Theological Research Centre Vehari

Theological Research Centre Vehari A Confessional Reformed ministry committed to the Westminster Confession of Faith.

Translating and publishing sound Reformed literature in Urdu for the glory of God and the edification of His Church.

"یہ بیٹے کے وسیلے سے ہی تھا کہ خدا نے " عالم بھی پیدا کئے یونانی میں جس لفظ کا ترجمہ عالم ہوا ہے (αἰῶνας) اُس کا لغوی مط...
15/08/2026

"یہ بیٹے کے وسیلے سے ہی تھا کہ خدا نے " عالم بھی پیدا کئے یونانی میں جس لفظ کا ترجمہ عالم ہوا ہے (αἰῶνας) اُس کا لغوی مطلب " زمانے " ہے۔ یعنی بیٹے نے زمانے بنائے ماضی حال اور مستقبل اور سب کچھ جو اُن میں ہے جن میں تمام مخلوقات اور اشیا شامل ہیں ۔ یہاں خاص بات یہ ہے کہ بیٹا ہی اکیلا عالم کے پیدا کرنے کا وسیلہ ہے جو کچھ پیدا ہوا ہے۔ "اُس میں سے کوئی چیز بھی اُس کے بغیر پیدا نہیں ہوئی" ( یوحنا ا : ۳ دیکھو اس میں۔ کلسیوں ۱: ۱۲ بھی) لازماً ان الفاظ سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ جس نے یہ سب کچھ پیدا کیا وہ خود خلق ہونے سے الگ ہے یعنی غیر مخلوق، لہٰذا ازلی ہے۔"

اقتباس: خطِ عبرانیوں کا تفسیری و تفصیلی مطالعہ مصنفہ پادری جے اے میکانلی ڈی ڈی
Follow the link below to read and benefit from this remarkable book:
https://archive.org/details/compressed_20250208_0202

"Let us then persevere unceasingly in our hope, and in the pledge of our righteousness, that is in Christ Jesus."-Polyca...
15/08/2026

"Let us then persevere unceasingly in our hope, and in the pledge of our righteousness, that is in Christ Jesus."

-Polycarp of Smyrna

Happy Lord's Day — the weekly celebration of the Resurrection of Jesus Christ.The Church gathers on the first day of the...
09/08/2026

Happy Lord's Day — the weekly celebration of the Resurrection of Jesus Christ.

The Church gathers on the first day of the week to proclaim the ancient and everlasting triumph:

“He is risen indeed.”

Christ is risen; death is defeated, the grave is conquered, and our hope is alive in Him.

Soli Deo Gloria!

مسیح کے نام میں دُعا کریں" اب تک تم نے میرے نام سے کچھ نہیں مانگا۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تمہاری خوشی پوری ہو جائے" (یوحنا...
08/08/2026

مسیح کے نام میں دُعا کریں

" اب تک تم نے میرے نام سے کچھ نہیں مانگا۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تمہاری خوشی پوری ہو جائے" (یوحنا 16 باب 24 آیت)۔

اگر چہ ہم عموماً اپنی دُعاؤں کا اختتام ان الفاظ سے کرتے ہیں "مانگتے ہیں یسوع مسیح کے وسیلے سے۔“ ہم عموماً اپنے وسیلے سے دُعا کرتے ہیں۔ اگر چہ ہم اپنے نیک اعمال کے ذریعے سے نجات کی تعلیم کی تردید کرتے ہیں اور مسیح کی خوبیوں کی بنیاد پر نجات بذریعہ فضل پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ سچائی اکثر ہماری روز مرہ دُعائیہ زندگی میں عملی طور پر نظر نہیں آتی۔ ہم یہ سوچتے ہیں کہ جب ہم گرم جوش ہوں گے اور ہمیں گہرے مکاشفہ کا سر گرم احساس ہو گا، دل کی حلیمی کا احساس ہو گا ، خدا کی حضوری کا احساس ہو گا یا خدا کے لئے کچھ کمایا ہو گا تو تب خدا ہماری دعائیں نئے گا۔ اگر ہم اس طرح سوچتے ہیں تو ہم کس بنیاد پر اپنی عدالت کر رہے ہیں؟ کیا ہم اس بات پر حقیقی طور پر ایمان رکھتے ہیں کہ خدا ہماری دعائیں مسیح کی خاطر نے گا یا ہماری اپنی خاطر ؟ کیا ہم سوچتے ہیں کہ خدا ہمارے احساسات کی بنیاد پر خوش ہو گا اور جو کچھ مانگتے ہیں وہ ہمیں دے گا؟ کیا آپ سوچتے ہیں کہ ہماری دعائیں اپنے آپ میں ایسا کچھ رکھتی ہیں کہ اُن کا جواب دیا جائے اور ہمیں کامل خدا سے اِس بات کا انعام ملے جو کہ صرف کامل راستی سے خوش ہوتا ہے ؟ اگر ایسا ہے تو ہم خدا کی کاملیت کو داغ دار کر رہے ہیں۔ جو کہ اُس کا الہی وصف ہے۔ اور یوں اُس کو اپنی سطح پر لا کر اس کی پاک اور لافانی ہستی کی تضحیک کر رہے ہیں۔ مسیح کے نام پر دُعا کرنا یہ نہیں کہ اپنی توقع اور اُمید کی بنیاد اپنی اچھی دُعاؤں کی بنیاد پر رکھیں ۔ بلکہ اپنا یقین مکمل طور پر صحیح یسوع کے معیار اور اُس کی شفاعت پر رکھنا ہے۔

بعض اوقات ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری دعائیں بہت کمزور ہیں اور ان میں بہت سی کمیاں ہیں اس لئے ہم اُن کو خدا کے حضور لے جانے کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے اس میں بہت کم ثابت قدمی یا شکر گزاری ہے۔ اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ خدا ان کو نہیں سنے گا۔ اس طرحکی سوچ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم یسوع مسیح کے نام پر دُعا نہیں مانگ رہے ہیں۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہمارا یقین خدا کے فضل اور گناہ گاروں کے ساتھ اُس کے پیار پر نہیں ہے۔

یسوع مسیح نے ہمیں سکھایا " اب تک تم نے میرے نام سے کچھ نہیں مانگا مانگو تو پاؤ گے تا کہ تمہاری خوشی پوری ہو جائے ۔ (یوحنا 16 باب 24 آیت ) ۔ “ یسوع مسیح کے نام پر دعا کرنا یہ ہے کہ خدا کا پیارا بیٹا ہونے کے ناطے سے اُس میں پناہ لی جائے۔ اُس میں جس کو باپ سننا اور عزت دینا چاہتا ہے ۔ یسوع کے نام میں دُعا کرنے میں یہ اقرار بھی شامل ہے کہ وہ حقیقی خدا ہے اور میری زندگی کا مالک ہے۔ جب ہم بتوں سے دُعا کرنے کو بُرا اور احمقانہ محسوس کرتے ہیں تو کتنا زیادہ ہمیں اپنی خودی کے بت کے سامنے دُعا کرنے کو بُرا محسوس کرنا چاہئے ۔ ہم کئی دفعہ اپنی خودی کے بت کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہیں۔ شیطان نے یسوع مسیح کو یہ کہہ کر آزمایا جھک کر مجھے سجدہ کر “سوچیں کہ خدا کی کتنی تو ہین تھی۔ ہماری دُعا اِس بات کی گواہ ہو سکتی ہے کہ ہم اس رویے کے ساتھ خودی کے بت کی طرف ایسے دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ جیسے ہم خداوند اور مالک ہوں۔ یہاں تک کہ ہم خدا کو یہ کہنے کی جرات کر لیتے ہیں کہ خدا ہمارا اعلان کرے ۔ ہم اس طرح عمل کرتے ہیں جیسے کہ ہم خدا وند ہیں اور خدا ہمارا نو کر ہے۔ کیا کبھی آپ کو اپنی دُعا میں ایسا جرمانہ احساس ہوا؟ کیا آپ کبھی اپنی خودی کے سامنے دعا کرنے کی آزمائش میں گرفتار ہوئے؟

ہم مانگتے ہیں اور پاتے نہیں اس کی بہت سی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اپنے نام سے مانگتے ہیں۔ یہ اُس بچے کی مانند ہو گا جو اپنے والدین سے کچھ مانگتا ہے لیکن اس کے مانگنے کی بنیاد اس کی ضرورت یا والدین کی رضامندی نہیں بلکہ خود غرضی پر ہے اور اس بات پر کہ اس نے گھر کے ارد گرد والدین کی مدد کے لئے ایک دو کام کئے ہیں۔

اس وجہ سے وہ سوچتا ہے کہ اُس کے پاس یہ حق ہے کہ وہ اپنے والدین کو بتائے کہ اب ان کو کیا کرنا چاہئے۔ اور یہاں تک کہ انہیں یہ کیسے اور کب کرنا چاہئے۔ اگر یہ والدین واقعی اپنے بچے کو پیار کرتے ہیں تو کیا وہ اُس کے خود غرض مطالبے کو اسی طرح اور اُسی وقت پورا کریں گے جس طرح وہ چاہتا ہے ؟

مسیحیوں کی دُعائیہ زندگی میں اس مشکل کی صاف گواہی اُس وقت ملتی ہے جب ہم مسیح کے پاس آکر وقت گزارنے کی بجائے بہت سا وقت تیاری پر گزار دیتے ہیں۔

والدین ! آپ اپنے بچے کے بارے کیا سوچتے ہیں جو ضرورت مند ہے لیکن بہت سا وقت اس تیاری میں گزار دیتا ہے کہ اُس نے کس طرح کامل طریقے سے یہ چیزیں مانگنی ہیں۔ اچھے احساس، اچھے آداب کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اور یہ اُمید کرتے ہوئے، ہو سکتا ہے آپ اُس کی بات سننے کے لئے تیار ہو جائیں۔ کیا اس سے آپ کی عزت ہو گی یا بے عزتی ؟ مسیح کے نام میں دعا کرنا ہمارے اپنے نام میں دُعا کرنے کی تردید ہے ۔ یہ نہ صرف گناہ گار کے طور پر ہماری حیثیت کی گواہی دیتا ہے بلکہ نجات دہندہ کے طور پر مسیح کی حیثیت کی بھی گواہی دیتا ہے۔ یہ ہمارے گناہ اور اُس کے فضل کی گواہی دیتا ہے۔ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ کلام مقدس بڑی محبت سے ہمیں حکم دیتا ہے کہ ہم مسیح کے نام سے دُعا کریں۔
اقتباس: صحت مند دعائیہ زندگی میں ترقی کرنا از جیمس ڈبلیو بیکی اور جوئیل آر بیکی صفحہ نمبر 15 تا 17.
Download Free E-Book :
Loading PDF…https://ucrt.org/wp-content/uploads/2023/10/Developing-the-Healthy-Prayer-Life-REVISED.pdf

اے میرے باپ! اگر تُو پہلے مجھ سے محبت نہ کرتا تو میں کبھی بھی تیری محبت میں اپنی حقیقی خوشی تلاش نہ کر سکتا۔تیرے رُوحُ ا...
03/08/2026

اے میرے باپ!

اگر تُو پہلے مجھ سے محبت نہ کرتا تو میں کبھی بھی تیری محبت میں اپنی حقیقی خوشی تلاش نہ کر سکتا۔
تیرے رُوحُ القدس نے اپنے فضل سے مجھے تیری جستجو کرنے کی ترغیب دی، یسوع مسیح میں تیری صلح اور مصالحت کو مجھ پر آشکار کیا، مجھے اس پر ایمان لانا سکھایا، اور تجھے اپنا خدا اور اپنی ابدی میراث قبول کرنے کے قابل بنایا۔

اے باپ! وہی پاک رُوح مجھے تیری محبت کے علم اور تجربے میں بڑھاتا رہے، اور مجھے اس محبت میں چلتے ہوئے جلال تک پہنچائے۔

تیری پدرانہ محبت ہمیشہ کے لیے مبارک ہو، جس نے یسوع مسیح پر ایمان کے وسیلہ سے مجھے اپنے فرزندوں میں شامل ہونے کے لیے چُن لیا۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے میرے اندر تیرے فرزند کی حیثیت سے زندگی گزارنے کی خواہش پیدا کی۔

میرے بڑے بھائی، یسوع مسیح میں، مجھے نئی پیدائش، گناہ سے باز رکھنے والی ہر قوت، اور تجدید بخشنے والا ہر فضل حاصل ہے۔

یہ تیرے ہی رُوح کا کام ہے کہ میں تجھے "باپ" کہہ کر پکارتا ہوں، تجھ پر ایمان رکھتا ہوں، اور تجھ سے محبت کرتا ہوں۔ میری باطنی انسانیت کو مضبوط کر تاکہ میں اپنی مسیحی زندگی کے ہر مقصد کو وفاداری سے پورا کر سکوں۔

تیرا پاک رُوح مسلسل مجھ پر مسیح میں میری شرکت کو ظاہر کرتا رہے، اور اُس میں تیری بے پایاں محبت کے خزانے میرے لیے کھولتا رہے۔ وہ مجھ میں سکونت کرے تاکہ میں یسوع کے ساتھ اپنے اتحاد کو جان سکوں، اور اُس کے ساتھ دائمی رفاقت میں زندگی بسر کروں۔

اپنے پاک رُوح کے وسیلہ سے مجھے ہر روز تیرے لیے زندہ رہنے کی توفیق عطا فرما، تیری محبت میں مسرور رکھے، اور مجھے یقین عطا کر کہ جس محبت سے تُو اپنے بیٹے سے محبت کرتا ہے، اُسی محبت میں تُو نے مجھے بھی قبول فرمایا ہے۔ مجھے اُس محبت میں ایسا جڑ پکڑنے اور بنیاد رکھنے والا بنا دے جیسے چٹان پر تعمیر کیا ہوا گھر۔

مَیں بہت کم جانتا ہوں؛ یسوع مسیح میں تیری محبت کے علم میں مجھے بڑھاتا جا، اور مجھے ہمیشہ اس کی مزید روشن اور گہری معرفت کی جستجو میں آگے بڑھنے والا بنا، تاکہ میں ایک دن اُس کی ابدی معموری کا ذائقہ چکھ سکوں۔

اپنی عظیم محبت کو مجھ پر اُس کی اپنی عظمت کے مطابق ظاہر فرما، نہ کہ میری لیاقت، استحقاق یا دعاؤں کے مطابق۔ اور جتنی زیادہ تُو اپنی محبت مجھ پر ظاہر کرے، اُتنی ہی زیادہ محبت میرے دل میں تیرے لیے پیدا ہوتی جائے۔

آمین۔

To receive the sacrament of our Lord, the sacrament of holy Eucharist that preserves us unto everlasting life, you must ...
02/08/2026

To receive the sacrament of our Lord, the sacrament of holy Eucharist that preserves us unto everlasting life, you must know this one thing: "I am a sinner."

Matthew Barrett

01/08/2026

We are Justified by Faith Alone in Christ Alone!

30/07/2026

The incarnation is the heart of the Christian faith—the eternal Son taking on true humanity without ceasing to be God. Here is Stephen J. Wellum's concise definition of this glorious doctrine.
Soli Deo Gloria.

29/07/2026
”You may disagree with the word predestination, but you will never be able to erase it from the Bible.” — Charles H. Spu...
28/07/2026

”You may disagree with the word predestination, but you will never be able to erase it from the Bible.”
— Charles H. Spurgeon

Address

Vehari
1122

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Theological Research Centre Vehari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share