30/08/2026
💚 " کائنات کی واحد ذات محمد و آل محمد ﷺ ، جسے اللہ تعالی نے بے مثل و بے نظیر بنایا " ♥️👇
۔۔۔۔۔
🔹رسول اللہ ﷺ کا جسمِ اطہر سراپا نور تھا ، اس لیے دھوپ ، چاندنی یا چراغ کی روشنی میں آپ کا سایہ زمین پر نہیں پڑتا تھا ۔
🔹آپ ﷺ جس راستے سے گزر جاتے ، وہاں ایسی پاکیزہ خوشبو بس جاتی کہ بعد میں گزرنے والا جان لیتا کہ یہاں سے نبی پاک گزرے ہیں ۔
اندھیری رات میں اگر کوئی باریک چیز جیسے سوئی گم ہو جاتی تو آپ
ﷺ کے چہرہ انور کے نور کی روشنی سے وہ فوراً مل جاتی تھی ۔
🔹آپ ﷺ جب صحابہ کے ساتھ چلتے تو صحابہ پوری کوشش کے باوجود پیچھے رہ جاتے ، اور زمین آپ کے لیے سمیٹ دی جاتی تھی ۔
🔹آپ ﷺ جب چند لوگوں یا جماعت میں کھڑے ہوتے ، تو آپ کا قد مبارک معجزاتی طور پر سب سے بلند اور نمایاں نظر آتا تھا ۔
🔹اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو یہ معجزہ عطا کیا تھا کہ آپ جس طرح سامنے دیکھتے تھے ، اسی طرح اپنے پیچھے کی چیزوں کو بھی واضح دیکھ لیتے تھے ۔
🔹آپ ﷺ کا پسینہ مبارک کستوری اور عنبر سے زیادہ خوشبودار تھا ، جسے عطر کے طور پر شیشیوں میں جمع کیا جاتا تھا ۔
🔹آپ ﷺ کی آنکھیں مبارک سو جاتی تھیں ، لیکن آپ کا دلِ اطہر ہمیشہ بیدار، ہوشیار اور یادِ خدا میں مشغول رہتا تھا ۔
🔹آپ ﷺ اپنا دستِ مبارک جس مریض یا زخمی پر رکھ دیتے یا لعابِ دہن لگا دیتے ، وہ بیماری یا زخم فوراً ختم ہو جاتا تھا ۔
🔹اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو ہر نجاست اور تمام گندگیوں سے پاک رکھا تھا ۔ اسلئے آپؐ کے جسمِ اطہر کو کبھی کوئی مکھی ، مچھر یا کیڑا ، آپ کے لباس یا بدن پر نہیں بیٹھتا تھا ۔
🔹آپ ﷺ جس بچے کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھ دیتے ، وہ بچہ اپنے سر سے آنے والی خاص خوشبو کی وجہ سے دوسرے بچوں میں دور سے پہچانا جاتا تھا ۔
🔹آپؐ سے پہلے بھی کوئی آپؐ جیسا نہیں دیکھا گیا ، اور نہ آپؐ کے بعد کوئی آپؐ جیسا دیکھا جائے گا ۔ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ☝️🌹
۔۔۔۔۔۔
📚 ۔ ( الخصائص الکبریٰ، ج 1، ص 116 | بحار الانوار، ج 16، ص 172۔صحیح مسلم، ج 4، ص 1814 | الکافی، ج 1، ص 446۔ القول البدیع، ج 1، ص 135 | مناقب آل ابی طالب, ج 1، ص 124۔ سنن الترمذي، ج 5، ص 591 | بصائر الدرجات، ج 1، ص 411۔ الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ، ج 1، ص 132 | بحار الانوار، ج 16، ص 187۔ صحیح ، البخاري، ج 1، ص 145 | الکافی، ج 1، ص 388۔ صحیح مسلم، ج 4، ص 1815 | بحار الانوار، ج 16، ص 248۔ صحیح البخاري، ج 2، ص 48 | الکافی، ج 1، ص 391۔ صحیح البخاري، ج 5، ص 75 | الخرائج والجرائح، ج 1، ص 42۔ الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ، ج 1، ص 138 | الخصال، ج 1، ص 275۔ صحیح مسلم، ج 4، ص 1812 | الکافی، ج 2، ص 102 )
۔۔۔۔۔
مزید ایسی تاریخی پوسٹ کے لیے پیج وزٹ کریں اور فالو کریں۔"
👉" Like , Share , Comments ، Follow👇 https://facebook.com/shiaormohibbaneahlalbaitsa
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔