Shia Muslim Community of Peterborough - Ontario & Surroundings

Shia Muslim Community of Peterborough  - Ontario & Surroundings Our page is dedicated to fostering sense of Unity, Spirituality and keep the community together.

05/13/2026
03/10/2026

اے علی تیری تنہائیاں

آج تک کوئی سمجھا کہاں اے علی تیری تنہائیاں
اک فقط ہیں تری رازداں اے علی تیری تنہائیاں

کس کو یارا کرے گفتگو گونجتی ہے یہاں صرف ھُو
بولتی ہیں خدا کی زباں اے علی تیری تنہائیاں

جگمگاتیں نہ توحید میں گر سماتیں نہ توحید میں
آخرش پھر سمٹتیں کہاں اے علی تیری تنہائیاں

ختم و آغاز کیسے کھلے رب کا انداز کیسے کھلے
کبریائی کا رازِ نہاں اے علی تیری تنہائیاں

ذاتِ شاہد میں مشہود میں ہاں وجود اور موجود میں
کم سے کم ہے جو فصلِ کماں اے علی تیری تنہائیاں

حسن سے دید کی عین تک جلوہِ قابَ قوسین تک
ہاں بس اک پردہِ درمیاں اے علی تیری تنہائیاں

ابتداء، انتہاء، کبریا، انبیاء، اوصیاء، اولیاء
سب ہیں چپ بولتی ہیں جہاں، اے علی تیری تنہائیاں

سرّ ِ رازِ الف لام میم، ایلیا و علی و علیم
غیب رس، غیب بیں، غیب داں، اے علی تیری تنہائیاں

کیسا کوئی سلام و کلام، جب نہیں ہے جوابِ سلام
اُف یہ توقیرِ علم الاماں، اے علی تیری تنہائیاں

ہچکیاں اور یہ گریہ ترا، یہ کنواں اور یہ گریہ ترا
اے علی تیری تنہائیاں، اے علی تیری تنہائیاں

رو رہی ہیں جو شام و سحر، فاطمہ تیری تنہائی پر
فاطمہ پر ہیں گریہ کناں، اے علی تیری تنہائیاں

سوچتا ہے یہ اکثر نوید، کھوجتا ہے یہ اکثر نؔوید
ختم ہوتی ہیں جاکر کہاں، اے علی تیری تنہائیاں

میر احمد نؔوید

*🚩🌷جشن ولادت باسعادت* *ابَا عَبدُاللّٰہ، شَافِعِ محشَر، سردارِ جوانان جنت، سَیّدِ الشُہَدَاء، اَسیرُ الْکُرُبات، قَتیلُ ...
01/23/2026

*🚩🌷جشن ولادت باسعادت*
*ابَا عَبدُاللّٰہ، شَافِعِ محشَر، سردارِ جوانان جنت، سَیّدِ الشُہَدَاء، اَسیرُ الْکُرُبات، قَتیلُ الْکَفَرَة، طَریحُ الْفَجَرَة، قَتیلُ‌اللہ، ثارُاللہ، حُجَّةُاللہ، بابُ‌اللہ، وِتْرُاللہ، اَلدّاعیُ اِلَی اللہ، نور، صِدّیق، مِصباحُ الْهُدیٰ،* *سَفینَةُالنَّجاة، خامسُ *اَصحابِ کَساء، غَریبُ الْغُرَباء، سِبطُ الرَّسول(ص)، وارِث وِتْرُ الْمَوْتور، خَامِسِ آلِ عِبَاء، حضرت امام* *حسین ابن علی علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو*

06/30/2025

ابھی بھی وقت ہے آجاؤ، حسین بلاتے ہیں
تمہیں خبر بھی ہے، تم حُر ہو، ابنِ زیاد نہیں

Address

Peterborough, ON
K9K2L2

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shia Muslim Community of Peterborough - Ontario & Surroundings posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Shia Muslim Community of Peterborough - Ontario & Surroundings:

Share