01/25/2024
غیر مسلم شعراء اور امام علی علیہ السلام
کر دو بیڑا پار علیؑ جی
بیڑی ہے منجدھار علیؑ جی!
نیّا کر دو پار علیؑ جی!
میں ہوں پاپی اور گنہگار
تم ہو بخشن ہار علیؑ جی!
مجھ پاپی کے گرو تمہی ہو
میری سنو پکار علیؑ جی!
تم بن کس نے اجگر مارا
تم حیدر کرار علیؑ جی!
نرگ سورگ ہیں ہاتھ تمہارے
دو جگ کے سردار علیؑ جی!
بھیا ہو تم پاک نبیؐ کے
اس کے راج کمار علیؑ جی!
نبیؐ نے تم کو بیٹی بخشی
ایشور کے تلوار علیؑ جی!
ہاتھ پکڑ لو مجھ پاپی کا
کر دو بیڑا پار علیؑ جی!
سردار سندر سنگھ پکھوال
#امامعلی