Islam ki Baten

Islam ki Baten دعا ہے کہ آپ ہمیشہ اچھے کردار کے ساتھ خوشبو کی طرح مہکت?

28/03/2025

Jumma tul wida

04/05/2023
12/04/2023
20/01/2023

Jumma mubarik

Jumma Mubarik
10/06/2022

Jumma Mubarik

27/05/2022

Jumma
Mubarik🌹

10/12/2021

لمحہ فکریہ

میں نے جب مریم علیہ السلام کا قصہ پڑھا اور مجھے اُن کی برداشت پر رشک آیا،
پھر اسے اپنے اوپر سوچا کہ اگر یہ سب میرے ساتھ ھوتا؟
تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے کہ جو لوگ انکو باتیں کرتے تھے اگر میرے اوپر ھوتیں تو؟
ناقابل برداشت!

میں نے آسیہ علیہ السلام کا قصہ پڑھا جو کہ فرعون کی زوجیت میں تھیں، تو اُن کے صبر پر رشک آیا،
اگر آج ھماری کسی بہن کا شوھر انہیں کچھ کہہ دے تو آسمان بول بول کر سر پر اٹھا لیتی ھیں۔

ابراھیم علیہ السلام کی پیدائش ھی بت تراش کے گھر ھوئی،
گھر سے نکالے گئے،
اپنا باپ ھی بیٹے کو جلانے کے لیے لکڑیاں اٹھا اٹھا کر لاتا تھا، لیکن امتحان میں کامیاب ھوئے تو ویران بیابان میں اکلوتی اولاد کو چھوڑا،
اللّٰہ اکبر، پھر قربانی دینے کا حکم،
آج کسی مرد میں ھے اتنا حوصلہ؟؟؟
کبھی نہیں۔

ایوب علیہ السلام کی بیماری، سب کچھ چلا گیا اولاد، مال، بیویاں، سب کچھ،
لیکن آزمائش پر صبر کیا،
آج ھے کسی میں اتنا صبر؟؟؟ بالکل نہیں۔
یوسف علیہ السلام کو بچپن میں ان کے والد سے بھائیوں نے دور کر کے کنویں میں پھینکا، پھر غلام کے طور پر قیمت لگائی گئی، قید کاٹی، لیکن صبر کیا
اور آج اگر ایسا کسی کے ساتھ ھو، تو شکوہ شروع، کہ
اللّٰہﷻ میرے ساتھ ھی ایسا کیوں؟؟؟

رسول اللّٰہﷻ، محمد ﷺ نے یتیمی میں آنکھ کھولی،
پھر ماں بھی چھوڑ گئیں اور مختلف آزمائشوں سے گزرتے نبوت کے مقام تک پہنچے، غزوات، بھوک، دشمنوں سے مسلسل آزمائش کی زندگی،
کیا آج کوئی کر سکتا ھے یہ سب برداشت؟. بالکل نہیں۔

تو کیا یہ مثالیں ھمارے لیے کافی نہیں کہ مسلمان کی زندگی آزمائش ھوتی ھے،
اور ھمیں بھی زندگی کا ایسے ھی امتحان دینا ھے اور اسی طرح صبر کرنا ھے،
دشمنوں کو معاف کرنا ھے،
صلہ رحمی کا سلسلہ جاری رکھنا ھے۔

ھاں واقعی! یہ زندگی گرم صحرا کی تپتی دھوپ کی مانند ھے اور ھمیں گرم ریت پر لیٹ کر سینے پر بھاری بھرکم پتھر کا بوجھ اٹھا کر؛ کبھی کچھ اس سے بڑی آزمائش ھو،
سلگھتے کوئلوں پر لیٹ کر چمڑی جلا کر امتحان دیتے ھوئے بس احد، احد، احد پکارنا ھے۔

جنت ایسے ھی نہیں مل جانی، مومنوں کی سنت پر چلنا ھو گا، صبر کے ساتھ آزمائش پر پورا اترنا ھو گا۔
سورة البقرہ آیت 155
وَ لَنَبۡلُوَنَّکُمۡ بِشَیۡءٍ مِّنَ الۡخَوۡفِ وَ الۡجُوۡعِ وَ نَقۡصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَ الۡاَنۡفُ....
Copy

Address

Jeddah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam ki Baten posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share