Calgary Mosque - Baitun Nur

Calgary Mosque - Baitun Nur Beautiful Mosque in Calgary. Open to all. Please visit us.

02/22/2026
02/18/2026

O ye who believe! fasting is prescribed for you, as it was prescribed for those before you, so that you may become righteous. (Holy Qur'an 2:184)

12/13/2025

True meanings of Finality and The Status Of Prophet Muhammad (peace be upon him)

12/11/2025

Response to Malik Ashraf and Soherwardi sahib's Last Video

12/11/2025

بسم اللہ الر حمٰن الرحیم

ہماری آخری ویڈیو کے جواب میں ملک اشرف صاحب نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اس کے جواب میں عرض ہے کہ ہم تو اس ڈائیلاگ کو آگے بڑھانے اور معاہدہ پر دستخط کیلئے بالکل تیار ہیں، تاہم ان کی جانب سے بعض ناجائز شرائط یا ترامیم کا اضافہ کرکے ہمیں اپنی آزاد ئ رائے کے حق سے روکا جارہا ہے جو کہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ۔ مثلا ہم سے مطالبہ ہےکہ ہم اپنے دلائل میں فلاں فلاں شخصیات کا کوئی ذکر نہیں کرسکتے اور ان کی حیات و وفات کو بطور دلیل کے ہرگز نہیں پیش کرسکتے۔
یاد رہے کہ یہ کینیڈا ہے پاکستان نہیں کہ جہاں آپ اپنی مرضی کے قوانین بنا کرہم پر مسلط کرتے چلے جائیں ۔لہذا ہم نے اپنے مؤقف کو کس انداز میں پیش کرنا ہے اور کیا کیا دلائل دینے ہیں اس کا فیصلہ کرنا ہمارا کام ہے ، آپ کا نہیں۔
جیسا کہ پہلے بھی ناظرین کو بتا یا جاچکا ہے کہ دونوں گروپس کا اس بات پر اتفاق تھا کہ یہ ڈائیلاگ ختم نبوت کے موضوع پر ہوگا اور دونوں گروپس کے نمائندگان اس موضوع پر قرآن حدیث اور صحابہ کرام رضوان علیھم اجمعین کے اقوال کی روشنی میں اپنے دلائل پیش کریں گے۔ لہذا اب ان کی طرف سے معاہدہ میں نئی شرائط کا اضافہ کرنا اپنے سابقہ قول سے واضح طور پر انحراف ہے۔
پھر اس ویڈیو میں ملک اشرف صاحب نے ڈائیلاگ کا موضوع ہی بدل دیا ہے۔ وہ پہلے تو اقرار کرتے ہیں کہ ہمارا اس بات پر اتفاق ہؤا تھا کہ موضوع صرف عقیدہ ختم نبوت ہوگا۔ پھر خود ہی اس پر اضافہ کردیتے ہیں کہ آپ صحابہ کے اقوال سے ثابت کرینگے کہ کس صحابی نے کہا کہ مرزا غلام احمد صاحب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چودہ سو سال کے بعد آئینگے۔
ناظرین حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام بانئ جماعت احمدیہ کی ذات اور آپکی دعاوی پر بھی ہم بالکل بحث کیلئے تیار ہیں، تاہم یہ علیحدہ موضوع ہے۔ جس موضوع پر ہمارا اتفاق رائے ہؤا تھا وہ عقید ختم نبوت تھا۔ اس لئے براہ کرم موضوع کو بدلنے کی کوشش نہ کریں۔
پھراس ویڈیو میں اور معاہدہ میں بھی ان کی طرف سے بار بار اس بات پر اصرار کیا جارہا ہےکہ آپ نے اپنی کوئی تشریح یا تاویل پیش نہیں کرنی بلکہ اس عقیدہ کے متعلق صحابہ کرام کی تشریح پیش کرنی ہے۔ بات یہ ہے کہ یہی تو ثابت کرنےکیلئے یہ تمام ڈائیلاگ ہورہا ہے کیونکہ ہمارا دعویٰ ہےکہ عقیدہ ختم نبوت کے متعلق ہماری تشریح بعینہ وہی ہے جوآنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپکے صحابہ کی تھی اور دوسری طرف آپ کا بھی دعویٰ یہی ہے۔ چنانچہ اس ڈائیلاگ کا مقصد یہی تھا کہ دونوں فریقین قرآن وحدیث اور اقوال صحابہ سے اپنے اپنے دعویٰ کا ثبوت دیں۔
چنانچہ یہ بالکل غیر منطقی بات ہے جس پر یہ تمام حضرات باربار اصرار کررہے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں وہ ہم سے یہ کہلوانا چاہ رہے ہیں کہ ہم ڈائیلاگ سے پہلے ہی اس بات کا اقرار کرلیں کہ ہمارے عقائد وہ نہیں جس پر صحابہ قائم تھے۔ یہ ہرگز ممکن نہیں۔ بلکہ ہمارا تو دعویٰ ہی یہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ما انا علیہ و اصحابی کی حقیقی مصداق ہماری جماعت ہی ہے۔
پھر ملک اشرف صاحب نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ختم نبوت کے بارہ میں جو ہمارا یعنی جماعت احمدیہ کا عقیدہ ہے وہ گزشتہ چودہ سو سال میں کبھی کسی نے پیش نہیں کیا۔آپ ہمیں بات کرنے کا موقع تو دیں ہم انشاءاللہ یہ بھی ثابت کردیں گے کہ امت کے اکابر علماء دین نے بھی ختم نبوت کی وہی تشریح پیش کی ہے جو آج جماعت احمدیہ پیش کرتی ہے۔
یہاں خاکسار دوبارہ اپنے تمام مسلمان بھائیوں کودوبارہ بتانا چاہتا ہےکہ جماعت احمدیہ کیلگری مؤرخہ ۱۳ دسمبر کو دن بارہ بجے عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں صرف اور صرف ہمارے ہادی کامل حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کا ذکر خیر ہوگا۔
یہاں امر بھی انتہائی افسوسناک ہے کہ بعض لوگ جو مسلمان کہلاتے ہیں وہ لوگوں کو ہمارے اس پروگرام میں شامل ہونے سے روک رہے ہیں۔ ہمارے نزدیک ہر ایسی مجلس جس میں آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ذات کا ذکرخیر ہو اور آپ پر درود وسلام بھیجا جائے اس سے زیادہ مبارک کوئی اور مجلس ہو ہی نہیں سکتی۔
لہذا ناظرین آپ بخوبی فیصلہ کرسکتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلام کا حقیقی عاشق صادق کون ہے۔آیا آپ کی سیرت و اقوال کا ذکر خیر کرنے والے اور آپ کا پیغام ساری دنیا میں پہنچانے والے یا ایسی مجالس سے روکنے والے جہاں آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کا تذکرہ ہو۔
والسلام

12/04/2025
12/03/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مکرم سہروردی صاحب کی طرف سے جو ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے اس کے جواب میں عرض ہے کہ دو مئی کے بعد ہمارے اور سہروردی صاحب کے درمیان مجوزہ ڈائیلاگ کو حتمی شکل دینےکیلئے جب جماعت احمدیہ کے نمائندہ سکالر اور سہروردی صاحب کے مابین Zoom پرمیٹنگ کی گئی تو دونوں فریقین کا اس امر پر باہمی اتفاق تھا کہ ہمارا یہ پبلک ڈائیلاگ ختم نبوت کے موضوع پر ہوگا اور دونوں فریق قرآن وحدیث اور صحابہ کرام کے اقوال جن کا مآخذ بھی احادیث ہی ہیں کی روشنی میں اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
اس کے بعد جو ایک تحریری معاہدہ بعض شرائط کے ساتھ انہیں بھجوایا گیا، یہ شرائط ہرگز کوئی پابندیوں کی صورت میں نہیں تھیں جن میں سہروردی صاحب کو کہا گیا ہو کہ آپ دوران گفتگو فلاں فلاں کتاب کا حوالہ دے سکتے ہیں اور فلاں کا نہیں۔ یا قرآن سے فلاں آیت پیش کرسکتے ہیں اور فلاں نہیں۔ بلکہ یہ شرائط ان نکا ت پر مشتمل ہیں جن پر اس سے قبل دونوں فریق اصولی طور پر متفق ہوگئے تھے۔ نیزان میں اس ڈائیلاگ سے متعلقہ انتظامی معاملات کے ڈھانچہ کو تحریری صورت میں پیش کیا گیا ہے مثلاؔ اس ڈائیلاگ کا دورانیہ کتنا ہوگا۔ کتنے کتنے منٹ اپنے مؤقف کا پیش کیا جائے گا اور کتنے منٹ سوال وجواب ہوگیں۔ پروگرام کے اخراجات کون اٹھائے گا وغیرہ وغیرہ۔
ہماری طرف سے بات چیت کے حوالہ سے ہرگز ہرگز کسی قسم کی کوئی قید یا پابندی عائد نہیں کی گئی سوائے اس کے کہ دونوں فریقین ایکدوسرے کی بزرگ شخصیا ت کیلئے کوئی ناشائستہ زبان استعمال نہیں کریں گے۔ اس لئے سہروردی صاحب سے درخواست ہےکہ وہ متفقہ شرائط اور یک طرفہ پابندیوں یا حدبندیوں کے درمیان فرق سمجھنے کی کوشش کریں۔
سہروردی صاحب باربار اس پروگرام کیلئے ڈائیلاگ کا لفظ استعمال کررہے ہیں۔ ہماری تمام سمجھ بوجھ رکھنے والے احباب سےعرض ہے کہ ہمیں بتائیں کہ کیا دنیا میں کبھی دو فریق کے مابین اس طریق پر ڈائیلاگ ہوئے ہیں کہ ایک فریق دوسرے فریق کے تیارکردہ سکرپٹ سے پڑھ کرسب کچھ سنائے۔ یہ بالکل ایسی بات ہے کہ انصاف کے موضوع پر مختلف مذاہب کے مابین انٹرفیتھ سیمینار کا اہتمام کیا جائے اور انتظامیہ اس میں شامل ہونے والے مسلمان سپیکر پر پابندی عائد کرے کہ آپ کو اس موضوع پر بات کرنے کی دعوت تو ہے مگر آپ نے ہر گز فلسطین کے مسلمانوں کا ذکر نہیں کرنا یا فلاں فلاں قرآن کی آیت یا حدیث کی کتاب کا حوالہ نہیں دینا وغیرہ۔ کیا سہروردی صاحب ایسی دعوت کو منظور کریں گے؟
لہذا ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی بات چیت میں انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ فریقین کو باہمی رواداری اور ایکدوسرے کی عزت نفس کے احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے کھل کر بات کرنے اور اپنے مؤقف کو پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ اگرآپ زمین کی بات کرتے ہیں اور وہ آسمان کی یا آپ رات کی اور وہ دن کی، تو اسے آزادئ رائے کے تحت یہ حق حاصل ہے۔ ہاں اگر اسکے مؤقف میں کوئی وزن نہیں اور وہ ایسی ہی بہکی بہکی باتیں کرتا ہے جیسا کہ آپ فرما رہے ہیں تو عقل و شعور رکھنے والے لوگ خودبخود اس کی بات کو رد کردیں گے۔
یہاں بھی آپ جذباتی ہو کر بات کو غلط سمت میں لے جاتے ہیں کہ پبلک کون ہوتی ہے کہ فیصلہ کرے کہ کون درست ہے اور کون غلط۔ بیشک ہم بھی اسی بات کے قائل ہیں کہ کسی کےدین ایمان کا فیصلہ ہرگز کوئی پبلک یا پبلک کے نمائیندے کسی ایوان میں بیٹھ کر نہیں کرسکتے۔ بلکہ اس کا فیصلہ اللہ کی کتاب اور اسکا رسول ہی کرسکتے ہیں۔ مگر آپ ہی دوسرے مواقع پر جماعت احمدیہ کے حوالہ سے ہمیشہ کہتے ہیں کہ چونکہ جمہور نے آپ کے غیر مسلم ہونےکا فیصلہ کردیا ہے لہذا اسے درست مان لو۔
بات یہ ہے کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر آپ اور آپ جیسے مولوی حضرات دوسروں کے ایمان کا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیتے۔ مگرجب آپ خود دعوت دے رہیں ہیں کہ ہمارے ساتھ پبلک کے سامنے ڈائیلاگ کرلو تو اس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ہر فریق اپنا مؤقف دلائل کی روشنی میں عوام کے سامنے رکھے اور جس کو جہاں بھی سچائی نظر آئے وہ اسے اختیار کرلے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں تو ہرگز اسکا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اختتام پر عوام کی رائے پوچھی جائے اور جس کے حق میں اکثریت ہو وہ سچا اور دوسرا جھوٹا سمجھا جائے۔ عوام کو آپ کے یا میرے ایمان کے فیصلہ کا ہرگز اختیار نہیں مگر وہ سچائی یا معقولیت دیکھ کر اپنے ایمان یا عقائد کے متعلق فیصلہ کرنے کا تو اختیار رکھتے ہیں یا نہیں؟ لہذا عوام کے فیصلہ سے مراد آپ کے یا میرے ایمان کے متعلق نہیں بلکہ اُن کے اپنے ایمان اور عقائد کو جانچنےکے متعلق ہے کہ آیا وہ قرآن و حدیث کی صحیح تشریح سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں۔
پھر ایک بات جو سہروردی صاحب بار بار دہرا رہے ہیں کہ ہم قرآن وحدیث کے متعلق ہرگز اپنی کوئی تشریح پیش نہیں کرسکتے بلکہ جس طرح آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے اسے سمجھا وہی پیش کریں گے۔ سہروردی صاحب کی خدمت میں نہایت ادب سے عرض ہےکہ کیا دنیا میں کوئی ایسا مسلمانوں کا گروہ یا فرقہ ہے جو یہ کہتا ہو کہ اسلام کے فلاں عقیدہ یا بات کونعوذباللہ نبی کریم یا صحابہ نے تو غلط طور پر سمجھا مگر ہمیں اس دور میں اس کا درست فہم دیا گیا ہے۔ درحقیقت مسلمانوں کے مابین جس قدر بھی اختلاف ہیں خواہ عقائد کے لحاظ سے یا مسائل کے لحاظ سے، ان میں ہر گروہ یا فرقہ اپنے اپنے مؤقف کی تائید میں قرآن و حدیث کو ہی پیش کرتا ہے۔ اور ہر کوئی یہی سمجھتا ہے کہ فلاں مسئلہ یا عقیدہ میں ہماری رائے دراصل آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی رائے کے عین مطابق ہے ۔یہاں تک کہ بعض دہشت گرد تنظیمیں بھی اپنے جارحانہ اقدامات کو قرآن و حدیث کے عین مطابق سمجھتی ہیں۔ اس لئے یہ کہنا کہ آپ ہرگزقرآن و حدیث کی اپنی تشریح پیش نہ کریں بلکہ وہی پیش کریں جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے کی تھی بالکل خلاف حقیقت ہے۔ کیونکہ نہ صرف ہماری، بلکہ ہر گروہ یا فرقہ کی بنیاد ہی اسی اصل پر ہےکہ دراصل وہی حقیقی اسلام کا علمبردار ہے اور اسکی وہی تشریح پیش کرتا ہے جیسا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے پیش کی۔ اگر تمام لوگ قرآن و حدیث سے ایک ہی نتیجہ اخذ کرتے تو مسلمانوں کے مابین اس قدر اختلاف ہی کیوں ہوتا۔ تاہم یہ باہمی اختلاف بھی ایک رحمت کا ذریعہ بن سکتا ہے اگر ہرفریق دوسرے پر اپنا مؤقف دھونس کے ساتھ ٹھوسنے کی بجائے تحمل اور برداشت کے ساتھ اس کی بات سننے کا حوصلہ پیدا کرے۔ اور دراصل اسی مقصد کیلئے ہم اس ڈائیلاگ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ ہرفریق کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع ملے۔ لہذا آپ سے آخری درخواست یہی ہےکہ قرآن و حدیث کے علاوہ ہم پر کسی اور قسم کی حدودو قیود لگائے بغیر اس تحریری معاہدہ پر دستخط کرکے اس نیکی کے کام کو آگے بڑھنے دیں۔ کیونکہ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ جاسکتا کہ حکومتوں یا اداروں وغیرہ کی طرف سے کسی خاص گروہ یا پارٹی پر آزادی رائے کے لحاظ سے پابندی تبھی لگائی جاتی جب سچائی کا سامنا کرنے کی جرات یا حوصلہ نہ ہو۔ اس لئے ہمیں امید ہےکہ آپ جرات و حوصلہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم پر بغیر کسی قسم کی پابندیاں عائد کئے ہمارے ساتھ ڈائیلاگ کیلئے رضامندی ظاہر کریں گے۔

Khatam-e-Nabuwwat Conference | Dec 13 2025
11/29/2025

Khatam-e-Nabuwwat Conference | Dec 13 2025

11/18/2025

Ahmadiyya Muslim Jama’at Calgary’s response to Islamic Supreme Council of Canada-Calgary, regarding upcoming dialogue on the topic of Status of Khataman Nabiyeen (خاتم النبيين)
احمدیہ مسلم جماعت کیلگری کی جانب سے اسلامک سپریم کونسل آف کینیڈا۔کیلگری کے ساتھ حضرت محمد صل اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کے درجہ خاتم النبيين کے اصل معنی کے موضوع پر ہونے والے مکالمہ کا جواب

🌟 Hey Calgary! 🌟📍 Baitun-Nur Mosque is opening its doors Saturday, Sept 6th, from 12 PM – 4 PM 🕌✨Come explore one of the...
08/19/2025

🌟 Hey Calgary! 🌟
📍 Baitun-Nur Mosque is opening its doors Saturday, Sept 6th, from 12 PM – 4 PM 🕌✨

Come explore one of the largest mosques in Canada! 🙌

✅ Guided Tours
✅ Open Q&A & Discussions
✅ Learn about Islam & clear misconceptions
✅ Light Refreshments 🍪☕

Bring your friends & family — everyone is welcome! ❤️

🌟 Hey Calgary! 🌟📍 Calgary Baitun-Nur Mosque is opening its doors this Saturday, Sept 6th, from 12 PM – 4 PM 🕌✨Come explo...
08/19/2025

🌟 Hey Calgary! 🌟

📍 Calgary Baitun-Nur Mosque is opening its doors this Saturday, Sept 6th, from 12 PM – 4 PM 🕌✨

Come explore one of the largest mosques in Canada! 🙌
✅ Guided Tours
✅ Open Q&A & Discussions
✅ Learn about Islam & clear misconceptions
✅ Light Refreshments 🍪☕

Bring your friends & family — everyone is welcome! ❤️

Address

4353 54 Avenue NE
Calgary, AB
T3J4L3

Opening Hours

Monday 10am - 10:30pm
Tuesday 10am - 10:30pm
Wednesday 10am - 10:30pm
Thursday 10am - 10:30pm
Friday 10am - 10:30pm
Saturday 10am - 10:30pm
Sunday 10am - 10:30pm

Telephone

+14035908008

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Calgary Mosque - Baitun Nur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Calgary Mosque - Baitun Nur:

Share

Category