Naseer Masjid Sukkur جامع مسجد نصیر سکھر

Naseer Masjid Sukkur جامع مسجد نصیر سکھر علوم دینیہ کی عظیم درسگاہ جامعہ امداد العلوم مدرسہ جامع مسجد نصیر سکھر

21/08/2026
16/08/2026

سالانہ عظیم الشان تقریب یوم تشکر و تجدید عہد وفا
2026

14/08/2026

علماءِ دیوبند، حکیم الامت حضرت تھانویؒ کا تحریکِ پاکستان میں تاریخی کردار

07/08/2026

> "اے پاسبانِ وطن! شہداء کی روحیں تم سے پوچھ رہی ہیں..."
> (موضوع: کرپشن کا عذاب، قومی خیانت اور ہماری ذمہ داری)
> کیا پاکستان اسی لیے بنا تھا کہ چند خائن سیاست دان اور افسران اس کا گوشت نوچ کر کھائیں؟
مقرر: مفتی عبدالماجد حفظہ اللہ
مقام: جامع مسجد نصیر، شیخ شہین روڈ، سکھر
وقت: دوپہر 3:00 بجے

31/07/2026

موضوع
امتِ مسلمہ کا عروج و زوال—ہم کہاں تھے، کہاں آ گئے، اور اب کیا کریں؟
خطاب مفتی عبدالماجد حفظہ اللہ
جامع مسجد نصیر سکھر
16 صفر المظفر 1448ھ
31 جولائی 2026
بروز جمعۃالمبارک

جامعہ امداد العلوم سکھر میں سہ ماہی امتحانات کی تصویری جھلکیاں 22/7/2026
22/07/2026

جامعہ امداد العلوم سکھر میں سہ ماہی امتحانات کی تصویری جھلکیاں
22/7/2026

🚨 اہلِ سکھر اور دینی مدارس کی خدمت میں اہم پیغام 🚨سکھر میں ایک دینی ادارے کی جانب سے تعلیمی سال کے دوران دوسرے مدارس کے ...
07/07/2026

🚨 اہلِ سکھر اور دینی مدارس کی خدمت میں اہم پیغام 🚨
سکھر میں ایک دینی ادارے کی جانب سے تعلیمی سال کے دوران دوسرے مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کو منتقل کرنے کا رجحان نہایت تشویشناک اور انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
یہ طرزِ عمل ادارہ جاتی استحکام، طلبہ کی تعلیمی یکسوئی، اور دینی مدارس کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور اخوت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔
ہم متعلقہ ذمہ داران کو متنبہ کرتے ہیں کہ مدارس کے تقدس، دینی اخوت اور باہمی احترام کو مقدم رکھتے ہوئے ایسے اقدامات سے فوری اجتناب کریں، بصورتِ دیگر اپنے ادارے اور طلبہ کے قانونی و ادارہ جاتی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جائز اور قانونی فورم سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
مدارس کی عزت، طلبہ کا مستقبل اور دینی اداروں کا وقار ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔







#سکھر
#مذمت
#احتجاج
#






14/06/2026

سکھر کی معروف "جامع مسجد نصیر" کی تعمیر کو الحمدللہ 15 سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔ اتنے طویل عرصے کے بعد مسجد کے تمام کھڑکی دروازوں کی مرمت، پالش اور رنگ روغن کا کام شروع کیا گیا ہے۔
اس پورے کام پر تقریباً 4,50,000 (ساڑھے چار لاکھ) روپے کی لاگت آئے گی۔
سوچئے اور حصہ لیجئے:
ہم اپنے ذاتی گھروں میں ہر دو تین سال بعد رنگ روغن اور تزئین و آرائش کا کام کرواتے ہیں، لیکن یہ اللہ کا گھر ہے۔ اللہ کے گھر کی دیکھ بھال کرنا، اسے سنوارنا اور اس کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جو اللہ کے گھر کا خیال رکھتا ہے، اللہ دنیا اور آخرت میں اس کا خیال رکھتا ہے!
​یہ ایک بہترین صدقہ جاریہ ہے۔ جب تک اس مسجد میں نمازی عبادت کریں گے، آپ کا دیا ہوا عطیہ آپ کے لیے توشۂ آخرت اور برکت کا ذریعہ بنتا رہے گا۔
تمام اہل خیر احباب سے گزارش ہے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر، پورے شوق اور جذبے کے ساتھ اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کا تعاون بہترین صدقہ جاریہ ہے ۔
​"آئیں! اللہ کے گھر کو سنوارنے میں اپنا حصہ ملائیں اور اللہ کی رضا حاصل کریں۔"
رابطہ نمبر برائے عطیات:
03335628333
​جزاکم اللہ خیرا کثیرا!
انتظامیہ: جامع مسجد نصیر، سکھر

جامع امدادالعلوم جامع مسجد نصیر سکھر کاایک منفرد تعلیمی نظام حفظ مع اسکولنگ سسٹم کے لیے دو تجربہ کار اساتذہ کی ضرورت ہےا...
14/06/2026

جامع امدادالعلوم جامع مسجد نصیر سکھر کا
ایک منفرد تعلیمی نظام
حفظ مع اسکولنگ سسٹم کے لیے
دو تجربہ کار اساتذہ کی ضرورت ہے
اگر آپ درسِ نظامی سے فارغ التحصیل اور گریجویٹ ہیں، تجوید کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھانے پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور دینی و عصری تعلیم کے حسین امتزاج کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو یہ بہترین موقع آپ کے لئے ہے۔
خواہش مند حضرات اپنی سی وی کے ساتھ ایک منٹ حدر میں تلاوت کا ویڈیو کلپ واٹس ایپ کریں۔
رابطہ:
03335628333
03325615111

Address

Shaikh Shaheen Road Sukkur
Sukkur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naseer Masjid Sukkur جامع مسجد نصیر سکھر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category