14/04/2025
"زِندہ ہوا" ہمارا وہ نغمہ ہے جو ہماری روح کی گہرائیوں سے نکلا ہے، یسوع کی فتح اور قیامت کی خوشی میں۔ جب ہم نے یہ لکھا، ہمارے دل خوشی سے لبریز ہو گئے — کیونکہ وہ جو صلیب پر قربان ہوا، وہ اب قبر پر غالب آ کر جی اُٹھا ہے! یہ گیت ہمارے ایمان کا اظہار ہے، ایک گواہی ہے اُس نئی زندگی کی جو اُس نے ہمیں بخشی۔ ہر لفظ، ہر دُھن اس سچائی کو بیان کرتی ہے کہ ہمارا خدا زندہ ہے، اور اُس کی زندگی نے ہمیں بھی نئی امید دی ہے۔ یہ صرف ایک نغمہ نہیں، یہ ہماری عبادت، ہماری شکرگزاری، اور ہمارے ایمان کی بلند صدا ہے۔