05/04/2026
اہل سنت والجماعت کے معروف مذہبی سکالر' مناظر اسلام' عالم نبیل' فاضل جلیل' محترم علامہ مفتی محمد حنیف قریشی صاحب کی ساہووالا آمد پر'
چوہدری سرفراز احمد چیمہ صاحب کی رہائش گاہ پر' تحریک منہاج القران ساہووالہ' کی طرف سے پرتپاک استقبال'
کے مناظر:-
تحریک منہاج القران ساہووالہ' کے وفد نے مفتی صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا' اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اخلاق کریمانہ پر مشتمل معروف احادیث نبوی کا 4 جلدوں پر مشتمل مجموعہ'
" الروض و الباسم من خلق النبی الخاتم ﷺ"
نیز
ختم نبوت پر عظیم مجموعہ'
تحفظ ناموس رسالت'
اور
حال ہی میں لکھی گئی'
سورۃ الفاتحہ کی صرف ایک آیت پر 460 صفحات پر مشتمل عظیم شاہکار تفسیر'
"القول المبین فی تفسیر ایاک نعبد وایاک نستعین"
کا گفٹ بھی پیش کیا:-
مفتی صاحب کی طرف سے اظہار تشکر:-
انہوں نے' رواں صدی میں'
شیخ الاسلام کی امت مسلمہ کی راہنمائی کے لیے عظیم علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعائیہ کلمات سے بھی نوازا:-