11/09/2026
میرے اللہ میرا دِل کرتا ہے کہ۔۔۔
جب میں آپ کے پاس آنے لگُوں تو میرے لیے آسمان کے دروازے کھولے جائیں۔ مُجھے فرشتے خوش ہو کر بتائیں کہ تُمہارا رب تُم سے راضی ہے۔ فرشتے مُجھے آگے بڑھ کر سلام کہیں اور بتائیں کہ تُمہارا رب تُم سے ملنے کا مُنتظر ہے۔ اللہ تعالیٰ مُجھ سے ایسا کوئی کام نہ ہو، جس سے میری ساری نیکیاں قیامت کے دن راکھ بنا کر اُڑا دی جائیں۔
اللہ تعالیٰ اگر مُجھ سے غلطی سے ایسے کام ہو جائیں تو میری غلطی مُجھے دِکھا دیں۔ مُجھے توبہ کی توفیق عطاء فرما کر دُنیا میں ہی معاف کر دیں۔
(آمین ثم آمین یا رب العالمین)