پیرزادہ الشیخ محمد اسحاق الجیلانی القادری

  • Home
  • Pakistan
  • Vehari
  • پیرزادہ الشیخ محمد اسحاق الجیلانی القادری

پیرزادہ الشیخ محمد اسحاق الجیلانی القادری Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پیرزادہ الشیخ محمد اسحاق الجیلانی القادری, Religious organisation, Taj Dar e Madina Street, Vehari.

پیرزادہ الشیخ محمد اسحاق القادری الجیلانی پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر ہیں آپ دین اسلام اور سلسلہ عالیہ قادریہ کی بقاء و بہتری کے لیے دن رات سرگرم رہتے ہیں آپ جامعہ تاجدار مدینہ کے پرنسپل ہیں۔ آپ خود بھی ملکی اور غیر ملکی سطح پہ علم دین کے لیے کوشاں ہیں

27/08/2026

Do you worship (the idol) Ba‘l and leave the best of the creators,‏کیا تم بَعل (نامی بُت) کو پوجتے ہو اور سب سے بہتر خال...
27/08/2026

Do you worship (the idol) Ba‘l and leave the best of the creators,‏

کیا تم بَعل (نامی بُت) کو پوجتے ہو اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟۔‏

(الصَّافَّات‏ - Al-Ṣaffāt [37 : 125])

Glorious Quran and Prayers
Minhaj Publications

*تفسیر صراط الجنان*
اس آیت، اس سے پہلی اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت الیاس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم سے فرمایا’’اے لوگو! کیا تمہیں اللہ تعالیٰ کا خوف نہیں اور تم اللہ تعالیٰ کے علاوہ معبود کی عبادت کرنے پر اس کے عذاب سے ڈرتے نہیں؟ کیا تم بعل کی پوجا کرتے ہو اور اس سے بھلائیاں طلب کرتے ہو جبکہ اس رب تعالیٰ کی عبادت کو ترک کرتے ہو جو بہترین خالق ہے اور وہ تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادا کا بھی رب ہے۔
’’بَعْل‘‘ اُن لوگوں کے بت کا نام تھا جو سونے کا بنا ہوا تھا، اس کی لمبائی 20 گز تھی اور اس کے چار منہ تھے، وہ لوگ اس کی بہت تعظیم کرتے تھے، جس مقام میں وہ بت تھا اس جگہ کا نام ’’بک‘‘ تھا اس لئے اس کا نام بَعلبک مشہور ہو گیا، یہ ملک شام کے شہروں میں سے ایک شہر ہے۔(تفسیرطبری، الصافات)

When he said to his people: ‘Will you not be God-conscious?‏جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم (اللہ سے) نہیں ڈرتے ہو؟۔...
26/08/2026

When he said to his people: ‘Will you not be God-conscious?‏

جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم (اللہ سے) نہیں ڈرتے ہو؟۔‏

(الصَّافَّات‏ - Al-Ṣaffāt [37 : 124])

The Glorious Quran App
Minhaj Publications

*تفسیر صراط الجنان*
{اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖ: جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت الیاس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم سے فرمایا ’’اے لوگو! کیا تمہیں اللہ تعالیٰ کا خوف نہیں اور تم اللہ تعالیٰ کے علاوہ معبود کی عبادت کرنے پر اس کے عذاب سے ڈرتے نہیں؟ کیا تم بعل کی پوجا کرتے ہو اور اس سے بھلائیاں طلب کرتے ہو جبکہ اس رب تعالیٰ کی عبادت کو ترک کرتے ہوجو بہترین خالق ہے اور وہ تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادا کا بھی رب ہے۔
’’بَعْل‘‘ اُن لوگوں کے بت کا نام تھا جو سونے کا بنا ہوا تھا، اس کی لمبائی 20 گز تھی اور اس کے چار منہ تھے، وہ لوگ اس کی بہت تعظیم کرتے تھے، جس مقام میں وہ بت تھا اس جگہ کا نام ’’بک‘‘ تھا اس لئے ا س کا نام بَعلبک مشہور ہو گیا، یہ ملک شام کے شہروں میں سے ایک شہر ہے۔( تفسیرطبری، الصافات)

🌹 12 ربیع الاول — عید میلاد النبی ﷺ مبارک 🌹میلادِ مصطفیٰ ﷺ صرف خوشی منانے کا نام نہیں،یہ اپنی زندگی کو مصطفیٰ ﷺ کی تعلیم...
26/08/2026

🌹 12 ربیع الاول — عید میلاد النبی ﷺ مبارک 🌹

میلادِ مصطفیٰ ﷺ صرف خوشی منانے کا نام نہیں،
یہ اپنی زندگی کو مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کا عہد بھی ہے۔ ❤️

آئیں اس مبارک دن ہم عہد کریں کہ
🤝 ایک دوسرے کو جوڑیں گے، توڑیں گے نہیں
❤️ محبتیں بانٹیں گے، نفرتیں نہیں
🕌 نماز، عبادت اور نیکی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے
🌹 اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنے کردار میں اپنائیں گے
🤲 اور امتِ مسلمہ کی بھلائی، اتحاد اور خیرخواہی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

محبتِ رسول ﷺ کا تقاضا یہ ہے کہ ہماری زبان، ہمارا کردار اور ہماری زندگی بھی سنتِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشبو سے مہکنے لگے۔

آئیے میلاد کی خوشی کو عمل کی روشنی بنائیں۔ ✨
اتحادِ امت، محبتِ رسول ﷺ اور اتباعِ سنت — یہی ہمارا راستہ ہو۔ 💚

عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو! 🌹

🍯 Heaven Delights — خالص شہد، خلوص کے ساتھ
📞 03224404403
🌐 heavendelights.com

And indeed, Ilyas (Elias) was one of the messengers.‏اور یقیناً الیاس (علیہ السلام بھی) رسولوں میں سے تھے۔‏(الصَّافَّات‏...
25/08/2026

And indeed, Ilyas (Elias) was one of the messengers.‏

اور یقیناً الیاس (علیہ السلام بھی) رسولوں میں سے تھے۔‏

(الصَّافَّات‏ - Al-Ṣaffāt [37 : 123])

The Glorious Quran App
Minhaj Publications

*تفسیر صراط الجنان*
{وَ اِنَّ اِلْیَاسَ: اور بیشک الیاس۔} یہاں سے حضرت الیاس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوم کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔ حضرت الیاس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد میں سے ہیں اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بہت عرصہ بعد بَعْلَبَکْ اور ان کے اطراف کے لوگوں کی طرف مبعوث ہوئے۔
*چار پیغمبروں کی ابھی تک ظاہری وفات نہیں ہوئی*
یاد رہے کہ چار پیغمبر ابھی تک زندہ ہیں۔دو آسمان میں، (1) حضرت ادریس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام (2) حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، اور دو زمین پر۔(1)حضرت خضر عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام۔ (2) حضرت الیاس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام۔ حضرت خضر عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سمندر پر اور حضرت الیاس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام خشکی پر مُنْتَظِم ہیں۔ (روح البیان، الصافات)
جب قیامت قریب آئے گی تو اس وقت وفات پائیں گے اور بعض بزرگوں کی ان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

Surely, they both were among Our faithful servants.‏بے شک وہ دونوں ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے۔‏(الصَّافَّا...
24/08/2026

Surely, they both were among Our faithful servants.‏

بے شک وہ دونوں ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے۔‏

(الصَّافَّات‏ - Al-Ṣaffāt [37 : 122])

The Glorious Quran App
Minhaj Publications

*تفسیر صراط الجنان*
{اِنَّهُمَا: بیشک وہ دونوں۔} اس آیت سے اس بات پر تَنبیہ کرنا مقصود ہے کہ سب سے بڑی فضیلت اور سب سے اعلیٰ شرف کامل ایمان سے حاصل ہوتا ہے۔ (تفسیرکبیر، الصافات)

24/08/2026

Address

Taj Dar E Madina Street
Vehari
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پیرزادہ الشیخ محمد اسحاق الجیلانی القادری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share