Qaswa official

Qaswa official "ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں قرآن و سنت کی روشنی میں اسلام کو بطورِ مکمل ضابطۂ حیات سمجھنے کی کوشش کی جات

🌟 قسوا ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں! 🌟ہماری قسوا ٹیم اسلامی نظام کے حوالے سے لوگوں میں شعور اور آگاہی پھیلانے کے لیے سوشل ...
13/08/2026

🌟 قسوا ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں! 🌟

ہماری قسوا ٹیم اسلامی نظام کے حوالے سے لوگوں میں شعور اور آگاہی پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک نئے سفر کا آغاز کر رہی ہے۔
📱 TikTok اور Facebook کے ذریعے مثبت اور فکری پیغام لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔

اگر آپ بھی اس مقصد کے لیے قسوا ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں۔ 🤝

🎥 TikTok پر کام کرنے کے لیے UK اکاؤنٹ درکار ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔

📞 رابطہ نمبر:
0328-7443072

✨ آئیں! مل کر شعور بیدار کریں، فکر کو زندہ کریں اور مثبت تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

QASWA TEAM
شعور • فکر • جدوجہد

تشریح:سیکولر نظریۂ حیات کے مطابق مذہب انسان کی ذاتی زندگی تک محدود رہنا چاہیے۔ یعنی انسان عبادت کرنا چاہے تو کرے، لیکن ر...
13/08/2026

تشریح:

سیکولر نظریۂ حیات کے مطابق مذہب انسان کی ذاتی زندگی تک محدود رہنا چاہیے۔ یعنی انسان عبادت کرنا چاہے تو کرے، لیکن ریاست، سیاست، قانون اور اجتماعی معاملات میں مذہب کو فیصلہ کن حیثیت حاصل نہ ہو۔

اس نظریے میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ انسان اپنے اجتماعی معاملات کے لیے قوانین خود بنائے اور حالات بدلنے کے ساتھ ان قوانین میں تبدیلی بھی کر سکے۔

یعنی مختصراً:

مذہب کو زیادہ تر ذاتی عبادات تک محدود رکھا جاتا ہے۔

سیاست اور ریاستی معاملات کو مذہب سے الگ سمجھا جاتا ہے۔

اجتماعی زندگی کے قوانین انسان خود طے کرتا ہے۔

ضرورت کے مطابق قوانین میں تبدیلی کی گنجائش رکھی جاتی ہے۔

اہم نکتہ: کسی بھی نظریۂ حیات کو سمجھنے کے لیے صرف اس کی تعریف نہیں بلکہ اس کے انسان، آزادی، اخلاق، قانون اور ریاست کے بارے میں بنیادی تصورات کو بھی سمجھنا ضروری ہے۔

01/08/2026
30/07/2026

*لڑو*

لڑ نہیں سکتے تو بولو
بول نہیں سکتے تو لکھو
لکھ نہیں سکتے تو ساتھ دو
ساتھ نہیں دے سکتے تو
لڑنے والوں کا حوصلہ بڑھاؤ
اگر وہ بھی نہیں کر سکتے تو
ان کا حوصلہ مت توڑو

*کیوں کہ وہ آپ کے حق کی بھی جنگ لڑ رہا ہے*

*حق کی خاموشی، باطل کا شور*باطل کو اپنی بات منوانے کے لیے شور مچانا پڑتا ہے۔ دن رات، ایک پل چین نہیں۔ میگافون ہاتھ میں، ...
22/07/2026

*حق کی خاموشی، باطل کا شور*

باطل کو اپنی بات منوانے کے لیے شور مچانا پڑتا ہے۔ دن رات، ایک پل چین نہیں۔ میگافون ہاتھ میں، نعرے زبان پر، اور پوری طاقت سے پروپیگنڈا۔ کیوں؟ کیونکہ باطل خود کمزور ہے۔ اسے زندہ رہنے کے لیے مسلسل آکسیجن چاہیے۔

دوسری طرف حق ہے۔ حق کے پاس دلیل ہے، سچائی ہے، وقت ہے۔ مگر مسئلہ یہیں آتا ہے۔ ہم حق والے اکثر "سچ خود بولے گا" کہہ کر خاموش بیٹھ جاتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سچ اتنا طاقتور ہے کہ اسے بولنے کی ضرورت ہی نہیں۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر حق والے چپ رہیں گے تو میدان باطل کے حوالے ہو جائے گا۔ باطل جیت نہیں رہا ہوتا، حق والے ہار مان لیتے ہیں۔

ذمہ داری کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی میگافون اٹھا لے۔ جس کے پاس قلم ہے وہ لکھے، جس کے پاس آواز ہے وہ بولے، جس کے پاس علم ہے وہ سکھائے۔ چھوٹے پیمانے پر ہی سہی، مگر مسلسل۔

سوال پھر وہی ہے: کیا ہم اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں؟ یا صرف دوسروں کی محنت دیکھ کر افسوس کر رہے ہیں؟

نظریۂ حیات کی اہمیتہر انسان اپنی زندگی کسی نہ کسی نظریے کے تحت گزارتا ہے، چاہے اسے اس کا شعور ہو یا نہ ہو۔ نظریۂ حیات ...
19/07/2026

نظریۂ حیات کی اہمیت
ہر انسان اپنی زندگی کسی نہ کسی نظریے کے تحت گزارتا ہے، چاہے اسے اس کا شعور ہو یا نہ ہو۔ نظریۂ حیات دراصل وہ فکر اور راستہ ہے جو انسان کے فیصلوں، ترجیحات اور مقصدِ زندگی کا تعین کرتا ہے۔ جس قوم کا نظریہ مضبوط ہو، اس کے افراد مشکلات کے باوجود اپنے مقصد پر ثابت قدم رہتے ہیں اور تاریخ میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں۔https://whatsapp.com/channel/0029Vb8D5ELBfxo344K4g33jhttps://whatsapp.com/channel/0029Vb8D5ELBfxo344K4g33j

*کیا آپکو علم ہے۔۔۔مسلمانوں کی 800  سالہ کامیاب حکومت کا یہ بھی ایک راز تھا....*قطب الدین ایبک شکار کھیل رہے تھے، تیر چل...
04/07/2026

*کیا آپکو علم ہے۔۔۔مسلمانوں کی 800 سالہ کامیاب حکومت کا یہ بھی ایک راز تھا....*

قطب الدین ایبک شکار کھیل رہے تھے، تیر چلایا.... اور جب شکار کے نزدیک گئے، دیکھا... تو ایک نوجوان ان تیر سے گھائل گر پڑا تڑپ رہا ہے......

کچھ ہی پل میں اس گھائل نوجوان کی موت ہوجاتی ہے، پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ پاس کے ہی ایک گاؤں میں رہنے والی بزرگ کا اکلوتا سہارا تھا......
اور جنگل سے لکڑیاں چن کر بیچتا اور جو ملتا... اسی سے اپنا اور اپنی ماں کا پیٹ بھرتا تھا......

قطب الدین ایبک اس کی ماں کے پاس گیا، بتایا کہ اس کی تیر سے غلطی سے اس کے بیٹے کی موت ہوگئی..
ماں روتے روتے بے ہوش ہوگئی...
پھر قطب الدین نے خود کو قاضی کے حوالے کیا اور اپنا جرم بتاتے ہوئے اپنے خلاف مقدمہ چلانے کی آزادی دی...

قاضی نے مقدمہ شروع کیا.... بوڑھی ماں کو عدالت میں بلایا اور کہا کہ..... تم جو سزا کہو گی وہی سزا اس مجرم کو دی جائے گی...
بوڑھی عورت نے کہا کہ... ایسا بادشاہ پھر کہاں ملینگا... جو اپنی ہی سلطنت میں اپنے ہی خلاف مقدمہ چلائے... اس غلطی کے لئے جو اس نے جان بوجھ کر نہیں کی....

آج سے قطب الدین ہی میرا بیٹا ہے اور میں اسے معاف کرتی ہوں...

قاضی نے قطب الدین کو بری کیا اور کہا..... اگر تم نے عدالت میں ذرا بھی اپنی بادشاہت دکھائی ہوتی تو میں....
اس بڑھیا کے حوالے نہ کرکے خود ہی سخت سزا دیتا......

اس پر قطب الدین نے اپنی کمر سے خنجر نکال کر قاضی کو دکھاتے ہوئے کہا......
اگر تم نے مجھ سے مجرم کی طرح رویہ نہ اپنایا ہوتا تو... اور میری بادشاہت کا خیال کیا ہوتا تو.....، میں... تمہیں اسی خنجر سے موت کے گھاٹ اتار دیتا.....

یہ ہے اصل حکمرانی. بادشاہت و انصاف...اور
یہی ہے..... اسلام کی تعلیمات.....

اسلام صرف پیار محبت.... بھائی چارگی، برابری، اور انصاف کی تعلیم بھی دیتا ہے......

ہمیں تکبر، نفرت، ریاکاری، طرفداری ،...اور... باطل کی خوشنودی حاصل کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔“

⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️,_______________🥷🏼_____حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے انتقال کی خب...
03/07/2026

⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️⚔️,_______________🥷🏼_____حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر گھر میں کہرام مچ گیا
جب حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو قبر میں اتارا جارہا تھا تو اس وقت لوگوں نے یہ دیکھا کہ آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا گھوڑا جس کا نام ’’اشجر‘‘ تھا جس پر بیٹھ کے آپ نے تمام جنگیں لڑیں ، وہ بھی آنسو بہارہا تھا
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے ترکے میں جو چیزیں تھیں وہ صرف ہتھیار ، تلواریں ، خنجر اور نیزے وغیرہ تھے
ان ہتھیاروں کے علاوہ ایک غلام تھا جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا تھا ،،حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو بہادری اور شجاعت پر سیف اللّٰہ کا لقب بھی ملا جس کا معنی ھے اللّٰہ کی تلوار اور اللّٰہ تعالیٰ کی یہ تلوار جس نے دو عظیم سلطنتوں (روم اور ایران) کے چراغ بجھائے تھے
وفات کے وقت ان کے پاس کچھ بھی نہ تھا ، آپ نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کمایا، وہ اللّٰہ کی راہ میں خرچ کردیا
ساری زندگی میدان جنگ میں گزار دی
صحابہ کرام علیہم الرضوان نے گواہی دی کہ ان کی موجودگی میں ہم نے شام اور عراق میں کوئی بھی جمعہ ایسا نہیں پڑھا جس سے پہلے ہم ایک شہر فتح نہ کرچکے ہوں یعنی ہر دو جمعوں کے درمیانی دنوں میں ایک شہر ضرور فتح ہوتا تھا
بڑے بڑے جلیل القدر صحابہ اکرام علیہم الرضوان نے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے روحانی تعلق کی گواہی دی

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا پیغام جو امت مسلمہ کے نام ھے

"موت لکھی نہ ہو تو موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے ۔جب موت مقدر ہو تو زندگی دوڑتی ہوئی موت سے لپٹ جاتی ہے ، زندگی سے زیادہ کوئی جی نہیں سکتا اور
موت سے پہلے کوئی مر نہیں سکتا ،،
دنیا کے بزدلوں کو میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ اگر میدانِ جہاد میں موت لکھی ہوتی تو اس خالد بن ولید رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو موت کبھی بستر پر نہ آتی۔
یہ پیغام موجودہ دور کے ہر مسلمان کو ضرور پڑھانا چاہیے، اور سمجھ لینا چاہیے کہ اصل زندگی بہادری کے ساتھ ڈٹے رہنے کا نام ہے تہ خانوں میں ہزاروں سال جینے سے بہتر وہ دو لمحے ہیں جو میدان جنگ میں حق کے نفاذ کے لیے بسر ہوئے، بزدلی مار دیتی ہے جبکہ بہادر تاریخ میں امر ہو جاتے ہیں

Qaswa Official chanal

۔*آج کا سبق اس شعر سے:**1. خودی میں ڈوب جا* = دوسروں کو دیکھنا بند کرو۔ ہر انسان الگ ہے۔ تمہارے اندر بھی ایک خاص ہنر، ای...
26/06/2026

۔

*آج کا سبق اس شعر سے:*

*1. خودی میں ڈوب جا* = دوسروں کو دیکھنا بند کرو۔ ہر انسان الگ ہے۔ تمہارے اندر بھی ایک خاص ہنر، ایک خاص طاقت چھپی ہے۔ اسے ڈھونڈو۔ نقل چھوڑو، اصل بنو۔

*2. یہی زندگی کا راز* = کامیابی بازار میں نہیں ملتی۔ نہ کسی کے دروازے پر۔ کامیابی تمہارے اپنے یقین میں ہے۔ جب تک تم خود کو کمزور سمجھو گے، دنیا بھی تمہیں کمزور سمجھے گی۔

*3. وجود کھو دیا تو...* = دوسروں کے سہارے جینا، ہر بات پر ہاں کہہ دینا، ڈر جانا... یہ سب تمہیں ختم کر دے گا۔ شیر بنو، بھیڑ نہیں۔

*آج کا کام:* آئینے میں خود کو دیکھو اور پوچھو - میں کون ہوں؟ میں کیا کر سکتا ہوں؟ جواب مل جائے تو بس اٹھ کھڑے ہو۔

بتاؤ، آج کون سا کام ہے جس سے تم ڈر رہے ہو؟

Address

Vehari
Vehari
61110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qaswa official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share