جماعت اسلامی ٹائیں

جماعت اسلامی ٹائیں work for Allah

"ایک سو افراد کی شہادت پر سید قمر رضا کا یہ جملہ کہ 'تو کیا ہوا' محض ایک بیان نہیں، بلکہ سنگ دلی، بے حسی اور انسانیت کی ...
28/08/2026

"ایک سو افراد کی شہادت پر سید قمر رضا کا یہ جملہ کہ 'تو کیا ہوا' محض ایک بیان نہیں، بلکہ سنگ دلی، بے حسی اور انسانیت کی شدید تذلیل ہے۔ یہ رویہ ان تلخ حقائق کی عکاسی کرتا ہے جن کے نزدیک معصوم انسانی جانوں کی کوئی وقعت یا حیثیت نہیں۔"

28/08/2026

ایسے حکمران جنہوں نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا، ملک و ملت کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا، ۲۵ کروڑ عوام کو مقروض کر کے ملک کو غلامی کے اندھیروں میں دھکیل دیا—ان کو مبارکباد دینا شعور کی بیداری نہیں، بلکہ بدترین اخلاقی گراوٹ ہے۔
جہاں انسانی جان کی کوئی قیمت نہ رہے اور نظامِ حکومت صرف ظالموں کا محافظ بن جائے، وہاں تبدیلی زبردستی کے نعروں سے نہیں بلکہ حقيقي انصاف سے آتی ہے۔ اس تباہی کا واحد حل اور نجات کا واحد راستہ اسلام کا نظامِ عدلِ اجتماعی ہے—ایک ایسا نظام جہاں حاکم و محکوم ایک ہی ترازو میں تولے جاتے ہیں اور ہر شہری کو عزت، تحفظ اور برابری کا حق ملتا ہے

26/08/2026

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ۠اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ۠

یہ اک شخص جو اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہا ہے خود بھی حیران ہوگا کہ کن لوگوں سے پالا پڑا ہے۔ تاریخ میں یہ حقیقت بھی تو...
25/08/2026

یہ اک شخص جو اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہا ہے خود بھی حیران ہوگا کہ کن لوگوں سے پالا پڑا ہے۔

تاریخ میں یہ حقیقت بھی تو لکھی جائے گی کہ جب چاروں طرف اقتدار کے حصول کے لئے رسہ کشی عروج پر تھی اس وقت اک شخص سڑکوں پر صرف اس لئے خوار ہورہا تھا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں تھی ۔

پچھلے دس دنوں میں کس کس نے ان کا مذاق نہیں اڑایا ہوگا خود حکومت کے وزیر مشیر قہقہے لگا کر کہہ رہے ہیں کہ حافظ صاحب کا دھرنا ناکام ہوچکا ہے اب اچھا ہوگا کہ دھرنے والے واپس جائیں ۔

وقت کے دانا اور دانشور اپنے گھروں میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ان کا تمسخر اڑا رہے ہیں کہ یارا دھرنا ختم کرو تمہاری وجہ سے ہر روز تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔

یہ مگر کوئی نہیں سوچ رہا کہ جو ہر روز ہمارا خون چوس رہے ہیں وہ برابر اپنے کام میں لگے ہیں ۔

ایوانوں کے اندر ان کا شائد کوئی بھی نمائندہ نہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ہمارا اور آپ سب کاقدمہ صرف یہ لڑ رہا ہے ۔

نقار خانے میں طوطی کی صدا کون سنتا ہے مگر نیت صاف ہو تو اک ذات ہے جو ظلم کے خلاف ایک دن ضرور اپنی لاٹھی کو حرکت میں لاتا ہے ۔

اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بھی ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا۔

#شبیربونیری

#دیربچاؤتحریک

23/08/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
(درس قران پاک)
*ہر مشکل پر صبر کریں؛

وَلَنَبۡلُوَنَّکُمۡ بِشَیۡءٍ مِّنَ الۡخَوۡفِ وَالۡجُوۡعِ وَنَقۡصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَنۡفُسِ وَالثَّمَرٰتِ ؕ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِیۡنَ✿
*اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے،دشمن کے ڈر سے،بھوک پیاس سے،مال و جان اور پھلوں کی کمی سے اور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے۔*
(سورة البقرة:١٥٥)

(درس حدیث)
*سب سے افضل اور عقلمند کون؟*
ایک انصاری نے نبی ﷺ سے پوچھا:اللہ کے رسول!کون سا مومن افضل ہے؟آپ ﷺ نے فرمایا: {أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا}
*’’جس کا اخلاق زیادہ اچھا ہو‘‘*
پھر صحابی نے کہا:کون سا مومن زیادہ عقلمند ہے؟آپ ﷺ نے فرمایا: {أَكْثَرُهُمْ لِلْمَوْتِ ذِكْرًا وَأَحْسَنُهُمْ لِمَا بَعْدَهُ اسْتِعْدَادًا أُولَئِكَ الْأَكْيَاسُ}
*’’جو موت کو زیادہ یاد کرتے ہیں اور اس کے بعد(کے مراحل) کےلیے زیادہ اچھی تیاری کرتے ہیں،یہی عقلمند ہیں‘‘*
(ابن ماجہ4259حسن)

21/08/2026

بندوق کا نام ریاست
نہیں

رب کی دھرتی رب کا نظام یہئ ہے جماعت اسلامی کا پیغام  قائدا عظم کے حوالے سے جان لیجیے کہ ان کی وفات سے دو تین دن پہلے پرو...
21/08/2026

رب کی دھرتی رب کا نظام
یہئ ہے جماعت اسلامی کا پیغام
قائدا عظم کے حوالے سے جان لیجیے کہ ان کی وفات سے دو تین دن پہلے پروفیسرڈاکٹر ریاض علی شاہ صاحب سے ان کی ملاقات ہوئی اور قائد اعظم نے ان سے فرمایا: ''تم جانتے ہو کہ جب مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ پاکستان بن چکا ہے' تو میری روح کو کس قدر اطمینان ہوتا ہے! یہ مشکل کام تھا اور میں اکیلا اسے کبھی نہیں کر سکتا تھا' میرا ایمان ہے کہ یہ رسول خداؐ کا روحانی فیض ہے کہ پاکستان وجود میں آیا۔ اب یہ پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ اسے خلافت راشدہ کا نمونہ بنائیں تاکہ خدا اپنا وعدہ پورا کرے اور مسلمانوں کو زمین کی بادشاہت دے۔'' میں خود یہ کہتا ہوں کہ اس سے پہلے تک میرے دل میں قائد اعظم کی عظمت بھی تھی' جذبہ ٔشکر بھی تھا' لیکن محبت نہیں تھی۔ ۱۱؍ستمبر ۱۹۸۸ء کے روزنامہ جنگ میں مذکورہ بالا الفاظ دیکھ کر ان سے محبت بھی پیدا ہو گئی۔ دیکھئے اس شخص کے اندر کس قدر جذبہ تھا! معلوم ہوا کہ قائد اعظم کے علم میں وہ احادیث بھی تھیں جن میں یہ پیشین گوئی ہے کہ قیامت سے قبل پوری دنیا میں نظامِ خلافت قائم ہو گا او ر اُمت محمدﷺ کی حکومت قائم ہو گی۔
ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی کتاب سے

مسلم افواج کا اصل مقصد دنیا کے ظالموں کے خلاف نبرد آزما ہونا اور مظلوموں کا ڈھال بننا تھا، لیکن افسوس کہ آج وہ اپنی ہی ع...
21/08/2026

مسلم افواج کا اصل مقصد دنیا کے ظالموں کے خلاف نبرد آزما ہونا اور مظلوموں کا ڈھال بننا تھا، لیکن افسوس کہ آج وہ اپنی ہی عوام کے خلاف صف آرا نظر آتی ہیں۔ غیروں کے سامنے شمشیرِ بے میان بننے کے بجائے، تمام تر توانائیاں اشرافیہ، سرمائے کے پجاریوں، جاگیرداروں اور حکمران طبقات کے تحفظ پر صرف کی جا رہی ہیں—اور المیہ یہ ہے کہ اسی داخلی تسلط کو ’جہاد‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔ اللہ کے دین کی سربلندی اور مظلوم کے درد کا مداوا اب محض ایک بھولا ہوا خواب بن کر رہ گیا ہے

حکومت طاقت کے بلبوتے پر ظلم و زیادتیوں کا نشانہ بنانے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرے ۔یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ زبردستی عو...
21/08/2026

حکومت طاقت کے بلبوتے پر ظلم و زیادتیوں کا نشانہ بنانے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرے ۔
یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ زبردستی عوام عبرت کا نشان بنانے کی کوشش کریں تاکہ پھر کبھی کوئی تحریک برپا نا ہو سکے
مگر نہیں تم ان جذبات کو کبھی شکست نہیں دے سکتے

Address

Takht-I-Bhai
0143

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جماعت اسلامی ٹائیں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to جماعت اسلامی ٹائیں:

Shortcuts

Share