Ittehad E Ummat Organization

Website

Ittehad E Ummat Organization ہمارا مشن اتحادِ اُمت، ہماری وحدت کی بنیاد
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ" ﷺ
Unity of Ummah

Ittehad E Ummat Organization is a non-profit Islamic and welfare organization dedicated to promoting authentic Islamic education based on the Qur’an and Sunnah, fostering unity among the Muslim Ummah, and serving humanity through welfare initiatives.

1501 — المولد النبوي الشريف ﷺ ❤وہ ساعتِ سعید جس نے عالمِ انسانیت کو رحمت، ہدایت اور نورِ نبوت سے منور فرمایا؛ وہ مبارک ہ...
22/08/2026

1501 — المولد النبوي الشريف ﷺ ❤
وہ ساعتِ سعید جس نے عالمِ انسانیت کو رحمت، ہدایت اور نورِ نبوت سے منور فرمایا؛ وہ مبارک ہستی جنہیں اللہ رب العزت نے رحمۃٌ للعالمین بنا کر مبعوث فرمایا۔ ﷺ
محمد ﷺ سے محبت صرف جذبات کا نام نہیں، یہ زندگی کا راستہ ہے۔
سچی محبت یہ ہے کہ دل میں آپ ﷺ کی عظمت ہو، زبان پر درود و سلام ہو، کردار میں آپ ﷺ کی سنت ہو، معاملات میں آپ ﷺ کی امانت و دیانت ہو، اور زندگی میں آپ ﷺ کی تعلیمات کی پیروی ہو۔
آئیے اس موقع پر صرف خوشی کا اظہار ہی نہ کریں، بلکہ اپنے دل سے عہد کریں کہ ہم نماز کی پابندی، سچائی، امانت، حسنِ اخلاق، صلہ رحمی، حقوق العباد اور سنتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔
کیونکہ حقیقی جشنِ محبت یہ ہے کہ ہماری زندگی محبوبِ خدا ﷺ کی سیرت کا آئینہ بن جائے۔

📢 اے عاشقانِ رسول ﷺ!
اپنے گھروں میں درود و سلام کو عام کریں، اپنی نسلوں کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ سے جوڑیں، نفرتوں کو محبت سے، بد اخلاقی کو حسنِ اخلاق سے، اور غفلت کو سنت کی روشنی سے بدل دیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سچی محبتِ رسول ﷺ، کثرتِ درود و سلام، اتباعِ سنت اور آپ ﷺ کی شفاعتِ کبریٰ نصیب فرمائے، اور ہماری زندگیوں کو اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھال دے۔
اللّٰهم صلِّ وسلِّم وبارك على سيدنا محمدٍ وعلى آله وصحبه أجمعين۔

✍پیغام از: اتحادِ اُمت آرگنائزیشن

🌙مُبَارَكٌ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ المَوْلِدُ النَّبَوِيُّ الشَّرِيفُ ❤Blessed is the month of the noble birth of the Proph...
14/08/2026

🌙مُبَارَكٌ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ المَوْلِدُ النَّبَوِيُّ الشَّرِيفُ ❤

Blessed is the month of the noble birth of the Prophet Muhammad ﷺ

🌙نیا ہجری سال ۱۴۴۸ھ—کل عام وانتم بخير!✨آئیے اس نئے اسلامی سال کی ابتدا اپنے دلوں کو سچی توبہ، کامل ایمان اور سنّتِ رسول ...
16/06/2026

🌙نیا ہجری سال ۱۴۴۸ھ—کل عام وانتم بخير!✨

آئیے اس نئے اسلامی سال کی ابتدا اپنے دلوں کو سچی توبہ، کامل ایمان اور سنّتِ رسول ﷺ کی روشنی سے منور کر کے کریں۔ ہجرتِ مدینہ ہمیں پیغام دیتی ہے کہ ہم ہر اس چیز کو چھوڑ دیں جو ہمیں اللہ اور اس کے پیارے رسول ﷺ سے دور کرتی ہے۔

اللہ پاک ہمیں اس نئے سال میں رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے، اپنے ایمان کو مضبوط کرنے اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!🤲

عید الفطر صرف خوشیوں کا دن نہیں بلکہ شکر، اطاعت اور قربِ الٰہی کا پیغام بھی ہے۔آئیے اس مبارک موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا ...
21/03/2026

عید الفطر صرف خوشیوں کا دن نہیں بلکہ شکر، اطاعت اور قربِ الٰہی کا پیغام بھی ہے۔
آئیے اس مبارک موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمارے روزوں، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہمیں حقیقی خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں سے نوازے۔

اتحادِ امت آرگنائزیشن کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک! 🌙✨
اللہ کرے یہ عید ہمارے لیے اتحاد، محبت اور خیر کا ذریعہ بنے۔





21/03/2026

From Ittehad-e-Ummat Organization 🌙✨
May Allah accept your fasting, grant you the companionship of the Prophet ﷺ in Jannah, and fill your Eid with endless joy and blessings.
Eid Mubarak to you and your family 🤍

20/03/2026

🌙 الوداع ماہِ رمضان | جمعۃ المبارک
یا اللہ! اس بابرکت مہینے کے گزرنے پر ہمارے روزے، قیام، تلاوت اور تمام عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما، ہماری خطاؤں کو معاف فرما اور ہمیں مغفرت عطا فرما۔ 🤲
الوداع اے رمضان! تو گواہ رہنا کہ ہم نے تجھے ایمان و احتساب کے ساتھ گزارنے کی کوشش کی۔
✨ جمعۃ المبارک — دعا ہے کہ یہ مبارک دن ہماری بخشش اور قربِ الٰہی کا ذریعہ بنے۔
📌 اتحادِ امت آرگنائزیشن

06/03/2026

اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ — گنتی کے چند دن
Ramadan is only a few counted days.
Let’s value every moment with Qur’an, dua and ibadah.
🎙 Shaikh Saud Al-Shuraim | Masjid Al-Haram

Ramadan 3rd Jumma Mubarak Status🌙 | Durood o Salam on Prophet Muhammad ﷺ
06/03/2026

Ramadan 3rd Jumma Mubarak Status🌙 | Durood o Salam on Prophet Muhammad ﷺ

10 رمضان المبارک یومِ وفات —مادرِ بتولؓ، اُمُّ القاسمؓ، امُّ السادات، خیرُ النساء، سراپا ایثار و وفا، غمگسارِ رسول ﷺ، اُ...
28/02/2026

10 رمضان المبارک یومِ وفات —
مادرِ بتولؓ، اُمُّ القاسمؓ، امُّ السادات، خیرُ النساء، سراپا ایثار و وفا، غمگسارِ رسول ﷺ، اُمّ المؤمنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا۔

آپ رضی اللہ عنہا کی حیاتِ مبارکہ صبر، قربانی، وفاداری اور اخلاص کی روشن مثال ہے۔ دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے آپ کی بے مثال قربانیاں تاریخِ انسانی کا سنہرا باب ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سیدہ خدیجہؓ کے کردار، صبر، ایثار اور خلوص کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

World Wide
Medina

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ittehad E Ummat Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share