13/06/2026
کائنات کی سب سے بڑی دولت احساس ہے۔
جو دوسروں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھ لے، وہی حقیقی انسان ہے۔
زخم دینے والے تو بہت مل جاتے ہیں، مگر مرہم رکھنے والے بہت کم ہوتے ہیں۔
کسی گرے ہوئے کو سہارا دینا، کسی اداس چہرے پر مسکراہٹ لانا، اور کسی بے بس کا ہاتھ تھام لینا ہی اصل انسانیت ہے۔
احساس رکھنے والے لوگ دنیا کو رہنے کے قابل بناتے ہیں، کیونکہ ان کے دل محبت، رحم اور خلوص سے بھرے ہوتے ہیں💯