28/08/2026
میرے مصطفیٰ کریم ﷺ کی شان
وہ نور بھی ہیں، وہ انسان بھی ہیں،
وہ رحمت بھی ہیں، وہ جانان بھی ہیں۔
وہ چودھویں کے چاند کو بھی شرما دینے والا حسین مکھڑا، جسے دیکھ کر ہوش کہاں رہتا ہے! وہ نگاہِ کرم جس پر پڑ جائے، اس کی دنیا بھی سنور جائے اور آخرت بھی۔
ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی کرامات کا کیا بیان کریں؛ ہر بات میں کرامت، ہر ادا میں کرامت، ہر حرکت میں کرامت اور ہر لمحہ رحمت ہی رحمت!
آپ ﷺ کا مرتبہ، آپ ﷺ کا مقام، آپ ﷺ کی شانِ عظمت انسانی عقل کے احاطے سے کہیں بلند ہے۔ ہم تو بس اتنا سمجھ پائے ہیں کہ:
واللہ! آپ خدا نہیں، مگر خدا سے جدا بھی نہیں۔