نماز کی فکر کریں تبلیغی جماعت

نماز کی فکر کریں  تبلیغی جماعت اللہ سے ہوتا ہے اللہ کے غیر سے نہیں۔
(1247)

اجتماع رائیونڈ 2026
08/12/2026

اجتماع رائیونڈ 2026

08/07/2026

پاکستان کے معروف نام شاہد آفریدی کی رائے ونڈ مرکز میں جاوید افریدی ہائیر کے مالک کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت
مولانا عباد اللہ صاحب مقیم رائیونڈ مرکز سے ملاقات

07/29/2026

آپﷺ کو کسی کے متعلق بری بات معلوم ہوتی تو یوں نہیں فرماتے کہ فلاں شخص کو کیا ہوا ہے؟
ایسا ایسا کرتا ہے، بلکہ یوں فرماتے کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے؟وہ ایسا ایسا کرتے ہیں۔
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

بھائی عبدالحمید صاحب کراچی والے انہوں نے ساری زندگی رائیونڈ میں وقف کر دی جوانی میں رائیونڈ آۓ تھے اب سفید ریش ہیں انکی ...
07/26/2026

بھائی عبدالحمید صاحب کراچی والے انہوں نے ساری زندگی رائیونڈ میں وقف کر دی جوانی میں رائیونڈ آۓ تھے اب سفید ریش ہیں انکی ڈیوٹی رائیونڈ مرکز کے ممبر اور اجتماع اور جوڑ کے دنوں میں اجتماع گاہ کے ممبر سے اعلانات اور صف بندی کروانے کی ہے انکے یہ الفاظ دل چھو لینے والے ہوتے ہیں صفیں سیدھی ہوں گی دل سیدھے ہوں گے ھر اگلی صف کا ثواب پچھلی صف سے زیادہ ھے اللہ ﷻ وہ قدم بہت محبوب ھیں جو صفوں کو پورا کرنے کےلئے اٹھتے ھیں اللہ انکی قربانی قبول فرماۓ اور انکی عمر میں برکت عطاء فرماۓ آمین
🥀♥️🥀
صفیں درست فرمائیں

share karen
07/20/2026

share karen

*جس کا سہارا اللہ ہو، اسے دنیا کی کوئی طاقت بے سہارا نہیں کر سکتی۔*اللہ پر کامل بھروسا رکھیں، کیونکہ وہی بہترین کارساز ا...
07/10/2026

*جس کا سہارا اللہ ہو، اسے دنیا کی کوئی طاقت بے سہارا نہیں کر سکتی۔*

اللہ پر کامل بھروسا رکھیں، کیونکہ وہی بہترین کارساز اور کافی ہے۔ 🤍

` #توکل`

07/10/2026

اللہ کی محبت سمندر کی گہرائیوں سے بھی زیادہ گہری ہے اور اس کا رحم آسمانوں کی وسعتوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ وہ ہر لمحہ، ہر قدم پر تمہارے ساتھ ہے، تمہیں بس اپنے دل میں یقین کا چراغ روشن رکھنا ہے۔ جب تم اللہ پر بھروسہ رکھو گے، تو اس کی محبت اور رحمت تمہیں ایسے ڈھانپ لے گی جیسے بادل زمین کو اپنی چھاؤں میں لے لیتے ہیں، اور تمہارے ہر دکھ کو ایسے مٹا دیا جائے گا جیسے سورج اندھیروں کو ختم کر دیتا ہے۔ ❤️ 💯

07/05/2026

اسلام کی ابتدائی تاریخ میں رسول اللہ ﷺ اور آپ کے جان نثار صحابۂ کرامؓ کے درمیان محبت و عقیدت کے بے شمار ایمان افروز واقعات محفوظ ہیں۔ انہی عظیم صحابہ میں حضرت ثوبانؓ بھی شامل تھے، جو رسول اللہ ﷺ سے بے حد محبت کرتے تھے اور اکثر آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر رہتے تھے۔

روایت ہے کہ ایک مرتبہ جب وہ کچھ عرصہ رسول اللہ ﷺ سے دور رہے تو واپس آئے تو ان کا چہرہ زرد، جسم کمزور اور حالت نہایت پریشان تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے شفقت سے ان سے دریافت فرمایا کہ تمہاری یہ حالت کیوں ہے؟ حضرت ثوبانؓ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ انہوں نے عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ! مجھے کوئی جسمانی بیماری نہیں، بلکہ مجھے یہ فکر کھائے جا رہی ہے کہ دنیا میں تو آپ ﷺ کی زیارت نصیب ہے، لیکن آخرت میں اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے جنت عطا بھی فرما دی، تو آپ ﷺ تو انبیائے کرامؑ کے اعلیٰ ترین درجات میں ہوں گے، اور میں آپ ﷺ سے دور رہ جاؤں گا۔ میں آپ ﷺ کی جدائی برداشت نہیں کر سکتا۔

حضرت ثوبانؓ کی اس بے مثال محبت پر اللہ تعالیٰ نے تسلی کے طور پر یہ عظیم آیت نازل فرمائی:

﴿وَمَن يُطِعِ اللّٰهَ وَالرَّسُولَ فَأُولٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُولٰئِكَ رَفِيقًا﴾

ترجمہ: "اور جو اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا، وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے، یعنی انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین، اور یہ کتنے ہی بہترین ساتھی ہیں۔"

یہ واقعہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی سچی محبت ایمان کا اہم حصہ ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے فرمانبردار بندوں کو قیامت کے دن نیک لوگوں کی رفاقت سے نوازے گا۔ یہی امید ہر مومن کے دل کو سکون بخشتی ہے کہ اطاعتِ الٰہی اور محبتِ رسول ﷺ انسان کو آخرت میں بھی اپنے محبوبوں کی رفاقت عطا کر سکتی ہے۔

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ تبلیغی جماعت  ہالا کے امیر، ماسٹر...
06/24/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ تبلیغی جماعت ہالا کے امیر، ماسٹر طلعت صاحب انتقال فرما گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور ساتھیوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔۔

06/23/2026

😭افسوسناک خبر!😭
انتہائی افسوس کیساتھ یہ اطلاع دی جاتی ھے کہ دیوبند کے مشھور و معروف خانوادہ میاں صاحب سے تعلق رکھنے والے اور دارالعلوم دیوبند کے رکنِ شوری حضرت مولانا ڈاکٹر سید انظر حسین میاں دیوبندی رحمۃ اللہ علیہ کا ابھی کچھ دیر پہلے حرکتِ قلب بند ھونے کے باعث انتقال ھوگیا ھے ۔ اِنَّا للہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ ان کے انتقال کی خبر سے علمی ، ادبی ، سماجی اور ملی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ھے ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائے ٬ درجات بلند فرمائے ٬ جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ٬ سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے ٬ پسماندگان ومتعلقین ومتوسلین کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین یاربّ العالمین
شریکِ غم

Address

Miami, FL

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نماز کی فکر کریں تبلیغی جماعت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to نماز کی فکر کریں تبلیغی جماعت:

Shortcuts

Featured

Share