Urdu Poetry $

Urdu Poetry $ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Urdu Poetry $, Religious organisation, Barnet Road, Birmingham.

14/01/2021
سلام... امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہونگے... رب کریم آپکی خوشیوں اور عزتوں کا محافظ ہو... میری عادت ہے کہ میں سوشل میڈیا ...
08/08/2019

سلام...
امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہونگے... رب کریم آپکی خوشیوں اور عزتوں کا محافظ ہو...
میری عادت ہے کہ میں سوشل میڈیا سے ممکن حد تک کنارہ کشی اختیار کر کے رہتا ہوں لیکن ابھی کچھ دیر پہلے خبریں سن کر محسوس ہوا کہ یہ بات کرنا اب مجھ پر فرض بن گیا ہے...
کشمیر کی خوبصورت وادی میں ہندوستان آگ اور خون کا کھیل کھیلنے جا رہا ہے..حریت رہنما سید علی گیلانی کو اتنا خوفزدہ شاید میں نے پہلے نہیں دیکھا جتنا وہ اب ہیں... ابھی چند لمحے پہلے محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا ہے کہ معلوم نہیں کل کیا ہونے والا ہے... پوری وادی میں 28 ہزار مزید بھارتی فوجی تعینات کردیئے گیے ہیں اور کرفیو لگا دیا گیا ہے... فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کی جارہی ہے اور بقول سید علی گیلانی؛
"اگر ہمیں ماردیا گیا تو اس کے ذمہ دار مسلم ممالک ہونگے. بھارت انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتلِ عام کرنے جا رہا ہے"
اگرچہ تمام مسلم امت اور مسلح افواج کا یہ فرض ہے کہ وہ کشمیر کی آواز بنیں لیکن وہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے جس میں ہم عام لوگ کچھ نہیں کر سکتے. ہمیں صرف وہ کرنا چاہئے جو ہم کر سکتے ہیں اور جو ہم کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہر انسان ایک بار اپنے ذہن میں کشمیر کی ماؤں کی آج رات کی کیفیت کو لائے جنہیں نہیں پتا کہ صبح کس وقت ان کو بچوں کو خون میں نہلا دیا جائے گا. ذرا اپنے پیارے اور معصوم بچے ان بچوں کی جگہ پر رکھ کر سوچیں اور اس وقت جو خوف دل میں آئے اسی خوف کا واسطہ دے کر رب العزت سے دعا کریں کہ کشمیریوں کی حفاظت فرما... اللہ تعالٰی کو محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا واسطہ دے کر گڑگڑا کر دعا کریں... خدا کی قسم اگر ہم سب چند روز صرف اسی مقصد کی خاطر تہجد پڑھ کر اپنے رب سے مانگ لیں تو مجھے یقین ہے کہ ہم ان مظلوم ماؤں کی آزادی کا سبب بن سکتے ہیں... کشمیر کی آذادی کا تعلق نہ تو کسی ملک سے ہے نہ کسی فوج سے ہے یہ صرف رب کریم کے " کُن" کا محتاج ہے.. اگر ہم یہ بھی نہیں کر سکتے تو پھر سوشل میڈیا پر کشمیر کے نام سے پروفائلز پر تصویریں لگاتے ہوئے ہمیں ڈوب کر مر جانا چاہئے... آغاز کریں... کل سی نہیں... آج سے بھی نہیں... ابھی سے کریں... جہاں بیٹھے ہیں یہیں پر ایک بار رب العزت کو حسن و حسین کے پاکیزہ خون کا واسطہ دے کر گڑگڑا کر دعا میں ہاتھ اٹھا دیں... ہر نماز میں معمول بنا لیں..
ہر نیکی کے بدلے اللہ تعالیٰ سے کشمیر کی خوشیاں طلب کرنا شروع کردیں... میں کر سکتا ہوں... آپ کر سکتے ہیں... ہم سب کر سکتے ہیں... اس سے ہمارا کچھ نہیں جائے گا مگر میرا یقین ہے کہ ہماری چند روز کی محنت رب کریم کو کُن کہنے پر مجبور ضرور کرے گی...
مگر...
ان ماؤں کو اپنی مائیں سمجھ کر دعا کیجئے گا... ان بیٹیوں کو اپنی بیٹیاں سمجھ کر روئیے گا... ذہن میں ضرور لائیے گا کہ آ پکا گھر آپکا صحن آپکے لاڈلے بیٹے کے سینے سے نکلتے ہوئے خون سے سرخ ہو چکا ہے... تاکہ آپکی دعاؤں میں اثر آئے...
آخری بات....
اس پیغام کو صرف اپنی ذات تک محدود نہ رکھیے گا...
جزاک اللہ...

04/08/2019

Address

Barnet Road
Birmingham
B236JL

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Poetry $ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share