23/12/2025
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہِ الکریم اما بعد
ِبسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
انشا اللہ تیرہ پوہ27 دسمبر 2025ء بروز ہفتہ کو مثل صفہ کرم آباد شریف عینوں تحصیل نورپور تھل ضلع خوشاب پر دوسرا سلانہ عرس مبارک حضرت الحاج سید پیر امام شاہ گیلانی سرکار رحمتہ اللہ علیہ (چنڈالہ شریف گجرات )جو کہ مرشدِ کریم ہیں حضرت خواجہ سائیں کرم الہی سرکار المعروف سائیں کانواں والی سرکار رحمتہ اللہ علیہ (گجرات شریف ) کا انعقاد کیا جائےگا ۔یہ محفل پاک زیرِ سر پرستی جناب پیرِ طریقت راہبرِشریعت جِگر گوشہِ رَسول حضرت پیر سید محبوب نبی نور علی گیلانی سرکار (سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر کوٹ شریف جھنگ )ہو گی۔مہر شفقت منظور قادری صاحب نقیبِ محفل کے فرایض سر انجام دیں گے اور تلاوتِ قرانِ پاک اور حمد و نعت شریف کیلئے قاری محمد ذوالفقار چشتی سیالوی حدیہ تبریق پیش کریں گے۔بعد از تلاوت اورحمد و نعت شریف
شیح الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کے شاگرِ رشید جناب علامہ غضنفر حسنین تونسوی (فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور) اپنے خصوصی خطاب سے خاضرینِ محفل کے قلوب و اظہان منور فرمائیں گے ۔یہ محفلِ پاک زیرِ صدارت صاحبزادہ پیر غلام علی شاہ المعروف زلفاں والی سرکار (آستانہ عالیہ پیر کوٹ شریف سٹریٹ سروس موڑ گجرات) فرمائیں گے ۔ اور نشانِ درِ جاناں سائیں عقیل انور قادری مدظلہ علیہ المعروف لالہ جی کی زیرِنگرانی محفل کے اختتام پر اعلیٰ لنگر شریف سے شرکاء کی تواضع کی جاۓ گی۔
بعد از نمازِ عشاء محفل سماع کیلئے سرگودھا کےعالمی شہرت یافتہ مشہور قوال ریاض حسین سیالوی اور ہمنواہ اپنی خاضری پیش کریں گے۔
ہم آنے والے ہر مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ اور اس نورانی محفل میں شرکت فرما کر اپنے قلوب و اظہان میں اضافہ فرمائیں ۔
منجانب:
متقدر انسانیت ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کرم آباد عینوں تحصیل نورپور تھل ضلع خوشاب