05/06/2026
نکلے ہیں اللہ کے دین کی خاطر، دنیا کی عارضی راحتوں اور آسائشوں کو چھوڑ کر۔
نہ کوئی لالچ، نہ شہرت کی خواہش، نہ کسی تعریف کی تمنا، بس ایک ہی مقصد ہے کہ اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے اور اس کے بندوں تک ہدایت، محبت اور خیر کا پیغام پہنچ جائے۔
یہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر انسان دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرتا ہے۔ اصل عزت مال و دولت میں نہیں بلکہ اللہ کے دین کی خدمت میں ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام محنت کرنے والوں کی کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمیں بھی دین کی صحیح خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
✍️ امجد مقبول ڈوگر