25/08/2026
🚨 صوابی میں 2 سالہ معصوم بچی لاپتہ — تلاش میں مدد کریں، ایک شیئر زندگی بچا سکتی ہے! 🙏
صوابی: گاؤں قدرہ سے 2 سالہ معصوم بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق بچی گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئی، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کر دی ہے۔ واقعے کی اطلاع متعلقہ اداروں اور پولیس کو بھی دے دی گئی ہے۔
🙏 تمام اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل ہے کہ بچی کی تلاش میں بھرپور مدد کریں۔ اگر کسی شخص کو بچی کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع ملے تو فوری طور پر اہلِ خانہ یا متعلقہ پولیس سے رابطہ کریں۔
⚠️ اہم گزارش: براہِ کرم غیر مصدقہ خبریں، افواہیں یا کسی شخص پر بغیر ثبوت الزام عائد کرنے سے گریز کریں۔ صرف تصدیق شدہ معلومات شیئر کریں تاکہ بچی کی تلاش میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
🔴 آعوان نیوز صوابی کی جانب سے کئی بار ویڈیوز اور عوامی آگاہی پیغامات جاری کیے گئے ہیں کہ اجنبی افراد کو گھر کے اندر جانے کی اجازت ہرگز نہ دیں، بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور مشکوک افراد کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔
👧 ایک معصوم بچی اپنے گھر والوں سے دور ہے، آپ کا ایک شیئر شاید اس کی تلاش میں مددگار ثابت ہو جائے۔
📢 پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اپنے اردگرد کے لوگوں تک یہ اطلاع پہنچائیں۔
شیراز اعوان
آعوان نیوز صوابی
#صوابی #قدرہ #خیبرپختونخوا #پولیس #انسانیت