Our Tenets

Our Tenets Tenets
رائے۔ عقیدہ۔ مسئلہ۔ قول۔ اصول
Noun
عقیدہ راسخ ۔ کوئی خیال ۔ اصول ۔ قول ۔ مسئلہ ۔
(1)

ایک سوال آیا؟ "براہِ کرم میری رہنمائی کریں، میں کافی عرصے سے روحانی بیماری میں مبتلا ہوں اور مسلسل علاج کروا رہی ہوں لیک...
04/06/2026

ایک سوال آیا؟
"براہِ کرم میری رہنمائی کریں، میں کافی عرصے سے روحانی بیماری میں مبتلا ہوں اور مسلسل علاج کروا رہی ہوں لیکن ابھی تک مکمل شفا نہیں ملی۔ یومِ عرفہ کے دن میں پورا دن 'أستغفر الله وأتوب إليه' پڑھتی رہی، میری نیت شفا کی تھی۔ مغرب کے وقت اچانک میرے ہاتھ کی جلد میں شدید جلن محسوس ہوئی، جیسے ہاتھ جل گیا ہو۔ جب میں نے دیکھا تو وہاں سفید چھلکے بنے ہوئے تھے۔ میں نے وہ اتارے تو جلد پر عجیب قسم کی لکھائی یا طلسم نظر آیا، جیسے کسی نے باہر سے میرے ہاتھ پر کچھ لکھ دیا ہو۔ کیا اس کی کوئی وضاحت ہو سکتی ہے؟"
جواب پر غور کریں اور وہم و گمان سے نِکل آئیں 🟢👇

بعض اوقات جب کوئی مریض مسلسل روحانی علاج، ذکرِ الٰہی، استغفار اور خاص طور پر یومِ عرفہ جیسے بابرکت دنوں میں اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے تو جسم پر غیر معمولی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
کبھی خراشیں، کبھی نیل، کبھی جلنے کے نشان، اور بعض اوقات حروف، اعداد یا عجیب اشکال بھی نمودار ہوتی ہیں۔ شرعی روحانی معالجین کے تجربات کے مطابق یہ علامات اس بات کی طرف اشارہ سمجھی جاتی ہیں کہ جسم میں موجود عارض یا خادمِ سحر شدید کمزوری محسوس کر رہا ہے۔ وہ خوفزدہ ہے۔ دوران علاج ایسی علامات آنے پر علاج ترک کرنا حماقت ہے۔ تسلسل برقرار رکھتے ہوئے علاج پر محنت کرتے رہیں ورنہ
یہ خوف پیدا کر کے مریض کو علاج سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔
دی گئی علامات خصوصاً اس طرف اشارہ کرتی ہیں کہ یہ معاملہ "سحرِ سفلی مقابر" جیسی خبیث نوعیت کے جادو سے متعلق ہے، کیونکہ اس قسم کے جادو میں جسم پر نشانات، جلنے کی کیفیت، خوفناک خواب، اور قبرستان یا مردہ اشیاء سے متعلق اثرات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔

سحرِ سفلی مقابر کیا ہے؟🚫🚨👇

سحرِ سفلی مقابر اُن خطرناک اور ناپاک عملیات میں شمار ہوتا ہے جن میں قبروں، قبرستانوں، مردہ اشیاء، نجاست اور شیاطین کی مدد سے جادو کیا جاتا ہے۔
اس قسم کے جادو میں جادوگر کفریہ کلمات، طلاسم، نامعلوم حروف، اعداد اور ناپاک چیزوں کو استعمال کر کے شیاطین کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ متاثرہ شخص کی زندگی میں تباہی، بیماری، خوف اور بندش پیدا کریں۔
ایسے جادو کا مقصد عموماً
- شدید روحانی و جسمانی تکلیف پیدا کرنا
- شادی یا رشتوں میں نفرت ڈالنا
- عبادت سے دور کرنا
- ذہنی اضطراب اور خوف پیدا کرنا
- ڈپریشن، وہم اور وسوسے بڑھانا
- رزق اور سکون میں بندش پیدا کرنا
ہوتا ہے۔
بعض سفلی عملیات میں قبرستان کی مٹی، ہڈیاں، خون، بال، ناخن، ذاتی اشیاء یا گندے تعویذات استعمال کیے جاتے ہیں، اسی لیے اس قسم کا جادو بعض اوقات بہت شدید تیزرفتار اور دیرپا محسوس ہوتا ہے۔
سحرِ سفلی مقابر کی علامات
اس قسم کے جادو میں مریض مختلف جسمانی اور روحانی علامات محسوس کرتا ہے، مثلاً
- جسم میں اچانک آگ یا شدید جلن محسوس ہونا
- جلد پر حروف، اعداد یا عجیب نشانات ظاہر ہونا جیسے کہ نیچے تصاویر دی گئی ہے
- جسم پر نیل، خراشیں یا کٹ کے نشان بننا
- قبرستان، مردے یا اندھیری جگہوں کے خواب آنا
- مغرب یا رات کے وقت شدید گھبراہٹ
- عبادت میں بے چینی یا سستی
- تنہائی پسند ہو جانا
- سر میں دباؤ یا شدید بھاری پن
- پیٹ، کمر یا رحم میں درد
- گھر میں عجیب سایوں یا آوازوں کا احساس
- شوہر اور بیوی کے درمیان شدید نفرت یا جھگڑے
- اچانک غصہ، چیخنا یا رونا
- جسم میں سوئیاں چبھنے یا چیونٹیاں چلنے جیسا احساس
- قرآن سننے یا رقیہ کے وقت بے چینی

بعض مریضوں کے جسم پر علاج کے دوران خراشیں یا عجیب علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ روحانی معالجین اسے عارض کی کمزوری اور مزاحمت کی علامت قرار دیتے ہیں، کیونکہ جب قرآن، استغفار اور ذکر کے اثر سے شیطانی اثرات ٹوٹنے لگتے ہیں تو وہ خوف اور تکلیف کے ذریعے مریض کو پریشان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
علاجِ سحرِ سفلی مقابر
اس قسم کے جادو کا علاج صرف شرعی اور مسنون طریقوں سے کرنا چاہیے۔
1. سورۃ البقرہ کی پابندی
گھر میں روزانہ سورۃ البقرہ کی تلاوت یا آڈیو چلانا مفید سمجھا جاتا ہے، کیونکہ حدیث کے مطابق شیطان اُس گھر سے بھاگتا ہے جہاں سورۃ البقرہ پڑھی جائے۔
2. آیاتِ ابطال سحر کی تلاوت
روزانہ درج ذیل آیات پڑھنا
- سورۃ الأعراف کی آیاتِ سحر
- سورۃ یونس کی آیاتِ سحر
- سورۃ طٰہٰ کی آیاتِ سحر
3. صبح و شام کے اذکار
خصوصاً
- آیت الکرسی
- سورۃ الفلق
- سورۃ الناس
- "أعوذ بكلمات الله التامات..."
- "بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء..."
4. کثرتِ استغفار
"أستغفر الله وأتوب إليه" کی کثرت روحانی اثرات کو کمزور کرنے میں مددگار سمجھی جاتی ہے۔
یومِ عرفہ میں استغفار اور توبہ کا خاص اثر ہوتا ہے، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کا عظیم دن ہے۔
5. رقیہ شدہ پانی اور زیتون کا تیل
قرآن پڑھ کر پانی اور زیتون کے تیل پر دم کر کے استعمال کرنا فائدہ مند ہوتا ہے۔ ماتھے سینے اور کندھوں پر مساج کریں سونے، سے پہلے
6. نماز اور تقویٰ کی پابندی
- پانچ وقت نماز
- قرآن کی تلاوت
- صدقہ
- گناہوں سے توبہ
- حلال رزق
یہ تمام اعمال روحانی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہر جسمانی نشان یا جلدی کیفیت کو فوراً جادو قرار دینا درست نہیں۔ بعض اوقات الرجی، جلدی بیماری یا نفسیاتی دباؤ بھی ایسی علامات پیدا کر سکتا ہے، اس لیے اگر جسم پر جلن، زخم یا نشان مسلسل بڑھ رہے ہوں تو کسی مستند ڈاکٹر سے طبی معائنہ ضرور کروائیں۔

اسی طرح غیر شرعی عاملوں، نجومیوں، کاہنوں اور سفلی عملیات کرنے والوں سے مکمل اجتناب ضروری ہے۔
شفا صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، اور حقیقی حفاظت قرآن، دعا، اذکار اور توکل علی اللہ میں ہے۔
اللہ تعالیٰ ہر مریض کو کامل شفا عطا فرمائے، ہر قسم کے سحر، حسد، آسیب اور شیطانی اثرات سے محفوظ رکھے، اور دلوں کو سکون و اطمینان نصیب فرمائے۔ آمین۔

03/06/2026

علم مال سے بہتر ہے، علم تمہاری حفاظت کرتا ہے جبکہ مال کی حفاظت تمہیں کرنی پڑتی ہے۔
علی کرم اللہ وجہہ الکریم

💫 اہم باتیں: ✔️ حلال روزی ہو✔️ دل میں یقین ہو کہ اللہ قبول فرمائے گا✔️ گناہوں سے توبہ کریں✔️ درود شریف شروع اور آخر میں ...
10/04/2026

💫 اہم باتیں:
✔️ حلال روزی ہو
✔️ دل میں یقین ہو کہ اللہ قبول فرمائے گا
✔️ گناہوں سے توبہ کریں
✔️ درود شریف شروع اور آخر میں ضرور پڑھیں
📌 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"مجھ سے دعا کرو، میں قبول کروں گا"
🤍 اللہ ہم سب کی جائز حاجات پوری فرمائے۔ آمین۔

Address

Gujranwala Pakistan
Ras Al-Khaimah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Our Tenets posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share