، مَا أَجْلَسَنَا إِلَّا ذَلِكَ. قَالَ : " أَمَا إِنِّي لَمْ أَسْتَحْلِفْكُمْ تُهَمَةً لَكُمْ، وَإِنَّمَا أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي بِكُمُ الْمَلَائِكَةَ ".
حكم الحديث / صحيح ومتفق عليه ورجاله ثقات
تخريجه/1-رواه النسائي ح رقم 5426 وهذه هي رواية النسائي
2- رواه مسلم ح 2701
3-رواه أحمد ح 16835
4-عند جامع الترمذي ح 3379
من فوائد هذا الحديث
أن الصحابة الكرام كانوا يحمدون الله عزوجل أن هداهم للإسلام ومنَّ عليهم بالنبي العدنان صلي الله وسلم وبارك عليه وعلى آله وصحبه أجمعين .
فلنحمد الله عزوجل أن هدانا للإسلام وأننا من أمة النبي عليه الصلاة والسلام.

26/08/2026

🌹 مولدُ النبی ﷺ مبارک 🌹
ماہِ ربیعُ الاول کی بابرکت ساعتیں تمام سنگیانِ سلسلہ شریفہ اور اہلِ محبت کو مبارک ہوں۔
اللہ پاک تمام سنگیانِ سلسلہ شریفہ کے دلوں کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے منور فرمائے، ہمیں قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے، سنتِ رسولِ اکرم ﷺ پر چلنے اور آپ ﷺ کی اطاعت و اتباع میں ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاک ہمیں صراطِ مستقیم پر قائم رکھے، نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے، دلوں کو اخلاص سے آباد فرمائے اور سلسلۂ شریفہ کا فیضِ خیر و برکت نصیب فرمائے۔
یا اللہ! ہمارے ایمان، اعمال، اخلاق اور معاملات کو قرآن و سنت کے مطابق فرما، ہماری جائز دعائیں قبول فرما، گناہوں کو معاف فرما، اور ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرما۔

اے اللہ! ہمیں اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سچی محبت، اطاعت اور سنت پر استقامت نصیب فرما!!!!
آمین یا رب العالمین 🤲🏻

وُلِدَ الهُدى فَالكائِناتُ ضِياءُوَفَمُ الزَمانِ تَبَسُمٌ وَثَناءُالروحُ وَالمَلَأُ المَلائِكُ حَولَهُللدينِ وَالدُنيا ب...
25/08/2026

وُلِدَ الهُدى فَالكائِناتُ ضِياءُ
وَفَمُ الزَمانِ تَبَسُمٌ وَثَناءُ
الروحُ وَالمَلَأُ المَلائِكُ حَولَهُ
للدينِ وَالدُنيا بِهِ بُشْراءُ
وَالعَرشُ يَزهو وَالحَظيرَةُ تَزدَهي
وَالمُنتَهى وَالسدرَةُ العَصماءُ

عليه وعلى آله أفضل الصلاة و أزكى التسليم.

Address

Slade Road
Erdington
B237RH

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanqah Fathiyyah Gulhar Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Khanqah Fathiyyah Gulhar Sharif:

Shortcuts

Share