imam bargah Bab UL ilm

imam bargah Bab UL ilm Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from imam bargah Bab UL ilm, Religious organisation, 900 Eglinton Avenue E, Toronto, ON.

06/04/2026
"قیصرمسعُودجعفری" کا۰۰۰!!    "بُقراطی کالم"۰۰۰۰۰۰۰!!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کینیڈا میں میری "پہلی عید"،۰۰۰۰!!مسجدِ باب اُلعل...
06/04/2026

"قیصرمسعُودجعفری" کا۰۰۰!!
"بُقراطی کالم"۰۰۰۰۰۰۰!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کینیڈا میں میری "پہلی عید"،۰۰۰۰!!
مسجدِ باب اُلعلم،مسسّی ساگا، میں
موُلانا انیس رضا نقوی، کی اقتدا میں
نمازِعید اُلاضحیٰ کی نماز کی ادایئگی،۰۰۰
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مُجھے "کینیڈا" آۓ ایک ماہ ہونے کو ہے،میرا قیام "مسّسی ساگا" ہی میں
ہے،یہ علاقہ خلوُص و مُحبت میں بھی
بڑا زرخیز ہے، میں نے کسی ایک کو بھی،اپنے آنے کی اطلاع نہیں دی،
بس میرے کالم یا احباب کےذریعے
جن کو اطلاع ہوئ،اُن سے مُلاقات ہوگئی ہے، بقیہ سے ملنے کی حسرت ضرور ہے،مگر "ویک اینڈ" کم پڑتے جارہے ہیں،دوم میں چونکہ پہلی بار آیا
ہوں،اسلئیے نہ راستوں سے واقف
اور نہ کنوئیس کی سہوُلت،بس جن سے بھی فون پر بات ہوئ،اُسی سے
"ٹم ہارٹنز"یا کسی اور جگہ مل بیٹھتے ہیں،"اپنی کہتے ہیں،اُسکی سُنتے ہیں"۰۰
اس معاملے میں مُجھے اپنے شہر کا، "کراچی پریس کلب"بڑا یاد آرہا ہے،
شاندار چاۓ،لسّسی،کھانا،اور اُس میں بھی، عالمی شُہرت یافتہ، "دال چاول"،۰۰۰۰ اور بہُت کُچھ،۰۰۰۰!!!
ایسے میں "بقرعید" آگئی،میرے اس سفر میں ویسے تو سب ہی دوست، پیش پیش ہیں،لیکن میرا کزن، اصغر جعفری،شُعیب ناصر،اور،راشد زیدی
سے بڑی تقویت ہے،"نمازعید" کے لئیے میں اپنے نواسے،علی مُحمّد نقوی کو بھی ہمراہ لے جانا چاہ رہا تھا،تو
ایسے میں اصغرجعفری،اور،راشد زیدی سے جب بات ہوئ تو، گھر سے بہُت قریب "مسجدِ باب اُلعلم"
علی بنئ ہاشم سوُسائٹی،تھا،اور میں عید کی صُبح وہاں چلا گیا، چھوٹے نواسے کی وجہ سے "تیسری نماز" جو کہ ساڑھے نوبجے ہوئ،اُس میں شریک ہوۓ،اور، قبلہ قاری موُلانا سیّدانیس رضا نقوی کی اقتدا میں نماز
ادا کی،راشدزیدی،جو "والنٹیئر"کے طور،اپنی خدمات پیش کرتے ہیں،وُہ
میرے ہمراہ دیگر احباب سے تعارف
کرواتے رہے،آپ نے "ادارہ"کے
صدر،جناب مُشتاق زیدی، نائب صدر،جناب عباس زیدی،کامران زیدی اور دیگر سے ملوایا،قبلہ موُلانا سے میرا تھوڑا بہت تعارف پہلے سے تھا،میرے GEO ٹی وی،کے
دوست ذوُالفقارنقوی،اور اشعرزیدی
کی معرفت بس سلام دعُا تھی،ادارہ کے جنرل سیکریٹری،جناب افتخار مہدی رضوی ہیں،قبلہ مولانا نے نماز کے بعد، خُطبہ سماعتوں کو ہدیہ فرمایا،
ہر نماز کے بعد،تمام نمازیوں کیلئے،
شاندار"شیرخورمہ"،"کیک"اورچاۓ
سے "عید تواضع" کی گئی،یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے،کہ یہ "مسجدِ باب اُلعلم"۰۰۰"مغربی ٹوُرنٹوُ" کا پہلا امام
بارگاہ بھی ہے،جہاں "نمازِ جُمعہ"بھی
ہوتی ہے، یکم مُحرم تا 8ربیع اُلاول
مجالس کا مُسلسل سلسلہ بھی جاری رہے گا،ہرمنگل "دعُاۓ توسُل"اور
ہر جُمعرات(شبِ جُمعہ)دُعاۓ کُمیل،
سورۂ یسینٰ، حدیثِ کساء،باجماعت نمازِمغربین،۰۰۰ اور بہُت کُچھ، جس کے بارے میں انشااللہ آئیندہ سہی،
یہ مسجدِ"باب اُلعلم" جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے،کہ "علم کا درَ"،۰۰۰اور
علم کی کس کو تلاش نہیں؟ یہ بارگاہ
بہت پرائم لوکیشن پرلبِ مین شاہراہ
پر ہے،میری دعُا ہے،کہ یہ بہُت جلد
علم کا سب سے بڑا مرکز بنے،بس چاہنے والوں سے تعاون کی اپیل ہے،راشد رضا زیدی،میرے کراچی میں موجود عزیزی دوست رضی حیدر
کے چھوٹے بھائ،اقبال حیدر امّوں
کے بھتیجے،اور،اصغرحسنی کے بچپن کے ساتھی ہیں،سب سلامت رہیں،
دعُاگوُ،قیصرمسعُودجعفری، کینڈا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تصاویر کے کیپشن:
۱) موُلاناسیّدانیس رضا نقوی قبلہ،
۲) موُلانا نمازِ عیداُلاضحیٰ کا خُطبہ دیتے
ہوۓ
۳) گروُپ فوٹوُ ( سیدھی جانب سے)
سیّد راشد رضا زیدی،کامران حیدر،
جناب عباس زیدی (نائب صدر)، قبلہ مولانا انیس رضا نقوی،قیصرمسعُود جعفری،جناب مُشتاق زیدی (صدر)
اور میرا نواسہ سیّدعلی مُحمّد نقوی،۰۰۰

05/26/2026
03/13/2026

A big Thank you to babulim management for organizing a very memorable amaal e shab e qadr. Thanks a lot to Maulana Qibla Syed Arif Hussain Kazmi Saheb for all his efforts. My first shab e qadr in Canada and this was the best amaal e shab e qadr i have done in so many years all thanks to Maulana saheb and babulim team. Mola ap sab ko salamat rakhien. Allah miyah hum sab ki ibadat qabool farmain
***********************
Assalam o alaikum Members &Management Bab ul ilm
MashaAllah, one Momin, send this feedback

Address

900 Eglinton Avenue E
Toronto, ON

Telephone

+14168359250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when imam bargah Bab UL ilm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to imam bargah Bab UL ilm:

Share