Minhaj-ul-Quran Munich

Minhaj-ul-Quran Munich It promotes education of classical Islam in the contemporary context.

Minhaj-ul-Quran International (MQI) is a broad-based Islamic organization representing the true vision of Islam, working for peace, love, humanity, knowledge, and positive integration.

10/03/2026

Huzoor Nabi Akram ﷺ ke Akhlaq-e-Karimana | The Noble Character of the Holy Prophet ﷺ

21ویں شبِ رمضان المبارک کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ کریمانہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ اخلاقی و روحانی تربیتی مجالس (نشست اوّل) سے کینیڈا سے براہ راست نہایت فکر انگیز اور روح پرور خطاب فرما رہے ہیں۔

اس خطاب میں حضور نبی اکرم ﷺ کے عظیم اخلاق، رحمت، شفقت،
عفو و درگزر، اور تعلیمات کو بیان کیا گیا ہے تاکہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرتِ مصطفی ﷺ کی روشنی میں سنوار سکیں۔

رمضان المبارک کا آخری عشرہ --- وہ بابرکت لمحے ہیں جو دوبارہ نہیں آئیں گے۔ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ اس روحانی و تربیتی خطاب کو ضرور دیکھیں تاکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اَخلاقِ کریمانہ کی روشنی میں ہماری زندگیوں کا سکون لَوٹ آئے اور معاشرے میں مَثبت اقدار فروغ پائیں۔

18/09/2025
Assalam o Alikum wr wb,Hope you are doing well For those of you, who have not registered yet, please register today, as ...
11/06/2025

Assalam o Alikum wr wb,
Hope you are doing well
For those of you, who have not registered yet, please register today, as we will close the registration after today.
Thank you

📢 آن لائن درسِ نظامی نظام المدارس پاکستان کا مستند اور جدید تعلیمی قدم  📚 آن لائن درسِ نظامی کی خصوصیات:✅ مکمل درسِ نظام...
22/05/2025

📢 آن لائن درسِ نظامی
نظام المدارس پاکستان کا مستند اور جدید تعلیمی قدم
📚 آن لائن درسِ نظامی کی خصوصیات:

✅ مکمل درسِ نظامی کا مستند اور جامع نصاب،جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے
✅ ویڈیو لیکچرز اور آن لائن کلاسز ماہر اساتذہ کے ریکارڈ شدہ اور لائیو لیکچرز، جو طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کریں گے۔
✅ آسان نظام تعلیم جس میں طلبہ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے لیکچر سن سکتے ہیں۔
✅ا یسے ادارے جن کے پاس درس نظامی کے ماہر اساتذہ موجود نہیں وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
✅ہر دو سال مکمل ہونے پر IBBC اور HEC سے منظور شدہ نظام المدارس پاکستان کی ڈگری دی جاتی ہے

📞 کال کریں:
+92 323 1638235
📲 واٹس ایپ:
+92 345 5804696
🌐 وزٹ کریں:
www.virtualislamic.com

ابھی داخلہ لیجیے!
https://admission.virtualislamic.com/student/create-account

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ امید ہے آپ اپنی فیملی سمیت بخیریت ہوں ان شاءاللہ ۔اس سال قربانی کی پرائس آپ کے ساتھ شئ...
01/05/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

امید ہے آپ اپنی فیملی سمیت بخیریت ہوں ان شاءاللہ ۔
اس سال قربانی کی پرائس آپ کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔

قربانی صرف رسم نہیں، احساس کا نام ہے۔
وہ خوشی جو ہم اپنے گھروں میں مناتے ہیں، اسے ان لوگوں تک بھی پہنچائیں جن کے پاس وسائل نہیں کہ وہ گوشت افورڈ کر سکیں۔ اس نیکی کے سفر میں منھاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعے شریک ہوں۔

اپنا حصہ آج ہی جمع کروائیں، اور قربانی کا اصل مقصد پائیں – خوشیاں بانٹنا۔

آپ خود بھی اس میں حصہ لیں اور اپنے حلقہ ء احباب کو بھی مطلع فرمائیں اور اس عظیم مقصد میں اپنا حصہ شامل فرمائیں ۔

آپ کے تعاون کے پیشگی شکر گزار
منھاج ویلفئیر فاؤنڈیشن جرمنی
تفصیلات اشتہار پر موجود ہیں 👇

بروز ہفتہ 06.04.2025 آوگسبرگ میں منہاج القرآن بویریا کے زیرِ اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔ جس میں بویریا کے مختل...
06/04/2025

بروز ہفتہ 06.04.2025 آوگسبرگ میں منہاج القرآن بویریا کے زیرِ اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔ جس میں بویریا کے مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں فیمیلز نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے جنرل سیکرٹری جناب ڈاکٹر چن نصیب صاحب ، آوگسبرگ کی معروف شخصیت جناب تسلیم حنیف صاحب اورمحترم علامہ فرحت حسین شاہ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دین کی خدمت اس کی اہمیت اور جرمنی میں بچوں کی تربیت میں درپیش مسائل اور اس کے حل کے بارے میں روشنی ڈالی۔ شرکا نے منہاج القرآن کی دین اور کمیونٹی کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر چن نصیب صاحب نے منہاج القرآن جرمنی کے طرف سے جناب تسلیم حنیف صاحب کو منہاج القرآن بویریاکے تعاون سے اس شاندار پروگرام کے انعقاد پر ان کی کاوش پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
آخر میں فیمیلیز کی طرف سے نواع و اقسام کے کھانوں سے تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

تمام اہل اسلام کو منھاج القران انٹرنیشنل میونخ کی طرف سے رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اللہ کریم ہم سب کو اس ...
28/02/2025

تمام اہل اسلام کو منھاج القران انٹرنیشنل میونخ کی طرف سے رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اللہ کریم ہم سب کو اس بابرکت ماہ سے بھرپور طریقے سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین

منھاج ویمن لیگ میونخ کے زیر اہتمام حلقہ درود کی بابرکت محفل کا انعقاد منھاج ویمن لیگ میونخ کے زیر اہتمام مسز نصیب قادری ...
23/02/2025

منھاج ویمن لیگ میونخ کے زیر اہتمام
حلقہ درود کی بابرکت محفل کا انعقاد

منھاج ویمن لیگ میونخ کے زیر اہتمام مسز نصیب قادری کےگھر پر ایک روحانی اور نورانی محفل حلقۂ درود منعقد کی گئی، جس میں خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی اور محبت و عقیدت کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔

ذکر خدا اور یاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی آج کے اس پر فتن دور میں سکون، اطمینان اور ایمان کی حلاوت سے اپنے آپ کو مزین کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ ایسی مبارک محافل کے انعقاد سے ہی دلوں کو سکون، روح کو تازگی، اور ایمان کو جِلا مل سکتی ہے۔
اس پروگرام میں درود پاک کے علاوہ، شیخ الاسلام کا خطاب بھی سنا گیا، بچوں اور خواتین نے مل کر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ ہائے عقیدت پیش کیے۔

اللہ تعالیٰ اس محفل کو قبول فرمائے اور ہم سب کو کثرت سے درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

📢 الحمدللہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سیرت النبی اور معاشرتی اقدار کے عنوا...
17/01/2025

📢 الحمدللہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سیرت النبی اور معاشرتی اقدار کے عنوان سے علم و آگہی سے بھر پور ایک کانفرنس منعقد کر رہے ہیں جس میں
صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔
آپ سب کو فیملیز اور دوست احباب کے ساتھ شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔
الداعی الی الخیر : منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی

📢 الحمدللہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ جرمنی کے صوبہ NRW کے شہر ایسن میں سیرت النبی اور تعلیم و تربیت...
16/01/2025

📢 الحمدللہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ جرمنی کے صوبہ NRW کے شہر ایسن میں
سیرت النبی اور تعلیم و تربیت کا نظام کے عنوان سے علم و آگہی سے بھر پور ایک کانفرنس منعقد کر رہے ہیں جس میں
صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔
آپ سب کو فیملیز اور دوست احباب کے ساتھ شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔
الداعی الی الخیر : منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی

Adresse

Tagetesstraße 5
Munich
80935

Öffnungszeiten

Montag 12:00 - 21:00
Dienstag 12:00 - 21:00
Mittwoch 12:00 - 21:00
Donnerstag 12:00 - 21:00
Freitag 12:00 - 21:00
Samstag 12:00 - 21:00
Sonntag 12:00 - 21:00

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Minhaj-ul-Quran Munich erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Die Kultstätte Kontaktieren

Nachricht an Minhaj-ul-Quran Munich senden:

Teilen