Imam Bargha Hussainia Tulamba

Website

Imam Bargha Hussainia Tulamba This is Anjaman Imamia Tulamba's official page

تلمبہ: انجمن امامیہ کا خصوصی اجلاس، محرم الحرام کے انتظامات اور امام بارگاہ کی تعمیر و مرمت پر غورتلمبہ: انجمن امامیہ تل...
07/07/2026

تلمبہ: انجمن امامیہ کا خصوصی اجلاس، محرم الحرام کے انتظامات اور امام بارگاہ کی تعمیر و مرمت پر غور
تلمبہ: انجمن امامیہ تلمبہ کا ایک خصوصی اجلاس صدر انجمن سید نجابت علی شاہ بخاری ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں انجمن کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں رہبرِ انقلاب سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ شرکاء نے امریکہ کے ظالمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی امن کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔
اجلاس میں امام بارگاہ حسینیہ تلمبہ کی تعمیر و مرمت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی، جس میں عشرۂ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، مؤثر سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی اور بہترین روشنی کے انتظامات کرنے پر مقامی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا گیا۔
اجلاس میں صدر انجمن امامیہ تلمبہ سید نجابت علی شاہ بخاری ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر سیٹھ علی رضا جعفری، نائب صدر سید قیصر عباس شاہ بخاری، فنانس کمیٹی کے اراکین سید واجد حسین شاہ جعفری، سید عدیل شاہ اور رائے دلشاد حسین کھرل، نگران امور مسجد و امام بارگاہ اسرار حسین جعفری، انجینئر غلام حر لنگاہ، غلام حر جعفری، جنرل سیکرٹری رائے قیصر علی کھرل اور سیکرٹری نشر و اشاعت مدثر حسن ذکی نے شرکت کی۔

امام بارگاہ حسینیہ تلمبہ کا واٹس ایپ چینل فالو کریں۔
https://whatsapp.com/channel/0029VbCBQhf8aKvMOAW90x0C

روزنامہ دنیا ملتان
11/07/2021

روزنامہ دنیا ملتان

10/07/2021

Address

Ali Chowk
Tulamba Town
58080

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imam Bargha Hussainia Tulamba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share