Mufti Tariq ali

Mufti Tariq ali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mufti Tariq ali, Religious organisation, swat, Takht-i-Bhai.

آئیں دین سمجھنےسمجھانےاورپھیلانےمیں ہماراساتھ دیں
انسٹاگرام :
https://www.instagram.com/muftitariqali?igsh=MWF5M2kyMW5ud2w0
یوٹیبوب :
https://youtube.com/-o3o7g?si=pOg63YMU2yKLaRSq
ٹک ٹاک :
tiktok.com/
مسلک: حنفی۔

10/07/2026

کبھی عرب اس اونٹنی کو ''سُدًى'' کہتے تھے جو کسی کام کی نہ رہتی۔

نہ دودھ دیتی، نہ نسل بڑھاتی، نہ کسی فائدے کی ہوتی۔

اسے ریوڑ سے الگ کر دیا جاتا، کیونکہ وہ صرف جگہ گھیرتی تھی، مقصد نہیں۔

پھر قرآن نے یہی لفظ انسان کے لیے استعمال کیا،

أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَن يُتْرَكَ سُدًى،

کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے یونہی بے مقصد چھوڑ دیا جائے گا؟ القیامۃ۔۔ 36

بعض لوگ پوری زندگی صرف روزگار، دولت، شہرت، ڈگری، گھر، بیرونِ ملک، سوشل میڈیا اور خواہشات کے پیچھے دوڑتے رہتے ہیں،

لیکن ایک لمحہ بھی یہ نہیں سوچتے کہ اللہ نے مجھے کس مقصد کے لیے پیدا کیا ہے؟

قرآن کہتا ہے،

وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ وَلَا تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا،

دنیا بھی کماؤ، مگر آخرت کو اپنا اصل ہدف بناؤ۔

اگر قرآن سے تعلق نہیں، تو ممکن ہے ہم کامیاب ضرور ہوں، مگر بامقصد نہ ہوں۔

آج خود سے صرف ایک سوال کیجیے،

میں زندگی گزار رہا ہوں یا صرف وقت گزار رہا ہوں؟

عبدالغفارخان

03/07/2026
نماز۔۔۔۔ عبادت کی آخری اور کامل صورتکبھی غور کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کیا، وہ اپنی بہترین اور مکمل ترین شکل ...
27/06/2026

نماز۔۔۔۔ عبادت کی آخری اور کامل صورت

کبھی غور کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کیا، وہ اپنی بہترین اور مکمل ترین شکل میں پیدا کیا؟

پرندہ اپنے حسن میں مکمل ہے۔
پھول اپنی ساخت میں کامل ہے۔
درخت اپنی ہیئت میں بے مثال ہے۔

آپ چاہیں تو ان کی نقل بنا سکتے ہیں، مگر ان سے بہتر کوئی نمونہ تخلیق نہیں کر سکتے۔

یہی معاملہ نماز کا بھی ہے۔

قیام، رکوع، سجدہ، ذکر، دعا، خشوع، عاجزی، شکر اور بندگی۔۔۔۔۔

عبادت کے جتنے رنگ ہو سکتے ہیں، سب نماز میں جمع کر دیے گئے ہیں۔

گویا نماز صرف ایک عبادت نہیں، بلکہ بندگی کا مکمل شاہکار ہے، ایسی کامل صورت جس کے بعد عبادت کی کوئی نئی اور زیادہ جامع شکل تصور میں نہیں آتی۔

شاید یہی وجہ ہے کہ جب بندہ سجدے میں پیشانی رکھتا ہے تو وہ صرف عبادت نہیں کرتا، بلکہ اپنی پوری ہستی کو اللہ کے سامنے جھکا دیتا ہے۔

نماز اللہ کی طرف سے مقرر کردہ وہ زبان ہے، جس میں بندہ اپنے رب سے سب سے مکمل گفتگو کرتا ہے۔

عبدالغفار خان ۔

24/06/2026

والضُّحَىٰ ،
قسم ہے چاشت کے روشن وقت کی۔

وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ،
اور رات کی، جب وہ سکون اور خاموشی کے ساتھ چھا جائے۔

روشنی اور تاریکی، دن اور رات، آسانی اور آزمائش، یہ سب زندگی کے لازمی مرحلے ہیں۔ جس طرح رات ہمیشہ نہیں رہتی، اسی طرح مشکلات بھی دائمی نہیں ہوتیں۔

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ،
اے نبی ﷺ ! آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ وہ آپ سے ناراض ہوا ہے۔

وحی کے چند دن رک جانے پر مخالفین نے کہا کہ اللہ نے اپنے نبی کو چھوڑ دیا ہے۔ اللہ نے فرمایا، نہیں! خاموشی جدائی نہیں ہوتی، اور تاخیر ناراضی کی دلیل نہیں ہوتی۔

وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ ،
اور یقیناً آپ کے لیے آنے والا ہر مرحلہ پہلے سے بہتر ہے۔

یہ صرف رسول اللہ ﷺ کے لیے نہیں، بلکہ ہر اس شخص کے لیے امید کا پیغام ہے جو اللہ کے ساتھ جڑا رہے۔

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ ،
اور عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا عطا کرے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے۔

اللہ دینے میں دیر کر سکتا ہے، مگر محروم نہیں کرتا۔

أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ ،
کیا اس نے آپ کو یتیم نہ پایا، پھر ٹھکانہ دیا؟

وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ ،
اور آپ کو راستے کا طالب پایا، پھر ہدایت عطا فرمائی؟

وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ ،
اور آپ کو محتاج پایا، پھر غنی کر دیا؟

اللہ اپنے بندے کو اس کے ماضی کی نعمتیں یاد دلاتا ہے، تاکہ وہ حال کی آزمائشوں میں ناامید نہ ہو۔

پھر اللہ تین عملی ہدایات دیتا ہے،

فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ،
پس یتیم پر سختی نہ کرو۔

کیونکہ تم خود یتیمی کا درد جانتے ہو۔

وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ ،
اور سوال کرنے والے کو جھڑکو نہیں۔

کیونکہ ضرورت مند کی عزت بھی اس کی ضرورت جتنی اہم ہے۔

وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ،
اور اپنے رب کی نعمتوں کا ذکر کرتے رہو۔

نعمتوں کا تذکرہ تکبر نہیں، اگر اس سے مقصود شکر ہو۔

سورۃ الضحیٰ ہمیں سکھاتی ہے کہ زندگی میں کبھی ایسے لمحے آتے ہیں جب آسمان خاموش محسوس ہوتا ہے، دعائیں مؤخر ہوتی نظر آتی ہیں اور راستے دھندلا جاتے ہیں۔ مگر مومن جانتا ہے کہ اللہ کی خاموشی اس کی بے توجہی نہیں۔

جب رات گہری ہو جائے تو الضحیٰ کو یاد رکھو، کیونکہ اللہ کے نظام میں ہر رات کے بعد ایک صبح ضرور آتی ہے۔

Copy

ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِقرآن نے یہ نہیں کہا، ''لا شک فیہ''کیونکہ ''شک'' صرف عقل کا تردد ہوتا ہے، مگر ''ریب'' ...
14/06/2026

ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ

قرآن نے یہ نہیں کہا، ''لا شک فیہ''

کیونکہ ''شک'' صرف عقل کا تردد ہوتا ہے، مگر ''ریب''
دل کی بے چینی، اضطراب اور اندر کی کھٹک کا نام ہے۔

دنیا کی کتابیں سوالات کا جواب دیتی ہیں، لیکن دل کو مطمئن نہیں کرتیں۔

قرآن جواب بھی دیتا ہے اور سکون بھی۔

وہ دلیل سے عقل کو مطمئن کرتا ہے اور نور سے دل کو۔

اسی لیے اللہ نے فرمایا،

''ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ''

یہ وہ کتاب ہے جس میں نہ عقل کے لیے کوئی الجھن ہے اور نہ دل کے لیے کوئی اضطراب۔

جس نے اسے کھلے دل سے پڑھا، اسے صرف معلومات نہیں ملیں۔۔۔۔

اسے اطمینان مل گیا۔

لِإِيلَافِ قُرَيْشٍۙ ، إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِۚقریش اپنے قافلوں پر نازاں تھے،سردیوں کے سفر بھی اُن ...
12/06/2026

لِإِيلَافِ قُرَيْشٍۙ ، إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِۚ
قریش اپنے قافلوں پر نازاں تھے،
سردیوں کے سفر بھی اُن کے تھے، گرمیوں کی تجارت بھی اُن کی تھی، بازار بھی آباد تھے، اور رزق کے دروازے بھی کھلے ہوئے تھے۔
مگر انسان کی ایک پرانی بیماری ہے،
وہ نعمت کو دیکھتا ہے، نعمت دینے والے کو بھول جاتا ہے۔
وہ کامیابی کو اپنی ذہانت سمجھتا ہے، حالانکہ اس کے پیچھے رب کی رحمت کھڑی ہوتی ہے۔
اسی لیے قرآن نے قریش کو تجارت نہیں یاد دلائی، تجارت دینے والا یاد دلایا۔
فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِۙ
اگر راستے اُس نے محفوظ کیے ہیں، اگر مواقع اُس نے پیدا کیے ہیں، اگر دروازے اُس نے کھولے ہیں، تو سجدہ بھی اُسی کے لیے ہونا چاہیے۔
پھر اللہ نے دو نعمتوں کا ذکر کیا جو ہر انسان کی سب سے بڑی ضرورت ہیں،
الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍۙ
بھوک کے مقابلے میں رزق،
وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ۠
اور خوف کے مقابلے میں امن۔
سوچیے!
ہماری دعاؤں، محنتوں اور منصوبوں کا خلاصہ بھی تو یہی ہے،
رزق مل جائے، امن مل جائے،
اور جب یہ دونوں مل جاتے ہیں تو ہم اکثر اُنہیں اپنا کمال سمجھ لیتے ہیں۔
سورۂ قریش کا پیغام صرف قریش کے لیے نہیں، ہر اُس انسان کے لیے ہے جو نعمتوں کے درمیان رہتے ہوئے منعم کو بھول بیٹھتا ہے۔
جب رزق ملے تو شکر کرو، جب امن ملے تو سجدہ کرو، کیونکہ زندگی کا سب سے بڑا فقر بھوک نہیں، اور سب سے بڑا خوف دشمن نہیں،
بلکہ یہ ہے کہ انسان نعمتوں تک پہنچ جائے، مگر نعمتوں کے رب تک نہ پہنچ سکے۔

11/04/2026

اتنے کیمرے تو کسی وزیراعظم کے لیے بھی نہیں لگتے جتنے مولانا صاحب کی پریس کانفرنس کے لیے لگے ہوئے ہیں 💪😎

08/04/2026


؟؟؟
#مسائل
#مسئلہ

Address

Swat
Takht-I-Bhai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Tariq ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share