Jamia Masjid Sialvi Chak No. 105 DB

Jamia Masjid Sialvi Chak No. 105 DB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Masjid Sialvi Chak No. 105 DB, Mosque, Chak No. 105 DB, Yazman Mandi.

جامعہ مسجد سیالوی رجسٹرڈ تحصیل یزمان کے گاؤں چک نمبر 105 ڈی بی کی معروف مسجد ہے۔ جہاں امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا جاتا ہے۔ نماز پنجگانہ، جمعہ خطبہ اور دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اور فلاحی و اسلامی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا ہے۔ میرا نام حافظ محمد منشاء سلیمی ہے۔ میں جامعہ مسجد سیالوی میں 5 سال سے امام و خطیب ہوں۔ میں اللّہ کے شکر سے حافظِ قرآن، قاری اور درسِ نظامِ کیا ہوا ہ

وں۔
اس مسجد کو پروان چڑھانے میں اس مسجد کی کمیٹی کا بھرپور ہاتھ رہا ہے اور رہے گا انشاءاللّہ۔
جو اس دنیا میں آیا ہے اُس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ اور ہماری دعا ہے کہ ہمارے بعد جو بھی آئے اس نیک سفر کو آگے مزید ترقیوں تک پہنچائے۔
اٰمین۔

01/05/2025

✨ یومِ مزدور کا اسلامی پیغام ✨
"مزدور کی محنت، اسلام کی نظر میں عبادت ہے"

رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا:
"مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دو"
(سنن ابن ماجہ)

آئیے! اس یومِ مزدور پر ہم محنت کرنے والوں کا دل سے احترام کریں، ان کے حقوق ادا کریں، اور ان کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کریں۔
اسلام ہمیں عدل، احسان اور حقوق العباد کا درس دیتا ہے — مزدور ہو یا مالک، ہر ایک کو اس کا حق دینا لازم ہے۔

🌿 اللہ تعالیٰ ہمیں انصاف کرنے اور ہر فرد کے حق کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🌿

📍 جامعہ مسجد سیالوی، چک نمبر 105 ڈی بی

Hard time shows Real Friend
25/04/2025

Hard time shows Real Friend

16/04/2025

اسلام آباد میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش اور یالہ باری کے بڑے گولوں کی وجہ سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کی بھاری نفری رحیم یار خاں KFC پہنچ گئی۔ آج مورخہ جمع 12:30 بجے پولیس کی بھاری نفری رحیم یار خان پہنچ گئی۔تحریک لب...
11/04/2025

پولیس کی بھاری نفری رحیم یار خاں KFC پہنچ گئی۔

آج مورخہ جمع 12:30 بجے پولیس کی بھاری نفری رحیم یار خان پہنچ گئی۔
تحریک لبیک پاکستان نے DC رحیم یار خان کو الٹی میٹم دے دیا۔

ایک حیرت انگیز واقعے میں، دنیا بھر میں مشہور فاسٹ فوڈ چین KFC (کینٹکی فرائیڈ چکن)نے ترکی میں دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دی...
10/04/2025

ایک حیرت انگیز واقعے میں، دنیا بھر میں مشہور فاسٹ فوڈ چین KFC (کینٹکی فرائیڈ چکن)نے ترکی میں دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس کا مطلب ہے کہ ترکی کے تمام 537 KFC ریسٹورنٹس بند ہو جائیں گے، اور اب یہ برانڈ ترکی میں کام نہیں کرے گا۔

یہ فیصلہ معاشی مشکلات اور گاہکوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے لیا گیا۔ اس پر ملک بھر میں KFC کے بائیکاٹ نے بھی اثر ڈالا، جس کی وجہ سے کمپنی کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔
تو جناب آپ بھی دل سے بائکاٹ کیجیے اور اپنے فیملی سمیت رشتہ داروں میں بھی اس چیز پر بات چیت کیجیے۔

غور کریں کہ دشمن سے لڑنے کے اتنے مواقع ملنے کے بعد اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ اللہ ابابیل کو آپ کی مدد کے لیے بھیجے گا ؟ ت...
09/04/2025

غور کریں کہ دشمن سے لڑنے کے اتنے مواقع ملنے کے بعد اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ اللہ ابابیل کو آپ کی مدد کے لیے بھیجے گا ؟
تو آپ سمجھیں کہ آپ کے دماغ میں شیطان نے پیشاب کر دیا ہے۔ جب ہم اپنی دیانتدارانہ کوششوں کے باوجود شکست کھا جائیں گے تو اللہ مدد بھیجے گا۔ اگر آپ گھر بیٹھے بغیر کوشش کیے مدد کا انتظار کریں تو مدد نہیں آئے گی۔
😭🥺

07/04/2025

تمہارا ذہنی سکون بہت بہتر ہو جائے گا جب تم یہ سمجھ جاؤ گے کہ:
ہر بات پر ردِعمل دینا ضروری نہیں۔
ہر رائے پر پریشان ہونا ضروری نہیں۔
ہر واقعہ کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دینا ضروری نہیں۔
ہر کہی گئی بات کا جواب دینا ضروری نہیں۔
خاموشی، درگزر، اور نظرانداز کرنا بعض اوقات سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے۔!

06/04/2025

🖤 *تاریخ لکھے گی…* 🖤

✍️
تاریخ گواہ بنے گی کہ:

🌊 *مصر* کے پاس *دریائے نیل* تھا، مگر *غزہ* پیاس سے مر گیا…

⛽ *سعودی عرب* اور *متحدہ عرب امارات* تیل کے سمندروں پر بیٹھے تھے،
مگر *غزہ کے اسپتالوں اور ایمبولینسوں* کو چند قطرے ایندھن نہ دے سکے…

🪖 *مسلمانوں کے پاس 50 لاکھ سے زائد فوجی تھے*
مگر *مصر، ایران، ترکی، پاکستان*… کوئی بھی
نہ *غزہ* کی طرف ایک سپاہی بھیج سکا
نہ *نسل کشی* کو روک سکا…

🎤 *سعودی عرب* میں اربوں ڈالر ناچ گانے، موسیقی اور فلموں پر لٹائے گئے
مگر *غزہ میں روٹی اور پانی نہ تھا…*

☪️ 1947 میں *پاکستان اسلام کے نام پر* بنا،
مگر *غزہ* کے مسلمانوں کے لیے کچھ بھی نہ کر سکا۔

🇹🇷🇮🇷 *ایران و ترکی* نے اسلام کے نعرے تو بلند کیے
مگر *غزہ کے مظلوموں کی عملی مدد* کے لیے کوئی قدم نہ اٹھایا۔
بلکہ کئی معاملات میں *ظلم کا حصہ* بنے۔

🥤 مسلم عوام نے حکمرانوں کو تو *قصوروار ٹھہرایا*
لیکن خود…
نہ *کوک، پیپسی، سپرائٹ، سٹنگ* چھوڑ سکے
نہ *میکڈونلڈ* اور *KFC* کے برگر…
نہ یہودی و نصرانی مصنوعات کا بائیکاٹ کر سکے!

🪧 مغرب کے لوگ اسرائیل کی تباہ کاریوں پر سڑکوں پر نکلے
مگر مسلمان ممالک میں لوگ *خاموشی سے گھروں میں بیٹھے رہے*۔

---

❝ قیامت کے دن حساب تو سب ہی کا ہوگا،
مگر حشر بتائے گا کہ جیتا کون، اور ہارا کون… ❞

---

🤲🏼 *اللّٰهُمَّ انْصُرْ أَهْلَ فِلَسْطِين وَغَزَّة، وَكُنْ لَهُمْ نَاصِرًا وَمُعِينًا، يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔ آمین*

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے غزہ پٹی میں اتنی شدید ترین اور مسلسل بمباری کی، جس کے نتیج...
06/04/2025

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے غزہ پٹی میں اتنی شدید ترین اور مسلسل بمباری کی، جس کے نتیجے میں 86 سے زائد فلسطینی شہید اور 280 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ یہ جنگ کی سب سے ہولناک راتوں میں سے ایک تھی۔

فلسطینی صحافی خلیل ابو الیاس نے فیس بک پر لکھا:
"چند ہی گھنٹے باقی ہیں اور غزہ صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ تم ہمیں صرف جنت میں پاؤ گے۔ خداحافظ اُن سب سے جو تاریخ کے سب سے ظالم 'عرب' کہلائیں گے۔"

غزہ کی ایک فلسطینی لڑکی نے لکھا:
"ہماری خبریں اب سے تمہیں پریشان نہیں کریں گی۔ یہ صرف چند دنوں کی بات ہے، اور سب ختم ہو جائیں گے۔
اللہ اُس کو ہرگز معاف نہ کرے جو ہمارے ظلم پر خاموش رہا۔"

ایک فلسطینی شیخ نے کہا:
"میں نے ابھی اپنی بیٹی کو دفنایا ہے—بغیر سر کے۔"۔
اہل غزہ انتہائی کرب و آزمائش کے عالم میں ہیں 🥀
مسلسل بمباری کے سبب لاشیں گننا بھی دشوار ہوگیا 💔

ہم اور کچھ تو نہیں کرسکتے لیکن کم از کم گھروں میں دعا کا ضرور اہتمام کریں

کچھ لمحات کیلئے اس درد کو سمجھ کر ہر چیز کو چھوڑ کر اللہ کے حضور میں اور آپ ضرور آنسو بہائیں کہ
اے مالک! امت امتحان کے قابل نہیں ۔۔مالک امت پر رحم فرما 🙏🏻😭

05/04/2025

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ آسمان تک اُڑ گئے اور پھر دوبارہ زمین پر آ گرے، یہ کوئی ہالی وڈ کی فلم کا منظر نہیں بلکہ حقیقت میں پیش آنے والا واقعہ ہے۔۔۔۔

اب بھی اگر کوئی کہے کہ اسرائیل ، یورپ ، امریکہ تہذیب یافتہ قومیں ہیں تو شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ،، یہود و نصاری کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے💔💔💔۔۔۔۔۔۔

آج پچاس سے زائد اسلامی ملک ہیں سب بھنگ پی کر سو رہے ہیں ،، یہ لوگ قیامت کے دن اللہ اور اس کے رسول کو کیا منہ دکھائیں گے ؟؟؟ سعودی عرب جو کہ اسلام کا مرکز تھا وہاں بھی ایک صدی سے چوروں اور ڈاکوؤں کا خاندان مسلط ہے ،، اللہ پاک امت مسلمہ پہ رحم فرمائے 🥹🥹🥹

14/12/2024

Address

Chak No. 105 DB
Yazman Mandi
63210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Masjid Sialvi Chak No. 105 DB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share