Jamat Ahlesunnat Canada

Jamat Ahlesunnat Canada Jamaat Ahle Sunnat is a Muslim religious organization that represents the Barelvi movement.

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون❤️‍🩹🥲اعلان برائے نمازِ جنازہطالب دعا خادم تراب نعال السیال محمد عمران سیالوی        #جماعت اہل...
08/07/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون❤️‍🩹🥲
اعلان برائے نمازِ جنازہ

طالب دعا
خادم تراب نعال السیال
محمد عمران سیالوی



#جماعت اہلسنت پاکستان
#جامعہ

*روح فرسا خبر غم* استاذالاساتذہ،  لاکھوں علماء و مشائخ کے استاذ و شیخ طریقت،  حضور مصلح امت  سیدی سندی قبلہء عالم شیخ ال...
08/07/2026

*روح فرسا خبر غم*
استاذالاساتذہ، لاکھوں علماء و مشائخ کے استاذ و شیخ طریقت، حضور مصلح امت سیدی سندی قبلہء عالم شیخ الحدیث علامہ ابو الخیر پیر سید حسین الدین شاہ صاحب کاظمی، قادری، گولڑوی، سلطانپوری
قدس سرہ العزیز
انتقال فرما گئے ہیں

اللَّهُـمَّ اغْفِـرْ لَهُ ، وَارْحَمْـهُ ، وَعَافِهِ ، وَاعْفُ عَنْـهُ ، وَأَكْـرِمْ نُزُلَـهُ ، وَوَسِّـعْ مُدْخَـلَهُ ، وَاغْسِلْـهُ بِالْمَـاءِ وَالثَّـلْجِ وَالْبَـرَدِ ، وَنَقِّـهِ مِنَ الْخَطَـايَا كَمَا نَـقَّيْتَ الـثَّوْبَ الأَبْيَـضَ مِنَ الدَّنَـسِ،وَأَبْـدِلْهُ دَارًا خَـيْرًا مِنْ دَارِهِ ، وَأَهْلًا خَـيْرًا مِنْ أَهْلِـهِ ، وَزَوْجًا خَـيْرًا مِنْ زَوْجِهِ ، وَأَدْخِـلْهُ الْجَـنَّةَ ، وَأَعِـذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَـبْرِ وَعَذَابِ النَّـارِo

طالب دعا
خادم تراب نعال السیال
محمد عمران سیالوی



#تنظیم المدارس پاکستان
#جماعت اہلسنت پاکستان

08/06/2026

Copied!

پیر پٹھانؒ کی خانقاہ سے علماء کا روحانی تعلق
کیا واقعی برصغیر کے متعدد اکابر علماء نے خواجہ شاہ سلیمان تونسوی المعروف پیر پٹھانؒ کی خانقاہ سے روحانی فیض حاصل کیا؟ اس بیان میں تاریخی روایات اور معتبر حوالوں کی روشنی میں اس موضوع پر گفتگو کی گئی ہے۔
ویڈیو مکمل دیکھیے، اپنی رائے ضرور دیجیے، اور اگر معلومات مفید لگیں تو شیئر کرکے ثوابِ دارین حاصل کیجیے۔

طالب دعا
خادم تراب نعال السیال
محمد عمران سیالوی
اصلاحی خبرے



#خانقاہ








08/06/2026

Copied!

اپنی محبوب پٹھان کمیونٹی کے لئے جماعت اہلسنت کینیڈا کے پیج سے اسے شئیر کیا جا رہا ہے،،،

کیا بریلوی قبروں اور اولیاء کو سجدہ کرتے ہیں؟ حقیقت یا محض ایک بہتان؟
سوشل میڈیا پر اکثر یہ الزام دہرایا جاتا ہے کہ بریلوی قبروں اور اولیاء کو سجدہ کرتے ہیں۔ کیا یہ دعویٰ حقیقت پر مبنی ہے یا محض ایک بہتان؟
اس ویڈیو میں اس موضوع پر دلائل کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے۔ ویڈیو آخر تک ضرور دیکھیں، دلیل کو سمجھیں اور اپنی رائے علم کی بنیاد پر قائم کریں۔
ویڈیو پسند آئے تو لائک، شیئر اور کمنٹ ضرور کریں تاکہ صحیح معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
اصلاحی خبرے

طالب دعا
خادم تراب نعال السیال
محمد عمران سیالوی
ہیش ٹیگز:
#بریلوی #اسلام #پاکستان

از قلم محمد معظم الحق  سجادہ نشین معظم آباد شریف*حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ* (سن ولادت 1799ء  - سن...
08/06/2026

از قلم
محمد معظم الحق
سجادہ نشین معظم آباد شریف

*حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ*
(سن ولادت 1799ء - سن وصال 1883ء)
حضرت شاہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تشریف فرما ہیں۔ایک بڑی عمر کے بزرگ آپ کی ملاقات کے لیے آئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ان کی خوب تکریم کی اور ان کے ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو فرمائی۔عرفانی علوم دونوں شخصیات کے درمیان زیادہ زیر بحث رہے۔حاضرین حیران ہیں،خاموشی اور پورے انہماک سے دونوں شخصیات کی زیارت بھی کر رہے ہیں اور ان کی گفتگو سے مستفید بھی ہو رہے ہیں۔کچھ وقت کے بعد معزز مہمان نے اجازت طلب کی۔حضرت شاہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حاضرینِ مجلس کی طرف متوجہ ہو کے فرمایا: *"جس دوست نے حضرت خضر علیہ السلام کی ملاقات اور زیارت کرنی ہو، وہ جا رہے ہیں۔"* (حضرت خضر علیہ السلام اولیاء اللہ کی مجالس میں مختلف حکمتوں کے پیش نظر تشریف لاتے ہیں۔
بعض اوقات حضرت خضر علیہ السلام امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جلیل القدر اولیاء کرام سے حصولِ فیض کے لیے تشریف لاتے ہیں۔کبھی آپ کسی ولی اللہ کی مزید تربیت اور عطائے فیض کے لیے آتے ہیں اور کبھی کبھی اولیاء اللہ کے متوسلین میں سے کسی کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ تشریف لاتے ہیں۔)
حضرت تونسوی کی مجلس میں جتنے لوگ موجود تھے دوڑ پڑے اور جناب خضر علیہ السلام کی ملاقات و زیارت کا شرف حاصل کرنے لگے۔حضرت خواجہ محمد شمس الدین سیالوی رحمہ اللہ محفل میں حاضر تھے۔یہ بشارت سننے کے باوجود بھی اپنی جگہ تشریف فرما رہے۔حضرت شاہ سلیمان تونسوی رحمہ اللہ کی نظر جب آپ پہ پڑی تو فرمایا: *"آپ،جنابِ خضر علیہ السلام کی ملاقات کے لیے کیوں نہیں گئے؟"*
حضرت خواجہ شمس العارفین رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے عرض کی: *"جس شخصیت کی زیارت و ملاقات کے لیے حضرت خضر آئے ہوں انہیں چھوڑ کر مجھے کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔"*
_وہ بخشتے تھے مجھ کو دو عالم کی نعمتیں_
_میرے غرورِ عشق نے انکار کر دیا_
حضرت شاہ سلیمان تونسوی رحمہ اللہ محبت،عقیدت اور غیرتِ عشق کی اس جولانی کو دیکھ کر بے انتہا خوش ہوئے اور اسی کیف و سرور میں آپ نے اپنا مبارک سر سجدے میں رکھ دیا اور بارگاہ ایزدی میں گویا ہوئے۔
*رانجھڑیا میرے سیالاں نوں رنگ لائیں*
رانجھڑیا پنجابی زبان میں رانجھے سے اسمِ تصغیر ہے۔اسمِ تصغیر محبت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ حضرت شاہ سلیمان نے ربِ ذوالجلال کی محبت میں فنا ہو کر یہ لفظ استعمال فرمایا۔
اگلے جملے میں حضرت شمس العارفین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے لیے دین و دنیا کی تمام نعمتیں مانگ لیں۔اس طلب میں جہاں حصولِ نعمت کا اظہار ہوا وہاں *'میرے سیالاں'* کے لفظ سے یہ واضح کر دیا کہ آپ صرف میرے مرید نہیں مراد بھی ہیں۔
اسی درد و سوز سے بھری دعا کا یہ عظیم ثمر ہے کہ 200 سال سے حضرت خواجہ شمس العارفین سیالوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا فیض پورے جوبن پر ہے۔چھوٹے بڑے،اپنے پرائے سب کے سب آپ کے روحانی فیض سے شاد کام ہو رہے ہیں۔
آپ کا 148واں عرس مبارک 6,7,8 اگست 22,23,24 صفر المظفر کو حضرت ضیاء چشت قبلہ عالم خواجہ محمد ضیاءِ الحق سیالوی کی صدارت و سرپرستی میں جملہ آدابِ شریعت و طریقت کے ساتھ خانقاہِِ مقدسہ سیال شریف میں انعقاد پذیر ہے۔

طالب دعا
خادم تراب نعال السیال
محمد عمران سیالوی
#پیرسیال
#سیالوی
#چشتی
#صوفیاء
#تصوف
#قادری
#نقشبندی
#سہروردی

وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًاطالب دعا خادم تراب نعال السیال محمد عمران سیالوی
08/01/2026

وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا

طالب دعا
خادم تراب نعال السیال
محمد عمران سیالوی

❤️❤️جمعہ مبارک❤️❤️اَے خُسرَوِ خُوباں! شانِ مَنقُربان نِگاہَت ، جَانِ مَناَنوارِ جَمالَت ، رِزقِ نَظَردیدارِ رُخت ، ایمان...
07/31/2026

❤️❤️جمعہ مبارک❤️❤️

اَے خُسرَوِ خُوباں! شانِ مَن
قُربان نِگاہَت ، جَانِ مَن

اَنوارِ جَمالَت ، رِزقِ نَظَر
دیدارِ رُخت ، ایمانِ مَن

شَہکارِ خُدا ، مُختارِ عطا
اے تاجورِ ذی شانِ مَن

بَرجلوہِ تو کونین فِدَا
اَے جانِ مَن ، وَ جانانِ مَن

اَے ناقہ سَوارِ رَاہِ قُبَا
یَک روز بِیَا مِہمَانِ مَن

اَے رَاحَتِ قَلبِ نَصِیرِؔ حَزِیں
مَن بَندَہ ، وَ تُو سُلطَانِ مَن

07/30/2026

We are deeply saddened by the tragic passing of Parker Wells. Our hearts go out to his family, friends, and all who knew and loved him during this incredibly difficult time.
No words can truly ease the pain of such a profound loss, but we hope they find strength in the love and support of those around them, comfort in cherished memories, and peace in the days ahead.
Our thoughts and prayers are with Parker's family. May they be granted courage, healing, and the strength to endure this heartbreaking loss.

Jamaàt Ahlesunnat Canada.

Muhammad Imran Sialvy.











اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!♥️Our Beloved Personalities♥️Legends are rarely found together in a single frame.Hazrat ...
07/30/2026

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

♥️Our Beloved Personalities♥️

Legends are rarely found together in a single frame.

Hazrat Allama Mulana Peer M***i Dr.Tahir Aziz Barvi ( Norway)

Hazrat Peer M***i Dr.Muhammad Ramzan Sialvy. PhD.
Ex- Khateeb " DATA DARBAR LAHORE"

Alama M***i Dr. Umair Aslam Naqshbandi. PhD. ARY QTV.

Alama M***i Dr. Nadeem Rabbani. PhD
Rohi Channel.
Ex- Chairman Fatwa Council Canada.

Jamaat Ahle Sunnat Canada proudly acknowledges and appreciates the remarkable contributions of these respected personalities who have dedicated their lives to the service of Islam, the propagation of sacred knowledge, and the betterment of the community.
Their sincerity, brotherhood, wisdom, and unwavering commitment are a source of inspiration for many. May Allah Almighty accept their noble efforts, grant them strength and steadfastness, and allow their services to continue benefiting the Ummah for generations to come.
With sincere prayers and respect.

Jamaat Ahle Sunnat Canada.

طالب دعا
خادم تراب نعال السیال
محمد عمران سیالوی







اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! برادر سہیل بلخی کی وال سے یہ معلوماتی پوسٹ کاپی کرکے کچھ اضافے کے ساتھ "جماعت اہلسنت کی...
07/30/2026

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! برادر سہیل بلخی کی وال سے یہ معلوماتی پوسٹ کاپی کرکے کچھ اضافے کے ساتھ "جماعت اہلسنت کینیڈا" کے آفیشل پیج پر مقامی مسلم کمیونٹی کے لئے شئیر کی جارہی ہے ،،،

"سہیل بھائی! کینیڈا یا امریکہ میں اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو پھر کیا ہوتا ہے؟ پاکستان کی طرح محلے والے جمع ہو جاتے ہیں؟ مسجد والے آ جاتے ہیں؟ یا سارا کام حکومت کرتی ہے؟"

میں نے کہا، "آج آپ کو انسان کے آخری سفر کی کہانی سناتا ہوں..."

اگر کسی شخص کا انتقال گھر میں ہو جائے تو سب سے پہلے 911 پر کال کی جاتی ہے۔ پیرامیڈکس آتے ہیں، معائنہ کرتے ہیں، اور متعلقہ ڈاکٹر یا مجاز اتھارٹی موت کی تصدیق کرتی ہے۔ اگر انتقال اسپتال میں ہوا ہو تو یہ مرحلہ وہیں مکمل ہو جاتا ہے۔

اس کے بعد میت کو فوراً قبرستان نہیں لے جایا جاتا، بلکہ خاندان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کس Funeral Home کی خدمات لینا چاہتے ہیں۔ یہی ادارہ قانونی کارروائی، کاغذات، میت کی منتقلی اور آخری رسومات کے انتظامات سنبھالتا ہے۔

اگر مرحوم مسلمان ہو تو زیادہ تر خاندان اپنی قریبی مسجد یا اسلامی سینٹر سے رابطہ کرتے ہیں۔

یہاں ایک بات بہت کم لوگ جانتے ہیں...

کینیڈا اور امریکہ کی بڑی مساجد صرف نماز پڑھانے کی جگہ نہیں ہوتیں، بلکہ وہاں تجہیز و تکفین کی باقاعدہ کمیٹیاں موجود ہوتی ہیں۔ کئی مساجد کے پاس مستقل عملہ، رضاکار، خصوصی گاڑیاں اور Funeral Coordinators ہوتے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی مسجد کا نمائندہ خاندان سے رابطہ کرتا ہے، رہنمائی دیتا ہے، اور پھر تقریباً پورے عمل میں ان کے ساتھ رہتا ہے۔

غسل، کفن، نمازِ جنازہ، قبرستان میں جگہ، قانونی دستاویزات... سب کچھ ایک منظم طریقے سے انجام دیا جاتا ہے۔ آج کل بہت سی بڑی مساجد میں غسل اور تجہیز و تکفین کے لیے خصوصی کمرے بھی موجود ہیں، جبکہ مسلمانوں کے اپنے قبرستان بھی ہیں جہاں اسلامی طریقے سے تدفین کی جاتی ہے۔

اگر کسی خاندان کے پاس مالی وسائل نہ ہوں تو کئی اسلامی مراکز زکوٰۃ، صدقات اور خیراتی فنڈ کے ذریعے مدد کرتے ہیں تاکہ کسی مسلمان کی تدفین صرف پیسوں کی وجہ سے نہ رکے۔

غیر مسلم کمیونٹیز کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔ عیسائی عموماً تدفین کرتے ہیں، جبکہ ہندو مذہب میں عام طور پر میت کو جلایا جاتا ہے اور بعد میں راکھ اہلِ خانہ کے حوالے کی جاتی ہے، جسے وہ اپنی مذہبی روایات کے مطابق دریا، سمندر یا کسی اور مناسب جگہ پر بہا دیتے ہیں۔

یہاں ایک اور دلچسپ بات بھی ہے...

بہت سے لوگ اپنی زندگی میں ہی فنرل انشورنس یا پری پیڈ تدفین پلان خرید لیتے ہیں، کیونکہ یہاں تدفین پر کئی ہزاروں ڈالر خرچ ہو سکتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے جانے کے بعد یہ مالی بوجھ کسی اور پر نہ آئے اور اسکا انتظام وہ اپنی زندگی میں خود کریں۔

اگر خاندان چاہے کہ میت کو پاکستان، بھارت یا کسی دوسرے ملک بھیجا جائے تو یہ بھی ممکن ہے، لیکن اس کے لیے خصوصی قانونی کارروائی، سفری دستاویزات اور فضائی کارگو کا انتظام کرنا پڑتا ہے، جس پر کافی اخراجات آتے ہیں۔ بعض اوقات اگر مناسب انشورنس موجود ہو تو یہ اخراجات بھی وہی برداشت کر لیتی ہے۔

یہ سب دیکھ کر مجھے ہمیشہ ایک بات محسوس ہوتی ہے...

ہم زندگی بھر گھر بناتے ہیں، گاڑیاں خریدتے ہیں، کاروبار بڑھاتے ہیں اور ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں...

مگر ایک سفر ایسا بھی ہے جس پر ہم سب نے جانا ہے، اور وہ شاید ہماری زندگی کا واحد سفر ہے جس کی تاریخ تو طے ہے، مگر وقت کسی کو معلوم نہیں۔

کینیڈا اور امریکہ نے مجھے ایک خوبصورت بات سکھائی ہے کہ فلاحی معاشرہ صرف زندوں کا خیال نہیں رکھتا، بلکہ مرنے والوں کے احترام کا بھی پورا انتظام کرتا ہے۔

ہزاروں میل دور رہتے ہوئے بھی ہماری مساجد صرف عبادت گاہیں نہیں رہیں، بلکہ ایک خاندان بن چکی ہیں۔ جب کوئی مسلمان اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو کئی ایسے لوگ اس کے آخری سفر میں اس کے ساتھ ہوتے ہیں جن سے شاید اس کی زندگی میں کبھی ملاقات بھی نہ ہوئی ہو۔

مسلم کمیونٹی آف کیلگری (MCC) کیلگری کے مغرب میں واقع 67 ایکڑ سے زائد خوبصورت، سرسبز اور قدرتی ڈھلوانوں پر مشتمل واحد مسلم قبرستان کی مالک ہے اور اسی کی دیکھ بھال و انتظام بھی کرتی ہے۔ اس وقت قبرستان کی صرف 5 ایکڑ سے کچھ زائد زمین استعمال میں آئی ہے، جبکہ مستقبل کی ضروریات کے لیے 60 ایکڑ سے زیادہ زمین محفوظ اور دستیاب ہے۔
یہ اس کا بامحاورہ اردو ترجمہ ہے:

نمازِ جنازہ اور تدفین کی خدمات اب درج ذیل دو مقامات پر فراہم کی جاتی ہیں:

اکرم جمعہ اسلامک سینٹر
2612، 37 ایونیو NE، کیلگری

ساؤتھ ویسٹ مسجد (SW Masjid)
5615، 14 ایونیو SW، کیلگری

یہ اس کا رواں، باوقار اور بامحاورہ اردو ترجمہ ہے:

تدفین کی خدمات

مسلم کمیونٹی آف کیلگری (MCC) نمازِ جنازہ اور تدفین کے تمام انتظامات میں آپ کی مکمل رہنمائی اور معاونت فراہم کرتی ہے، تاکہ اس غم اور آزمائش کی گھڑی میں آپ کے لیے یہ مرحلہ حتیٰ الامکان آسان بنایا جا سکے۔

تدفین کے انتظامات کو بروقت اور منظم انداز میں مکمل کرنے کے لیے ڈاکٹر کی رپورٹ یا متعلقہ سرکاری ادارے کی جانب سے جاری کردہ مجاز رپورٹ فراہم کرنا ضروری ہے۔ بعض صورتوں میں متعلقہ حکام کی ہدایت پر تدفین سے قبل پوسٹ مارٹم (Postmortem Autopsy) بھی کیا جا سکتا ہے۔

اسلامی طریقے کے مطابق نمازِ جنازہ اور تدفین کے فوری انتظامات کے لیے درج ذیل افراد سے رابطہ کریں:

MCC دفتر: (403) 219-0991

برادر نجاح حاجی: (403) 615-9994

برادر زہیر عثمان: (403) 651-7243

Address:
Muslim Cemetery of Calgary

260040 Mountain Ridge Pl, Cochrane, AB T4C 1W5

Muhammad Imran Sialvy.


#کینیڈا





Address

Calgary, AB

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat Ahlesunnat Canada posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jamat Ahlesunnat Canada:

Shortcuts

Share