Noor E Madina نورِ مدینہ

Noor E Madina نورِ مدینہ نبی ﷺکے عشق میں ہم طالب دیدار رہتے ہیں
صبا لے چل جہاں پہ سید ابرارﷺ رہتے ہیں__

*`❝『﷽』❞`**اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡ...
30/12/2025

*`❝『﷽』❞`*
*اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا...!!*

بیشک اللّٰه اور اس کـے فرشتـے نبـی کریمﷺ پر درود بھیجتـے ہیـں ۔ اے ایمان والو ! تم بھـی ان (نبیﷺ) پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو...!!

> *•|[سورۃ الاحزاب: ۵٦]|•*

‏جن کی خُوشبُو سے مدینے کی گلیاں بسِیں اُن ﷺ کے وجُودِ معطر پہ لاکھوں سلام ❤️❤صلّی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم❤
01/08/2025

‏جن کی خُوشبُو سے مدینے کی گلیاں بسِیں
اُن ﷺ کے وجُودِ معطر پہ لاکھوں سلام ❤️
❤صلّی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم❤

جمعہ مبارکتمام مسلمانوں پر لازم ہے۔ کہ وہ اس ہستی پر درود بھیجیں۔ جو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔درود بھیج...
01/08/2025

جمعہ مبارک

تمام مسلمانوں پر لازم ہے۔ کہ وہ اس ہستی پر درود بھیجیں۔ جو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔درود بھیجیے، کیونکہ یہی وہ عطا ہے جو مقبول دعا بن کر لوٹتی ہے۔ درود بھیجیے، کیونکہ یہ محبت کی زبان، نجات کی راہ اور قلب کی روشنی ہے۔
اللهم صلى على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم

Mahe Raza mubarak ho💞ماہ رضا بہت بہت مبارک ہو💞ملک سخن کی شاہی تم کو رضا ؔ مسلمجس سمت آ گئے ہو سکے بٹھا دیئے ہیںNoor E Ma...
27/07/2025

Mahe Raza mubarak ho
💞ماہ رضا بہت بہت مبارک ہو💞

ملک سخن کی شاہی تم کو رضا ؔ مسلم
جس سمت آ گئے ہو سکے بٹھا دیئے ہیں

Noor E Madina نورِ مدینہ

جھکی ہوئی یہ جبیں ھے ، حضورﷺ دیکھیں نا  🙏🏻ہمارا قلبِ حزیں ھے ، حضور ﷺ دیکھیں نا کسی کا کوئی تو ہوتا ھے اتنے لوگوں میںہما...
24/07/2025

جھکی ہوئی یہ جبیں ھے ، حضورﷺ دیکھیں نا 🙏🏻
ہمارا قلبِ حزیں ھے ، حضور ﷺ دیکھیں نا
کسی کا کوئی تو ہوتا ھے اتنے لوگوں میں
ہمارا کوئی نہیں ھے، حضور ﷺ دیکھیں نا 🙏🏻
ہمیں نکالا گیا پہلے آسمانوں سے
اور اب تو تنگ زمیں ھے، حضور ﷺ دیکھیں نا
دِل حزیں کا فقط آپ کے سوا،
کوئی علاج نہیں ھے، حضور ﷺ دیکھیں نا 🙏🏻
ہماری آنکھ میں خوشیوں کا رقص ہوتا تھا
اب ان میں درد مکیں ھے، حضور ﷺ دیکھیں نا
حضور ﷺ کوئی نہیں آپ کے سوا میرا
حضور ﷺ کوئی نہیں ھے، حضور ﷺ دیکھیں نا 🙏🏻

♥️صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ♥️

اپنے دامانِ شفاعت میں چھپائے رکھنامیرے  سرکار ﷺ میری بات بنائے رکھنامیں نے مانا کہ نکما ہوں مگر آپ کا ہوں مجھ نکمّے کو ب...
24/07/2025

اپنے دامانِ شفاعت میں چھپائے رکھنا
میرے سرکار ﷺ میری بات بنائے رکھنا

میں نے مانا کہ نکما ہوں مگر آپ کا ہوں
مجھ نکمّے کو بھی سرکار ﷺ نبھائے رکھنا

کسی منصب کا طلبگار ہوں نہ دنیا کا
خاک ہوں میں مجھے قدموں سے لگائے رکھنا

آپ کی یاد سے آباد ہوا دل میرا
بندہ پَرور میری ہستی کو بسائے رکھنا

آپ یاد آئیں تو پھر یاد نہ آئے کوئی
غیر کی یاد میرے دل سے بھلائے رکھنا

اُن کے ہو جاؤ تو ہر چیز اُنہیں سے مانگو
اپنے دامن میں نہ احسان پرائے رکھنا

جب سوا نیزے پہ خورشیدِ قیامت ہوگا
اپنی زلفوں کے گنہگار پہ سائے رکھنا

شاید اس راہ سے خالد میرے آقا ﷺ گزریں
پنی پلکوں کو سر راہ بچھائے رکھنا

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

قسمت مِری چمکائیے چمکائیے آقامجھ کو بھی درِ پاک پہ بُلوائیے آقاسینے میں ہو کعبہ تو بسے دل میں مدینہآنکھوں میں مری آپ سما...
24/07/2025

قسمت مِری چمکائیے چمکائیے آقا
مجھ کو بھی درِ پاک پہ بُلوائیے آقا

سینے میں ہو کعبہ تو بسے دل میں مدینہ
آنکھوں میں مری آپ سما جائیے آقا

بے تاب ہوں بے چَین ہوں دیدار کی خاطر
لِلّٰہ مِرے خواب میں آجائیے آقا

ہر سَمت سے آفات و بَلِیّات نے گھیرا
مجبور کی اِمداد کو اب آئیے آقا

سکرات کا عالَم ہے شَہا! دم ہے لبوں پر
تشریف سِرہانے مِرے اب لائیے آقا

وَحشت ہے اندھیرا ہے مری قَبْر کے اندر
آکر ذرا روشن اِسے فرمائیے آقا

مُجرِم کو لئے جاتے ہیں اب سُوئے جہنَّم
لِلّٰہِ! شَفاعت مِری فرمائیے آقا

عطّارؔ پہ یا شاہِ مدینہ ہو عِنایت
وِیرانۂ دل آ کے بسا جائیے آقا

ہر شے میں ہے نور رُخِ تابان محمد ﷺہر پھول میں خوشبوئے گلستان محمد ﷺاللہ نے محبوب ﷺ کو بے مثل بنایاممکن ہی نہیں ہو کوئی ہ...
24/07/2025

ہر شے میں ہے نور رُخِ تابان محمد ﷺ
ہر پھول میں خوشبوئے گلستان محمد ﷺ

اللہ نے محبوب ﷺ کو بے مثل بنایا
ممکن ہی نہیں ہو کوئی ہم شان محمد ﷺ

مخلوق کو معلوم ہو کیا ان کی حقیقت
رب عزوجل جانتا ہے شان محمد ﷺ

آ سکتا ہے کب ہم سے گنواروں کو ادب وہ
جیسا کہ ادب کرتے تھے یاران محمد ﷺ

سینہ ہے وہی جس میں نبی کی ہو محبت
ہے آنکھ وہی جو کہ ہے جویانِ محمد ﷺ

وہ دل ہی نہیں جو نہ جھکے سوئے مدینہ
وہ سر ہی نہیں جو نہ ہو قربان محمد ﷺ

اعدا کی شقاوت کہ ہوئے آپ کے منکر
اور سنگ و شجر تابع فرمان محمد ﷺ

محبوبِ خدا حاکم مخلوقِ الٰہی
مخلوقِ خدا تابع فرمانِ محمد ﷺ

تفسیر نے لَولاَکَ لَما کی یہ پکارا
وہ کون ہے جس پر نہیں احسانِ محمد ﷺ

رہتا ہے فلک جس کے طوافوں میں شب و روز
واللہ وہ ہے گنبد ایوانِ محمد ﷺ

عشاق سمجھتے ہیں اُسے گلشن جنت
کہتے ہیں جسے لوگ بیابانِ محمد ﷺ

چلتا ہے جو زائر تو یہ کہتے ہیں فرشتے
دیکھو وہ چلا آتا ہے مہمان محمد ﷺ

شیروں پہ شرف رکھتے ہیں دربار کے کتے
شاہوں سے بھی بڑھ کر ہیں گدایان محمد ﷺ

لاشہ مرا طیبہ کے بِیاباں میں پڑا ہو
اور روح بنے بلبل بستان محمد ﷺ

کیا پوچھتے ہو مجھ سے نکیرین لحد میں
لو دیکھ لو تم چیر کے ارمانِ محمد ﷺ

ٹکراؤں گا سر تختۂ مرقد سے لحد میں
یاد آئے گا جس وقت بیابانِ محمد ﷺ

کیوں ان کے غلاموں کو ہو ڈر حشر و لحد کا
ہاتھوں میں ہیں تھامے ہوئے دامانِ محمد ﷺ

قیدی کو چھڑا دیتا ہے اک ان کا اشارہ
مجرم کو چھپا لیتے ہیں دامانِ محمد ﷺ

یارب یہ تمنا ہے کہ تا حشر کہیں پر
چھوٹے نہ میرے ہاتھ سے دامانِ محمد ﷺ

پہلے ہی خدا حکم قیامت میں یہ دے گا
جنت میں چلے جائیں گدایا محمد ﷺ

ہم جائینگے فردوس میں رضواں سے یہ کہہ کر
روکو نہ ہمیں ہم ہیں غلامانِ محمد ﷺ

توصیف و ثنا لکھے جمیلؔ رضوی کیا
جب صانع مطلق ہے ثنا خوانِ محمد ﷺ

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُتَرْجَمَۂ۔ پاس آئی قیامت اور  شَق ہوگیا چاند۔اشارے سے چاند چیر دیا چھپے ہو...
24/07/2025

اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ

تَرْجَمَۂ۔ پاس آئی قیامت اور شَق ہوگیا چاند۔

اشارے سے چاند چیر دیا
چھپے ہوئے خور کو پھیر لیا
گئے ہوئے دن کو عصر کیا
یہ تاب و تواں تمہارے لئے

چاند جھک جاتا جدھر
انگلی اٹھاتے مہد میں
کیا ہی چلتا تھا اشاروں پر
کھلونا نور کا

(کلام حضرت امام احمد رضا)

میرا دل اور میری جان مدینے والے ﷺتجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والےسب کے مطلوب کا محبوب ہے مطلوب ہے تواللہ اللہ رے تیری ش...
24/07/2025

میرا دل اور میری جان مدینے والے ﷺ
تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے

سب کے مطلوب کا محبوب ہے مطلوب ہے تو
اللہ اللہ رے تیری شان مدینے والے ﷺ

تیرا در چھوڑ کے جاؤں تو کہاں جاؤں
میرے آقا میرے سلطان مدینے والے

بھر دے میرے داتا میری جھولی بھر دے
اب نہ رکھ بے سروسامان مدینے والے

لکھ دے لکھ دے میری قسمت میں مدینہ لکھ دے
ہے تیری ملک قلمدان مدینے والے ﷺ

پھر تمنا ء زیارت نے کیا دل بے چین ❤️
پھر مدینے کا ہے ارمان مدینے والے ﷺ

سبز گنبد کی فضاؤں میں بلا لو آقا
تیرا غافل ہے پریشان مدینے والے ﷺ

کام آتی ہے تیری ذات ہر اک دکھیا کے
میری مشکل بھی ہو آسان مدینے والے

سگ مدینہ مجھے سب کہہ کہ پکاریں بیدم
یہی رکھیں میری پہچان مدینے والے ﷺ

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحاک یاحبیب اللہ

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی سب سے بالا و وَالا ہمَارا نبیاپنے مولیٰ کا پیارا ہمَارا نبی دونوں عالَم کا دُولہا ہمَارا...
24/07/2025

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی
سب سے بالا و وَالا ہمَارا نبی

اپنے مولیٰ کا پیارا ہمَارا نبی
دونوں عالَم کا دُولہا ہمَارا نبی

بزمِ آخر کا شمع فَروزاں ہوا
نُورِ اوّل کا جلوہ ہمَارا نبی

جس کو شایاں ہے عرشِ خدا پر جلوس
ہے وہ سلطانِ والا ہمَارا نبی

بُجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کر آیا ہمَارا نبی

جس کے تلووں کا دھووَن ہے آبِ حیات
ہے وہ جانِ مسیحا ہمَارا نبی

عرش و کرسی کی تھیں آئینہ بندیاں
سُوئے حق جب سدھارا ہمَارا نبی

خلق سے اَولیا اَولیا سے رُسل
اور رَسولوں سے اَعلیٰ ہمَارا نبی

حسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم
وہ مَلیحِ دِل آرا ہمَارا نبی

ذِکر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہو
نمکین حسن والا ہمَارا نبی

جس کی دو بُوند ہیں کوثر و سلسبیل
ہے وہ رحمت کا دریا ہمَارا نبی

جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی
ان کا اُن کا تمہارا ہمَارا نبی

قرنوں بدلی رَسولوں کی ہوتی رہی
چاند بدلی کا نکلا ہمَارا نبی

کون دیتا ہے دینے کو منھ چاہیے
دینے والا ہے سچا ہمَارا نبی

کیا خبر کتنے تارے کِھلے چھپ گئے
پر نہ ڈُوبے نہ ڈُوبا ہمارا نبی

مُلکِ کونین میں اَنبیا تاجدار
تاجداروں کا آقا ہمَارا نبی

لامکاں تک اُجالا ہے جس کا وہ ہے
ہر مکاں کا اُجالا ہمَارا نبی

سارے اچھّوں میں اچھّا سَمَجھیے جسے
ہے اُس اچھّے سے اچھّا ہمَارا نبی

سارے اُونچوں میں اُونچا سمجھیے جسے
ہے اُس اُونچے سے اُونچا ہمَارا نبی

انبیا سے کروں عرض کیوں مالکو!
کیا نبی ہے تمہارا ہمَارا نبی

جس نے ٹکڑے کیے ہیں قمر کے وہ ہے
نُورِ وَحدت کا ٹکڑا ہمَارا نبی

سب چمک والے اُجلوں میں چمکا کیے
اندھے شیشوں میں چمکا ہمَارا نبی

جس نے مُردہ دِلوں کو دی عمر اَبد
ہے وہ جانِ مسیحا ہمَارا نبی

غمزدوں کو رضاؔ مژدہ دیجے کہ ہے
بیکسوں کا سہَارا ہمَارا نبی

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم

اعلٰی حضرت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللّٰہ علیہ💚

اللہ اللہ شہ کونین جلالت تیری  ﷺفرش کیا عرش پہ جاری ہے حکومت تیری جھولیاں کھولے بے سمجھے نہیں دوڑ آئے ہمیں معلوم ہے دولت...
24/07/2025

اللہ اللہ شہ کونین جلالت تیری ﷺ
فرش کیا عرش پہ جاری ہے حکومت تیری

جھولیاں کھولے بے سمجھے نہیں دوڑ آئے
ہمیں معلوم ہے دولت تری عادت تری

تو ہی ہے مُلک خدا مِلک خدا کا مالک
راج تیرا ہے زمانے میں حکومت تیری

تیرے انداز یہ کہتے ہیں کہ خالق کو ترے
سب حسینوں میں پسند آئی ہے صورت تیری

اس نے حق دیکھ لیا جس نے ادھر دیکھ لیا
کہہ رہی ہے یہ چمکتی ہوئی طلعت تیری

بزم محشر کا نہ کیوں جائے بلاوا سب کو
کہ زمانے کو دکھانی ہے وجاہت تیری

عالم روح پہ ہے عالم اجسام کو ناز
چوکھٹے میں ہے عناصر کے جو صروت تیری

جن کے سر میں ہے ہوا دشت نبی کی رضواں
ان کے قدموں سے لگی پھرتی ہے جنت تیری

تو وہ محبوب ہے اے راحت جاں دل کیسے
ہیزمِ خشک کو تڑپا گئی فرقت تیری

مہ و خورشید سے دن رات ضیا پاتے ہیں
مہ وخورشید کو چمکاتی ہے طلعت تیری

گھڑیاں بندھ گئی پر ہاتھ ترا بند نہیں
بھر گئے دل نہ بھری دینے سے نیت تیری

موت آ جائے مگر دل کو نہ آئے آرام
دم نکل جائے مگر نہ نکلے الفت تیری

دیکھنے والے کہا کرتے ہیں اللہ اللہ
یاد آتا ہے خدا دیکھ کے صورت تیری

مجمع ء حشر میں گھبرائی ہوئی پھرتی ہے
ڈھونڈنے نکلی ہے مجرم کو شفاعت تیری

نہ ابھی عرصہء محشر نہ حساب امت
آج ہی سے ہے کمر بستہ حمایت تیری

تو کچھ ایسا ہے کہ محشر کی مصیبت والے
درد دکھ بھول گئے دیکھ کے صورت تیری

ٹوپیاں تھام کہ گر عرش بریں کو دیکھیں
اونچے اونچوں کو نظر آئے نہ رفعت تیری

حسن ہے وہ جس کا نمک خوار وہ عالم تیرا
جس کو اللہ کرے پیار وہ صورت تیری

دونوں عالم کے سب ارمان نکالے تو نے
نکلی اس شان کرم پر بھی نہ حسرت تیری

چین پائیں گے تڑپتے ہوئے دل محشر میں
غم کسے یاد رہے دیکھ کے صورت تیری

ہم نے مانا کہ گناہوں کی نہیں حد لیکن
تو ہے ان کا تو حسن تیری ہے جنت تیری

الصلوة والسلام علیک یا رسول اللہ
وعلی الک واصحابک یا حبیب اللہ

Address

Madinat Dubai Al Melaheya
QATAR

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor E Madina نورِ مدینہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share