Peer Syed Bakht Rawan Shah -R.A

Peer Syed Bakht Rawan Shah -R.A Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Peer Syed Bakht Rawan Shah -R.A, مزار شریف : ڈھالی ڈھالا نزد موہلنا جبال ظفروال شکرگڑھ روڈ ظفروال, Zafarwal.

پیر سید بخت روان شاہؒ نے اپنی پوری زندگی محبت و روحانیت کے چراغ روشن کیے۔ آپ 1 ربیع الاول 2014 کو وصال فرما گئے، مگر آپ کا فیض آج بھی جاری ہے۔ سلسلہ کی خدمت اور روحانی رہنمائی کے فرائض اس وقت بابا حامد علی (خادم اعلیٰ) سرانجام دے رہے ہیں۔ 03002473337

سلام یا حسین علیہ السلام ❤️
18/02/2024

سلام یا حسین علیہ السلام ❤️

27/06/2023

یوم عرفہ دعا : لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 💓

تمام اہل علاقہ کو محفل پاک میں دعوت عام ہے. شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں.شکریہ
02/01/2023

تمام اہل علاقہ کو محفل پاک میں دعوت عام ہے. شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں.
شکریہ

مدینہ میں ماہ ربیع الاول کا چاند🌙 نظر آ گیا عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے آمد مصطفیٰ (ص) بہت بہت مبارک ❤
27/09/2022

مدینہ میں ماہ ربیع الاول کا چاند🌙 نظر آ گیا
عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے آمد مصطفیٰ (ص) بہت بہت مبارک ❤

08/07/2022

یا اللّہ پاک آپ نے جن کے حج اس سال قبول کرنے ہیں اُن کا صدقہ ہمیں بھی اگلے سال حج پر بُلانا. آمین ❤️ شئر لازمی کریں
#حج #عرفة

03/07/2022

امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ سے کسی حاکم نے مدرسوں کے بارے میں رائے مانگی تو انہوں نے فرمایا !
ہر طالبعلم کے لیئے لازم ہو کہ وہ مدرسے میں دینی تعلیم کے ساتھ کوئی ہنر بھی سیکھے ورنہ اسے داخلہ مت دیں۔
حاکم نے وجہ پوچھی تو فرمایا اگر ہنر سیکھا تو ہنر بیچیں گے نہیں تو پھر دین بیچیں گے۔
نوٹ : اس پوسٹ سے علمائے سوء مراد ہیں ۔ علمائے حق مراد نہیں ۔ پوسٹ اچھی لگے تو شئر ضرور کریں. شکریہ

02/07/2022

اس ماہ مقدس (ذوالحج) میں ان تکبیرات کو کثرت سے پڑھیں اور ساتھ شئر بھی کریں. شکریہ ❤️
#تکبیرات

01/07/2022

اہل اسلام کو ذوالحج کا مہینہ مبارک ہو. ❤️
#حج #ذوالحجة

24/04/2022

جہاں سے مولا علی نے مانگا
جہاں سے ہر اِک ولی نے مانگا❣️
تم اُنہی کی چوکھٹ پہ جاکے مانگو
حضورﷺ دیں گے ضرور دیں گے💛

تحریر قابل غور ہے!                           '' ادبِ سگِ مدینہ ''حضرت بُوعلی شاہ قلندر رحمتہ اللّٰه علیہ کا ایک مُرِید ح...
08/04/2022

تحریر قابل غور ہے!
'' ادبِ سگِ مدینہ ''
حضرت بُوعلی شاہ قلندر رحمتہ اللّٰه علیہ کا ایک مُرِید حج کے لیے روانہ ہونے سے پہلے آپ کی خدمت میں حاضِر ہُوا اور عرض کی:
'' حضور! میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے جا رہا ہوں۔مجھے کچھ نصیحت فرمائیں۔ ''
تو آپ نے فرمایا:
'' بیٹا! جب حج مُبارک کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ طیّبہ جاؤ تو وہاں کی ہر چیز کا ادب کرنا۔حتّٰی کہ اس شہرِ محبوب صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے شہر میں چلنے پِھرنے والے کُتّوں کا بھی ادب کرنا۔ ''
مُرشِدِ باصفاء کی نصیحت اور دُعا حاصل کرنے کے بعد حضرت بُوعلی قلندر رحمتہ اللّٰه علیہ کا مُرِید حج کے لیے مکّہ پہنچ گیا۔حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ طیّبہ کی حاضری ہوئی۔بارگاہِ مُصطفٰی صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم میں حاضری کا شرف حاصل کِیا۔درِ محبوب صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم پر حاضری پیش کرنے کے بعد وہ اپنے رہائشی مکان کی طرف جا رہا تھا،ہجوم بہت تھا،اچانک مدینہ طیّبہ کی ایک گلی میں بیٹھے ہوئے کُتّے پر اُس کا قدم آ گیا اور اُس کی ٹانگ پر ضرب آ گئی۔حضرت بُوعلی قلندر رحمتہ اللّٰه علیہ کا مُرِید بڑا پریشان ہُوا کہ مُرشِد نے حُکم دیا تھا کہ مدینہ طیّبہ کے کُتّے کا بھی ادب کرنا اور مُجھ سے نہ صِرف بے ادبی ہوئی بلکہ مجھ سے اس کو اذیّت اور تکلیف پہنچ گئی۔ہجوم کی وجہ سے ایسا ہو گیا ہے۔چنانچہ زیارتِ حرمین شریفین کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ واپس وطن پہنچا اور اپنے مُرشِد کی خدمت میں مِلنے کے لیے حاضِر ہُوا تو کیا دیکھا کہ اس کے مُرشِد حضرت بُوعلی قلندر رحمتہ اللّٰه علیہ نے اپنے ہاتھ پر پٹّی باندھی ہوئی ہے۔مُرِید نے خیریت دریافت کرنے کے بعد پوچھا:
'' سرکار! آپ نے ہاتھ پٹّی کیوں باندھ رکھی ہے؟ ''
تو آپ کی آہ نِکلی اور فرمایا:
'' مدینہ طیّبہ میں جس کُتّے کے پاؤں پر تیرا قدم آیا تھا وہ میں ہی تھا،بڑے بڑے اولیاء اس بارگاہ میں خود کو اس حیثیّت سے پیش کرتے ہیں۔میں نے تمہیں یہ نہیں کہا تھا کہ وہاں کے گلی کوچوں میں پِھرنے والے کُتّوں کا بھی ادب کرنا۔ ''
( الخطیب،حِصّہ ۵،صفحہ ۱۲۷،۱۲۸ )
اس شہرِ مقدّس میں ذرا دیکھ کے چلنا
اے قافلے والو! یہ مدینے کی گلی ہے
سبحان اللّٰه ❤
فِداک رُوحی و قلبی ❤
یارسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ❤

Address

مزار شریف : ڈھالی ڈھالا نزد موہلنا جبال ظفروال شکرگڑھ روڈ ظفروال
Zafarwal

Telephone

+923002473337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peer Syed Bakht Rawan Shah -R.A posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Peer Syed Bakht Rawan Shah -R.A:

Share