MQI Bury UK

MQI Bury UK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MQI Bury UK, Religious organisation, Bury.

ماہانہ محفل گیارہویں شریفمنہاجُ القرآن انٹرنیشنل بری کے زیرِ اہتمام ایک پُر نور اور روحانی محفلِ گیارہویں شریف منعقد کی ...
20/10/2025

ماہانہ محفل گیارہویں شریف
منہاجُ القرآن انٹرنیشنل بری کے زیرِ اہتمام ایک پُر نور اور روحانی محفلِ گیارہویں شریف منعقد کی گئی۔ اس بابرکت تقریب کی صدارت اور نگرانی قاری محمد طیب قادری صاحب نے فرمائی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد حضور غوث الاعظمؒ کی شان میں نعت و منقبت کا خوبصورت سلسلہ جاری رہا۔
نعت خوانی:
معروف نعت خواں اسلام حسین نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی، جس پر حاضرینِ محفل عش عش کر اُٹھے۔
اسی طرح ’’انوار القادریہ گروپ‘‘ نے اجتماعی انداز میں نعتیں اور منقبت پیش کیں جنہوں نے محفل کا روحانی رنگ دوبالا کر دیا۔
خصوصیاتِ محفل:
• محفل میں اہلِ ایمان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
• قاری محمد طیب قادری نے اولیاء اللہ خصوصاً حضور غوث الاعظمؒ کے فیوض و برکات اور ان کی تعلیمات پر پُراثر بیان فرمایا۔
• محفل کے اختتام پر درود و سلام اور اجتماعی دعا کی گئی، جس میں امتِ مسلمہ، وطنِ عزیز اور حاضرینِ محفل کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
• آخر میں حاضرین کے لیے لنگر (طعام) کا اہتمام بھی کیا گیا۔
منتظمین:
اس بابرکت محفل کے انعقاد میں منہاجُ القرآن انٹرنیشنل بری کی ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا ۔
یہ محفل روحانیت، عشقِ رسول ﷺ اور اولیاء کرام کی تعلیمات کے فروغ کا خوبصورت مظہر تھی، جس نے شرکاء کے دلوں میں ایمان کی حرارت اور محبتِ اولیاء کو مزید مضبوط کیا۔

19 اگست 2025 کو تحریک منہاج القرآن بری یونٹ مانچسٹر کے زیر اہتمام "میلاد النبی ﷺکانفرنس" کا روح پرور انعقاد کیا گیا۔اس ب...
25/08/2025

19 اگست 2025 کو تحریک منہاج القرآن بری یونٹ مانچسٹر کے زیر اہتمام "میلاد النبی ﷺکانفرنس" کا روح پرور انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت محفل میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اور اپنے دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کیا۔
جس میں تلاوت قرآن کی سعادت سبحان محمود کے حصہ میں آئی اور اس میں نعت خوانوں میں قاری سبطین، اسلام حسین اور حافظ محمد ریحان نقشبندی نے شرکاء محفل کے دلوں میں محبت رسول ﷺ کے گیت الپے
مہمانِ خصوصی علامہ عبد الستار سراج الدین صاحب نے اس روحانی محفل میں مہمانِ خصوصی مقرر نے قرآنِ مجید کی آیتِ مبارکہ "فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ … أَفَلَا تَعْقِلُونَ" کے تناظر میں اپنا مدلل خطاب پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے کامل رہنمائی اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ آپ ﷺ کی مبارک زندگی ہمارے لئے ایک روشن مینار ہے جو ہر دور کے انسان کو عقل و فہم، شعور اور بصیرت عطا کرتی ہے۔

مقرر نے اس بات پر زور دیا کہ میلاد النبی ﷺ کا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنے دلوں میں حضور ﷺ کی محبت کو تازہ کریں، آپ ﷺ کی سنت کو اپنائیں، اور معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کا اسوۂ حسنہ ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

محفل کے اختتام پر حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت کے پھول نذرانۂ درود و سلام کی صورت میں پیش کیے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

شہادت امام حسینؑ کانفرنس - مانچسٹر جولائی 2025 کو تحریک منہاج القرآن بری یونٹ مانچسٹر کے زیر اہتمام "شہادت امام حسینؑ کا...
29/07/2025

شہادت امام حسینؑ کانفرنس - مانچسٹر
جولائی 2025 کو تحریک منہاج القرآن بری یونٹ مانچسٹر کے زیر اہتمام "شہادت امام حسینؑ کانفرنس" کا روح پرور انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت محفل میں کثیر تعداد میں عاشقانِ اہل بیتؑ نے شرکت کی اور اپنے دلوں کو محبتِ حسینؑ سے منور کیا۔

مہمانِ خصوصی علامہ عبد الستار سراج الدین صاحب نے بڑی ایمان افروز گفتگو فرمائی اور امام عالی مقامؑ کی شہادت کا پیغام نہایت خوبصورت انداز میں حاضرین کے دلوں تک پہنچایا۔
ان کی پراثر باتوں نے ہر دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، اور حاضرین نے ان خیالات کو دل سے سراہا۔

یہ محفل نہ صرف یادِ کربلا کا ذریعہ بنی بلکہ اتحاد، شعور اور عشقِ رسولؐ و اہل بیتؑ کو بھی جِلا بخش گئی

11/06/2025
تحریک منہاج القرآن بری برطانیہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن محفل کا انعقاد۔۔۔تحریک منہاج القرآن بری مانچسٹر کے زیر اہتم...
15/10/2024

تحریک منہاج القرآن بری برطانیہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن محفل کا انعقاد۔۔۔
تحریک منہاج القرآن بری مانچسٹر کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کی محفل کا انعقاد جناح ڈے کیئر سینٹر بری میں ہوا۔جس میں مانچسٹر سے مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس محفل میں خصوصی خطاب ادارہ منہاج القرآن مانچسٹر علامہ عبدالستار سراج صاحب نے کیا جس میں انھوں نے اولیاء اللہ کے ساتھ تعلق اور نسبت پر گفتگو کی اس کے علاوہ محفل میں ذیشان اظہر قادری اور ناصر الطاف سہروردی نے نعت رسول مقبول پیش کی سبحان محمود نے تلاوت کلام پاک پیش کی۔
محفل کی سرپرستی حاجی منیر صاحب نے کی محفل کے اختتام پر بزرگ رہنما حاجی نظیر صاحب کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

21/09/2024

19/09/2024

Muslim community around Manchester celebrated mawlid of Prophet Muhammad with great pomp and show.People gathered at jinnah day care center Bury l.Conference was supervised by Haji Nazeer and Haji Muneer senior member of MQ Bury

تحریک مناج القران بری برطانیہ کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی 18 ستمبر بروز منگل تحریک منہاج القران تع...
18/09/2024

تحریک مناج القران بری برطانیہ کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی
18 ستمبر بروز منگل تحریک منہاج القران تعریف برطانیہ کے زیر اہتمام جناح ڈے کیئر سینٹر بری برطانیہ میں محفل میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس میں برطانیہ سے مختلف لوگوں نے شرکت کی اس محفل کے اندر پاکستان سے ائے ہوئے نعت خوانوں نے نعت خوانی کی اور محفل کا جوش گرما دیا ادارہ منہاج القرآن مانچسٹر سے علامہ عبدالستار سراج صاحب نے خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے ولادت نبی کے حوالے سے گفتگو کی محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نےاس محفل میں شرکت کی بری سے بزرگ رہنما حاجی نظیر صاحب اور حاجی بشیر صاحب نے کانفرنس کی سرپرستی کی۔

برطانیہ مانچسٹر میں رہنے والے تمام لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ لازمی شرکت کریں۔You are cordially invited to the Mawal...
08/09/2024

برطانیہ مانچسٹر میں رہنے والے تمام لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ لازمی شرکت کریں۔
You are cordially invited to the Mawalid un Nabi Conference, proudly organized by MQI Bury UK. This esteemed event is open to the entire Muslim community of Manchester, and we warmly welcome your presence.

Address

Bury
BL9 7

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MQI Bury UK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share