Hussaini Path

Hussaini Path Spreading the message of Karbala,, Azadari Around the World

11/08/2025
15/02/2025
05/02/2025
امام موسی کاظم صلواتہ اللہ علیہ ابن مولا امام جعفر صادق صلواتہ اللہ علیہ کی زندگی کے بارے میں مختصر معلومات  ولادت اور ن...
26/01/2025

امام موسی کاظم صلواتہ اللہ علیہ ابن مولا امام جعفر صادق صلواتہ اللہ علیہ کی زندگی کے بارے میں مختصر معلومات

ولادت اور نسب
امام موسی کاظم علیہ السلام 7 صفر 128 ہجری کو مدینہ منورہ کے قریب "ابواء نامی مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ کے والد امام جعفر صادق علیہ السلام اور والده حمیده خاتون تھیں جو اپنی دیانت تقویٰ اور علم کے لیے مشہور تھیں۔ امام صادق علیہ السلام نے آپ کی والدہ کو حمیده مصفاه (پاکیزہ) کہا ہے۔

امامت کا آغاز
امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے بعد 148 ہجری میں امام موسی کاظم علیہ السلام نے امامت کی ذمہ داری سنبھالی۔ اس وقت سیاسی ماحول انتہائی کشیده تھا۔ عباسی خلفاء اماموں کو مسلسل زیر نگرانی رکھتے اور ان کے پیروکاروں کو ستاتے تھے۔

حوالہ
شيخ مفيد الارشاد"، جلد 2، صفحہ 231

علمی مقام
امام موسی کاظم علیہ السلام کا علمی مقام نهایت بلند تھا۔ آپ نے اپنے والد کی علمی میراث کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے آگے بڑھایا۔ آپ کے شاگردوں میں ہشام بن حكم على بن يقطين، اور فضل بن شاذان جیسے نامور افراد شامل ہیں، جو اسلامی علوم کی مختلف شاخوں میں ما ہر تھے۔

حوالہ
شيخ عباس قمی، منتهی الامال"، جلد 2، صفحہ 482


سیاسی حالات اور قید و بند
امام موسی کاظم علیہ السلام کو عباسی خلیفہ بارون الرشید کے دور میں سخت مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ کو بارہا گرفتار کیا گیا اور قید میں رکھا گیا۔ آخر کار آپ کو بغداد کے قید خانے میں زہر دے کر شہید کر دیا گیا۔
حوالہ
شیخ کلینی "الكافي"، جلد 1، صفحہ 489۔

عبادت اور تقوی
امام موسی کاظم علیہ السلام کو کثرت عبادت کے باعث عبد صالح " کہا جاتا تھا۔ آپ کا زیادہ وقت نماز دعا اور قرآن کی تلاوت میں گزرتا تھا۔ آپ راتوں کو مدینہ کے فقراء کے گھروں میں راشن اور ضروریات پہنچایا کرتے تھے۔
حوالہ
شيخ صدوق، عيون اخبار الرضا"، جلد 2، صفحہ 124

"القب كاظم
آپ کو کاظم کا لقب غصے کو ضبط کرنے اور معاف کر دینے کی عادت کی وجہ سے دیا گیا۔ ایک مشہور واقعہ میں آپ نے ایک شخص کو معاف کر دیا جس نے آپ کو سر عام برا بھلا کہا تھا، اور اس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئی

حوالہ
علامہ مجلسی، بحار الانوار، جلد 48، صفحہ 101


اولاد
امام موسی کاظم علیہ السلام کی اولاد میں 37 افراد شامل ہیں، جن میں امام على رضا علیہ السلام، فاطمہ معصومہ قم، اور دیگر جلیل القدر شخصيات شامل ہیں۔
حوالہ
شيخ مفيد الارشاد"، جلد 2، صفحہ 244

شہادت
امام موسی کاظم علیہ السلام کو 25 رجب 183 ہجری کو بغداد کے قید خانے میں سندی بن شاہک کے ذریعے زہر دیا گیا۔ آپ کا مزار کاظمین، عراق میں واقع ہے، جو زائرین کا مرکز ہے۔
حوالہ
شیخ کلینی، الكافي"، جلد 1، صفحہ 497

تعلیمات کا خلاصہ
صبر اور استقامت امام نے صبر کو عملی زندگی میں نافذ کیا اور اپنے پیروکاروں کو ہر مشکل میں خدا پر بھروسہ کرنے کی تلقین کی۔ علم کی اہمیت آپ نے اپنے دور میں تعلیم اور علم کی حفاظت پر زور دیا۔ عبادت کی اہمیت آپ نے عبادت اور قربت الہی کو سب سے زیادہ ترجیح دی

اخلاق
امام موسی کاظم علیہ السلام کے اخلاق اور کردار کو دوست و دشمن سب نے سراہا۔ یہ مختصر تفصیلات امام موسی کاظم علیہ السلام کی زندگی کا ایک خاکہ پیش کرتی ہیں۔

19/06/2024

سلسلہ منزل بہ منزل کربلا قسط-2

* شہادت کیلئے امام حسین صلواتہ اللہ علیہ کی آمادگی اور جناب محمد حنفیہ ع کے نام خط میں مقصد خروج کی وضاحت *

الطبري فی ذخایر العقبي 143
بحارالانوار 329/4
بحارالانوار 3/331 و 364
عوالم الامام الحسین 180

15/06/2024

مکہ سے قافلہ مولا حسین ع کی روانگی۔۔

سلسلہ منزل بہ منزل کربلا قسط 1

1۔ تاریخ طبری 3/280
2۔ مثیرالاحزان-27
3۔ فتوح 5/42
4۔ شیخ المرحوم باقر شریف القرشی ( حياة الامام الحسین)
5۔ نفس المھموم شیخ عباس القمی

21/03/2024

السلام علیک یا بقية اللہ ۔۔۔
السلام علیک یا صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشريف

#کربلامعلی


#مولاعباس
#مولاحسین
゚viralシ2024

#مولاعلی

#نجف

20/03/2024

مولا علی علیہ السلام 🙏❤️
علامہ آصف رضا علوی۔۔۔

#کربلامعلی
#نجف
#مولاعلی
#مولاحسین
#مولاعباس

20/03/2024

مودت اہلبیت علیھم السلام ۔۔۔❤️⚘️🙏
مولانا عارف حسین کاظمی۔۔





゚viralシ2024

Address

Sydney, NSW

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hussaini Path posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share