14/08/2024
کچے گھروں سے پکے مکانوں میں آگئے۔۔
کچی گلیوں سے پختہ گلیاں
ٹوٹی پھوٹی سائیکل سے موٹر سائیکل اور لگژری گاڑیوں پہ آگئے۔۔
ٹوٹی پھوٹی رابطہ سڑکوں سے موٹرویز پہ آگئے
بین الاقوامی سفر کے لئے ہر بڑے شہر میں ائیرپورٹ بن گئے
گلی محلہ کے ڈسپنسر سے MBBS ڈاکٹرز کی سہولت میسر ہوگئی
تعلیم کے ادارے میسر آئے
خط اور ڈاکیہ سے انٹرنیٹ پہ منتقل ہوگئے
اور اس کے علاوہ بے شمار سہولیات دینے والے پاکستان کے متعلق ہم کہتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیں دیا کیا ہے😥
اپنے ماضی پہ نظر ڈالو اور آج اپنی حالت دیکھو اور اللہ کا شُکر ادا کرو کہ اس نے ہمیں پاکستان دیا ۔۔۔۔
یومِ آزادی مبارک پاکستان زندہ آباد